29/08/2026
فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جعلساز مافیا کے خلاف غلام محمد آباد میں کارروائی
ایک ہزار کلو خشک دھنیا، 230 کلو پاؤڈر، کیمیکل اور مکسنگ مشین ضبط،، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلسازی پر مقدمہ درج، یونٹ مالک موقع سے گرفتار کروا دیا گیا،، ٹیلکم پاؤڈر اور کیمیکلز اور رنگ کی ملاوٹ سے خشک دھنیا تیار کیا جارہا تھا، موقع سے مضر صحت دھنیا کی بڑی کھیپ برآمد کر کے سپلائی ناکام بنائی گئی، خفیہ اطلاع پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بروقت کارروائی کی گئی،، خشک دھنیا کو مختلف وزن میں دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والےملک و قوم کے دشمن ہیں، فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں