FUJ Faisalabad Union of Journalists

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر، بیوروچیف ایکسپریس نیوز رانا حبیب الرحمٰن معروف تعلیمی ادارے اینجلز انٹ...
23/09/2025

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر، بیوروچیف ایکسپریس نیوز رانا حبیب الرحمٰن معروف تعلیمی ادارے اینجلز انٹرنیشنل کالجز فیصل آباد میں جرنلزم کا مضمون پڑھنے والے طلباء و طالبات کو لیکچر دے رہے ہیں۔

ہم فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کی سینئر ممبر نہایت ہی قابل اور محنتی صحافی بیوروچیف نیوء نیوز ٹی وی فیصل آباد جویریہ نذیر...
17/09/2025

ہم فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کی سینئر ممبر نہایت ہی قابل اور محنتی صحافی بیوروچیف نیوء نیوز ٹی وی فیصل آباد جویریہ نذیر کو بیسٹ رپورٹر 2025 کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ اعزاز ایف یو جے اور فیصل آباد کےلیے فخر کی بات ہے، جویریہ نذیر نے ہر قسم کے نتائج کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی قلم کی طاقت سے ہمیشہ ناانصافی، ظلم و جبر کے خلاف کلمہ حق بلند کیا ہے انکی حق گوئی کی تاثیر نے ہمیشہ ظالموں کو رسوا جبکہ مظلوموں کی دادرسی کی۔ انہوں نے واضح کردیا کہ صحافتی میدان میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ بہادری اور دلیری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،جویریہ نذیر جیسی قوم کی بیٹیوں کو ہمشہ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کی بھرپور حمایت حاصل رہے گی۔

گروپ لیڈر ایف یو جے و مرکزی نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا حبیب الرحمٰن
صدر ایف یو جے ساجد خاں
جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید
ممبرز ایف ای سی معراج ملک، غلام دستگیر
نائب صدور خادم حسین گل، عبدالصبور
فنانس سیکرٹری محمد قمر بوٹا
جوائنٹ سیکرٹریز رانا عبدالباسط، رباب چیمہ
انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان
(فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس)

13/09/2025

افسوسناک خبر
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
نہایت ہی افسوس کیساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے ممبر و روزنامہ عوام انٹرنیشنل کے رپورٹر یاسین ملک کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے انتقال کرگئی ہیں جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 13 ستمبر 2025، بروز ہفتہ، 09:00AM ( صبح نو بجے) اے بی سی روڈ، شیخ کالونی والے قبرستان، فیصل آبا میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے جبکہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے، آمین
رابطہ نمبر یاسین ملک:03009621377

گروپ لیڈر ایف یو جے و مرکزی نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا حبیب الرحمٰن
صدر ایف یو جے ساجد خاں
جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید
ممبرز ایف ای سی معراج ملک، غلام دستگیر
نائب صدور خادم حسین گل، عبدالصبور
فنانس سیکرٹری محمد قمر بوٹا
جوائنٹ سیکرٹریز رانا عبدالباسط، رباب چیمہ
انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان
(فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس)

تمام اہل اسلام کو ولادت خاتم النبیین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں،
06/09/2025

تمام اہل اسلام کو ولادت خاتم النبیین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں،

03/09/2025

افسوسناک خبر
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
نہایت ہی افسوس کیساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ بول نیوز فیصل آباد کے سینئر کیمرہ مین شاہد جگنو گزشتہ رات سمندری روڈ پر ایک ٹریفک حادثے کے نتیجہ میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 3 ستمبر 2025، بروز بدھ، 02:00PM ( دوپہر دو بجے) قائم سائیں دربار والے قبرستان فیض آباد، فیصل آبا میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے جبکہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے، آمین
رابطہ نمبر محمدعارف:03007977587

گروپ لیڈر ایف یو جے و مرکزی نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا حبیب الرحمٰن
صدر ایف یو جے ساجد خاں
جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید
ممبرز ایف ای سی معراج ملک، غلام دستگیر
نائب صدور خادم حسین گل، عبدالصبور
فنانس سیکرٹری محمد قمر بوٹا
جوائنٹ سیکرٹریز رانا عبدالباسط، رباب چیمہ
انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان
(فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس)

03/09/2025

افسوسناک خبر
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
نہایت ہی افسوس کیساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ بول نیوز فیصل آباد سینئر کیمرہ مین شاہد جگنو گزشتہ رات سمندری روڈ پر ایک ٹریفک حادثے کے نتیجہ میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں جن کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے۔ شاہد جگنو نہایت ہی خوش اخلاق، نیک دل، صاف گو اور پروفیشنل صحافی تھے۔ انکی وفات پر شدید دکھ ہوا اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے اور انکی اگلی منزلیں آسان فرمائے، آمین

گروپ لیڈر ایف یو جے و مرکزی نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا حبیب الرحمٰن
صدر ایف یو جے ساجد خاں
جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید
ممبرز ایف ای سی معراج ملک، غلام دستگیر
نائب صدور خادم حسین گل، عبدالصبور
فنانس سیکرٹری محمد قمر بوٹا
جوائنٹ سیکرٹریز رانا عبدالباسط، رباب چیمہ
انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان
(فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس)

02/09/2025

ملتان پریس کلب میں منعقدہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے دو روزہ اجلاس میں(آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایمپلائزکنفیڈریشن) ایپنک کے پی ایف یو جے سے الحاق کے بعد ایپنک کی ممبر سازی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یو جیز ایپنک کی ممبر سازی کریں گی لہذا فیصل آباد میں رپورٹر اور کیمرہ مینز کے علاوہ قومی و مقامی اخبارات، چینلز اور سوشل میڈیا سے وابستہ تمام میڈیا ورکرز ایپنک کی ممبر شپ کے بعد مقامی سطح پر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس اور قومی سطح پر پی ایف یو جے جبکہ بین الاقوامی سطح پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا حصہ بنیں گے۔ایپنک کی ممبر سازی کا آغاز کر دیا ہے جس کیلئے ایف یو جے کے نائب صدر عبدالصبور اور انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان سے رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر:عبدالصبور نائب صدر ایف یو جے
03217655045
میاں محمد ذیشان انفارمیشن سیکرٹری
0300 5366624
فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس آفس نمبر 1، بیسمنٹ سٹی ہارٹ پلازہ بیرون چینوٹ بازار فیصل آباد

منجانب:
گروپ لیڈر ایف یو جے و مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا حبیب الرحمٰن
صدر ایف یو جے ساجد خاں
جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید
(فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس)

01/09/2025

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ملتان میں منعقدہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے دوسرے روز اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر پی ایف یو جے رانا حبیب الرحمٰن کررہے ہیں۔

01/09/2025

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ملتان میں منعقدہ دو روزہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے آخری اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر پی ایف یو جے رانا حبیب الرحمٰن نے کی۔ جس میں سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شکیل احمد، سینئر رہنما حسن عباس،فنانس سیکرٹری شہر بانو، نائب صدر فرحت فاطمہ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق چوہدری، کوارڈینیٹر احتشام الحق، ممبر ایف ای سی معراج ملک، سردار طیب، صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس انجم پتافی، جنرل سیکرٹری قمرالزماں جہاں، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ساجد خاں، نائب صدر عبدالصبور، میاں محمد ذیشان سمیت ملک بھر کی یوجیز (یونینز) کے رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر صدر ایف یو جے ساجد خاں نے فیصل آباد تاندلیانوالہ میں سیلاب زدگان کی کوریج کے دوران پیرا فورس فیصل آباد کے ریجنل ڈائریکٹر زبیر گیلانی کیجانب سے جیو نیوز کے فیصل آباد اسٹیشن ہیڈ سینئر صحافی عرفان اللہ سے بدتمیزی جبکہ کیمرہ مین علی ارسلان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے متعلق واقعہ کی قرار داد پیش کی۔ جس پر شرکاء نے زبیر گیلانی کے اس منفی رویہ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے بھرپور الفاظ میں مذمت کی جبکہ بھاری اکثریت قرار داد منظور کرلی گئی اور حکومت پنجاب سے اس واقعہ میں ملوث ذمہ داران کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں ہاؤس نے تنبیہ
کی کہ اگر ذمہ داران کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس لائحہ عمل مرتب کرکے احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

01/09/2025
31/08/2025

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ملتان میں صدر پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کی زیرصدارت منعقدہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سدرن پنجاب آفس، سیکرٹریٹ سدرن پنجاب میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی، انجمن اسلامیہ ملتان کے رہنماؤں کیجانب سے ظہرانہ دیا گیا جس میں سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے شکیل احمد، سینئر نائب صدر رانا حبیب الرحمٰن، نائب صدر فرحت فاطمہ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرلز شاہد چوہدری، طارق چوہدری، ممبر ایف ای سی معراج ملک، صدر ملتان یونین آف جرنلسٹس انجم پتافی، جنرل سیکرٹری قمرالزماں جہاں، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس ساجد خاں، نائب صدر عبدالصبور، میاں محمد ذیشان سمیت ملک بھر کی یوجیز (یونینز) کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے رہنماؤں نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے چیئرمین سینٹ آف پاکستان کو تحریری تجاویز پیش کیں جبکہ شرکاء نے غزہ کے شہدا اور ملکی سلامتی کےلیے دعا بھی کی۔

Address

City Heart Plaza Office No 1 , Chniot Bazar
Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FUJ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share