P News

تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 272 رب میں شہری پر تشددکا معاملہ ۔ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ عادل گلفام نے فوری کاروائی کرتے ...
14/08/2025

تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 272 رب میں شہری پر تشددکا معاملہ ۔
ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ عادل گلفام نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ظفر اقبال کے صدی احمد کی بیوی کےسمرین کے ساتھ ناجائز تعلقات تھےجس بناء پر وہ رات اس کے گھر داخل ہوا۔
صدی احمد اور حنیف نے موقع پر آ کر ظفر اقبال کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایااور اس کے بال وغیرہ کاٹ دیئے ۔
تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ظفر اقبال ،صدی احمد اور حنیف کو گرفتار کر لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا

فیصل آباد:تھانہ سی سی ڈی کی حراست سے گذشتہ روز فرار ہونے والے 3 خطرناک ڈاکو تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں سی سی ڈی کے ساتھ...
14/08/2025

فیصل آباد:تھانہ سی سی ڈی کی حراست سے گذشتہ روز فرار ہونے والے 3 خطرناک ڈاکو تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک کردئیے گئے مارے گئے تینوں ڈاکو دوران ڈکیتی شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل اور زخمی کرنے کی 150 سے زائد واردتوں کے ریکارڈ یافتہ نکلے،تھانہ سی سی ڈی میں درج ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار 3 خطرناک ڈاکو گذشتہ روز تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سے فرار ہوئے چاروں سی سی ڈی افسران نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ گرفتاری کے لیئے تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ عباس روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی موٹر سائیکلوں پر سوار 9/10 مسلح ملزمان نے روکنے کی کوشش کے دوران سی سی ڈی ٹیم پر جان لیوا فائرنگ کر دی دوطرفہ فائرنگ کے بعد سی سی ڈی نے 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہو گئے

نواحی گاؤں 71 ج۔ب سرلی کے طالب علم کا اعزاز،امریکن یونیورسٹی سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سکالرشپ حاصل کرلی،نوجوان طالب علم...
14/08/2025

نواحی گاؤں 71 ج۔ب سرلی کے طالب علم کا اعزاز،امریکن یونیورسٹی سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سکالرشپ حاصل کرلی،نوجوان طالب علم محمد سبحان طارق نے بھی اپنی ابتدائی تعلیم انٹر نیشنل تعلیمی نیٹ ورک بیکن ہاؤس اسکول سے حاصل کی،محمد سبحان طارق نے بیکن ہاؤس سکول سے او لیول اور اے لیول نمایاں نمبروں میں کیا،والدین کی سرپرستی اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے شوق نے انہیں امریکہ کی Luther university کا سکاکلر شپ دلوا دیا،اور سکالرشپ بیس پر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ کی اڑان بھریں گے،سبحان طارق نے اپنی شاندار تعلیمی قابلیت پر امریکہ کی نامور یونیورسٹی سے 50 ہزار امریکی ڈالر کی سالانہ سکالرشپ حاصل کی،سبحان طارق امریکہ کی بہترین یونیورسٹی سے data sciences میں بیچلر لیول کی ڈگری لیں گے،موصوف پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری طارق کمبوہ کے فرزند سبحان طارق کا کہنا تھا کہ اب دور تیزی سے بدل رہا ہے،ہمیں جدید دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے جدید تعلیم حاصل کرنا ہوگی،اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار میں جدید تعلیم لازم و ملزوم ہو چکی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سے تعلیم حاصل کرکے پاکستان واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کروں گا۔

Congratulations brother
13/08/2025

Congratulations brother

12/08/2025
12/08/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ

گوجرہ مہندی محلہ کی مسجد میں کھلی کچہری کے دوران نامعلوم چور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا قیمتی جوتا لے اڑا۔۔۔

ایک نام... جو صرف تعلیمی کامیابیوں کا نہیں بلکہ اخلاق، اخلاص اور قیادت کا بھی نشان ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران ارشد — گا...
08/08/2025

ایک نام... جو صرف تعلیمی کامیابیوں کا نہیں بلکہ اخلاق، اخلاص اور قیادت کا بھی نشان ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران ارشد — گاؤں سے بین الاقو امی سطح تک کا سفر، گولڈ میڈل، سلور میڈل، فرانس سے پی ایچ ڈی، امریکہ سے پوسٹ ڈاکٹریٹ، اور آج زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کئی اہم ذمہ داریوں پر فائز۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران ارشد کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو صرف اپنی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اپنی اخلاقی روایات، طلبہ کے ساتھ شفقت آمیز رویے، اور عملی قیادت کے ذریعے پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے شاگردوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نہ صرف تعلیم دیتے ہیں بلکہ زندگی جینے کا سلیقہ بھی سکھاتے ہیں۔ وہ یونیورسٹی میں ایک ایسا نام بن چکے ہیں جس پر ہر شاگرد فخر کرتا ہے۔
پ
روفیسر ڈاکٹر عمران ارشد کا تعلق چک نمبر 84 ج۔ب سرشمیر فیصل آباد سے ہے۔ وہ ایک متوسط زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اپنے عزائم میں ہمیشہ بلند رہے۔

اپنے گاؤں سے تعلیم کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر عمران نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ جانتے تھے کہ راستے کٹھن ہوں گے، مگر مسلسل محنت اور خلوص کے ذریعے وہ ایک دن نہ صرف استاد بلکہ راہنما بنیں گے۔ ان کی شخصیت میں عاجزی اور محبت کا وہ رنگ ہے جو آج کے دور میں کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

فیکلٹی کی سطح پر ان کی قیادت یونیورسٹی کو نئی جہتوں پر لے جا رہی ہے۔ تحقیقی میدان ہو یا طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر عمران ہر شعبے میں متحرک اور موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی رہنمائی میں متعدد قومی و بین الاقوامی تحقیقی منصوبے شروع کیے گئے جن سے نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پاکستان کے تحقیقی شعبے کو فائدہ پہنچا۔

فاؤنٹین ہاؤس فیصل آباد کے قیام میں ان کی خدمات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ ذہنی صحت جیسے حساس موضوع پر ان کی گہری دلچسپی اور عملی اقدامات معاشرتی بھلائی کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی نہ صرف تعلیم کا مرکز ہو بلکہ سماجی بہتری کے لیے بھی ایک ماڈل ادارہ بنے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس پراجیکٹ کو نہایت سنجیدگی سے اپنایا اور تمام شراکت داروں کو ساتھ ملا کر ایک مؤثر حکمت عملی ترتیب دی۔

اجلاس کے دوران ان کی قابلیت، معاملہ فہمی، اور باوقار انداز گفتگو نے تمام شرکاء کو متاثر کیا۔ ان کے توسط سے یونیورسٹی، اخوت فاؤنڈیشن اور فاؤنٹین ہاؤس کے درمیان جو باہمی اعتماد پیدا ہوا، وہ مستقبل میں ایک دیرپا ماڈل کی بنیاد بنے گا۔ خاص طور پر نوجوان طلبہ اور فیکلٹی کے لیے ان کی قیادت ایک قابل تقلید مثال ہے کہ کس طرح انسان علم، انتظام اور خدمت کو یکجا کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔

وہ ہر اس منصوبے کا حصہ بنتے ہیں جس میں انسانیت کی خدمت، سچائی کی روشنی، اور معاشرے کی بہتری شامل ہو۔ ان کی سوچ ہمیشہ تعمیری رہی ہے، وہ نفرت، تعصب اور تقسیم کی سیاست سے ہٹ کر علم و شعور کی بات کرتے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ یونیورسٹی ایک ایسا ادارہ بنے جہاں ہر طالبعلم کو نہ صرف علم بلکہ کردار سازی کا موقع بھی میسر ہو۔

ایسے افراد معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں، اور ان کے کام آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بن جاتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران ارشد بلاشبہ ان ہی چند نایاب لوگوں میں شامل ہیں جو خود بھی کامیاب ہیں اور دوسروں کی کامیابی کے لیے بھی کوشاں رہتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان کو صحت، لمبی عمر، اور مزید خدمت کے مواقع عطا فرمائے۔ آمین۔
۔

پاکپتن میں چوکی فرید کوٹ کے اے ایس آئی ملک اعجاز کا دوران ریڈ خاتون کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ ...
08/08/2025

پاکپتن میں چوکی فرید کوٹ کے اے ایس آئی ملک اعجاز کا دوران ریڈ خاتون کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا، اے ایس آئی کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح، اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پنجاب پولیس میں کوئی جگہ نہیں، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ

Address

Shah Faisalabad

Telephone

+923105860584

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when P News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to P News:

Share

Category