Ayat Nasir skills hubb

Ayat Nasir skills hubb Social Media Marketer/ Graphic Designer
(1)

ایک اور ڈیزائن مکمل — اس بار وزیٹنگ کارڈ کا!الحمدللہ، کام وقت پر مکمل ہوا اور کلائنٹ مطمئن رہے۔ایسے لمحات دل کو خوشی دیت...
15/07/2025

ایک اور ڈیزائن مکمل — اس بار وزیٹنگ کارڈ کا!
الحمدللہ، کام وقت پر مکمل ہوا اور کلائنٹ مطمئن رہے۔

ایسے لمحات دل کو خوشی دیتے ہیں اور مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی اپنے کاروبار کے لیے وزیٹنگ کارڈ یا کوئی اور ڈیزائن چاہیے، تو رابطہ ضرور کریں۔

24/06/2025

کیا آپ جانتے ہیں؟
ڈیزائن میں رنگ صرف خوبصورتی کے لیے نہیں ہوتے بلکہ وہ ناظر (viewer) کے دماغ اور دل پر اثر ڈالتے ہیں!

🔵 نیلا رنگ: اعتماد، سکون اور پیشہ ورانہ پن کا احساس دیتا ہے۔
🔴 سرخ رنگ: طاقت، جذبہ اور توجہ کھینچنے کے لیے بہترین!
🟢 سبز رنگ: تازگی، فطرت اور سکون کی علامت ہے۔
🟡 پیلا رنگ: خوشی، توانائی اور مثبت سوچ جگاتا ہے۔
⚫ کالا رنگ: طاقتور، دلکش اور luxury کا تاثر دیتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہر برانڈ اپنا رنگ سوچ سمجھ کر منتخب کرتا ہے۔

اگلی بار جب آپ جب بھی کسی کمپنی کا لوگو یا پوسٹ دیکھیں، ان رنگوں کے پیچھے چھپی "بات" کو پہچاننے کی کوشش کریں!

دوستی وہ رشتہ ہے جو نہ وقت دیکھتا ہے، نہ حالات…نہ خون کا رشتہ ہوتا ہے، نہ دنیا کی شرطیں۔بس ایک دل دوسرے دل کو سمجھ لیتا ...
21/06/2025

دوستی وہ رشتہ ہے جو نہ وقت دیکھتا ہے، نہ حالات…
نہ خون کا رشتہ ہوتا ہے، نہ دنیا کی شرطیں۔
بس ایک دل دوسرے دل کو سمجھ لیتا ہے،
اور بنا کہے ساتھ چلنے کا وعدہ کر لیتا ہے۔

سچا دوست وہ نہیں جو ہر وقت تمہارے ساتھ ہو،
بلکہ وہ ہے جو تمہاری خاموشیوں میں بھی تمہارا درد پڑھ لے،
اور بنا کچھ کہے تمہیں یہ احساس دلا دے کہ
"تم اکیلے نہیں ہو۔"

زندگی کے ہر موڑ پر سب بدل سکتا ہے…
لیکن ایک سچی دوستی اگر ساتھ ہو،
تو تنہائی بھی اپنا سا لگنے لگتی ہے۔

✨ دوستی کا دوسرا نام ہے: بھروسہ، سکون اور مسکراہٹ۔



19/06/2025

🌞 صبح بخیر ڈیجیٹل ہنر مندوں! 🌼
نیا دن، نئی اُمید، نیا حوصلہ!
آئیے آج بھی کچھ نیا سیکھیں، ایک دوسرے کی مدد کریں،
اور کامیابی کی طرف ایک قدم اور بڑھائیں۔
💡

📱 یاد رکھیں:
"استقامت ہی کامیابی کی کنجی ہے!" 🔑

🕊️ "ایک جوتے والا لڑکا" – اصل کامیابی کی کہانیایک غریب لڑکا تھا۔ نہ اچھے کپڑے، نہ جوتے۔ اسکول میں بچے اسے تنگ کرتے تھے:"...
18/06/2025

🕊️ "ایک جوتے والا لڑکا" – اصل کامیابی کی کہانی

ایک غریب لڑکا تھا۔ نہ اچھے کپڑے، نہ جوتے۔ اسکول میں بچے اسے تنگ کرتے تھے:
"دیکھو! یہ تو ننگے پاؤں آتا ہے!"

لیکن وہ خاموش رہتا، بس ایک بات خود سے کہتا:
"ایک دن میں کچھ ایسا کروں گا کہ لوگ میرے جوتے نہیں، میری کامیابی کو دیکھیں گے!"

وہ ہر دن زیادہ محنت کرتا۔ صبح اخبار بیچتا، دوپہر اسکول جاتا، شام کو ٹیوشن دیتا۔
کئی سال گزر گئے۔

وقت نے پلٹا کھایا۔

آج وہی لڑکا ایک کامیاب کاروباری بن چکا ہے۔ بڑے بڑے لوگ اس سے ملاقات کے لیے وقت لیتے ہیں۔
اور جنہوں نے اُس کا مذاق اُڑایا تھا — اب وہ اُس کے آفس کے باہر جاب کی تلاش میں کھڑے ہوتے ہیں۔

---

💡 سبق:

لوگ کیا کہتے ہیں، اس کی پروا نہ کرو۔ اگر دل میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہو، تو حالات کتنے بھی برے کیوں نہ ہوں — کامیابی تمہاری ہوگی
#موٹیویشن #کامیابی




09/06/2025

زندگی کا اصول:

جیسے ہی کام کرنے کا موڈ بنتا ہے...

ویسے ہی پنکھا بند، نیٹ سلو، یا چائے ختم ہو جاتی ہے! 😤☕📴

قسمت بھی کہتی ہے:
"اتنی جلدی کیا ہے، آہستہ جیو، stress مفت میں ہے!" 😅
عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں 😁 لہذا بیک ٹو ورک 😐

👇 بتاؤ، آج آپ کا موڈ کس چیز نے خراب کیا؟
(یا ابھی بھی خراب کر رہا ہے؟)

09/06/2025

"اللہ تمہیں وہاں بھی راستے دے گا،
جہاں تمہیں لگتا ہے کچھ بھی ممکن نہیں۔"

یقین، صبر، اور محنت — کامیابی کی کنجیاں ہیں۔

#حوصلہ #یقین

🌿 چھوٹی سی نیکی 🌿ایک بار ایک غریب لڑکا بازار میں پانی بیچ رہا تھا تاکہ اپنی تعلیم کا خرچ پورا کر سکے۔ گرمی بہت تھی اور و...
08/06/2025

🌿 چھوٹی سی نیکی 🌿

ایک بار ایک غریب لڑکا بازار میں پانی بیچ رہا تھا تاکہ اپنی تعلیم کا خرچ پورا کر سکے۔ گرمی بہت تھی اور وہ شدید پیاسا ہو گیا۔ اس نے ایک دروازے پر دستک دی اور پانی مانگنے کی بجائے شرم سے صرف کھانے کو کچھ مانگا۔

دروازہ ایک لڑکی نے کھولا۔ اس نے لڑکے کی حالت دیکھی اور اُسے پانی کی جگہ ایک گلاس دودھ دے دیا۔ لڑکے نے شرمندگی سے پوچھا: "کتنے پیسے دینے ہیں؟"

لڑکی نے مسکرا کر کہا:
"ماں نے سکھایا ہے کہ نیکی کے بدلے پیسے نہیں لیے جاتے۔"

سالوں بعد وہی لڑکی شدید بیمار ہو گئی۔ بڑے ڈاکٹروں نے ہار مان لی۔ آخرکار ایک ماہر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ اس نے لڑکی کا علاج کیا اور کامیابی سے ٹھیک کر دیا۔

جب لڑکی کو اسپتال کا بل دیا گیا، تو اُس نے کانپتے ہاتھوں سے بل کھولا... لیکن وہاں لکھا تھا:

"بل: ایک گلاس دودھ کے بدلے ادا ہو چکا ہے۔ – ڈاکٹر ہاورڈ کیلی"

🌸 اخلاقی سبق:
کبھی کسی کے ساتھ نیکی کرنے کا موقع ملے تو ہچکچائیں نہیں۔ نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی – یہ لوٹ کر ضرور آتی ہے، اکثر اُس وقت جب آپ کو سب سے زیادہ ضرورت ہو۔

#نیکی #سبق آموز_کہانی

02/06/2025

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ آج میں اپنی پروفائل کو تھوڑا نکھارنے کی کوشش کی ہے۔بتائین کیسی لگ رہی😁😄

Address

Faisalabad
FAISALABAD

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayat Nasir skills hubb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share