18/11/2025
آج بات کریں گے دنیا کی سب سے گریٹ سب سے زبردست ماسٹر پیس سیریز کی جو میری طرح لاکھوں کروڑوں لوگ خواہش کررے ہوں گے کہ کاش ہم کسی طرح اس شو کو بھلا کر وہی پہلی دفعہ والا ایکسپرینس دوبارہ سے کریں،
یہ کوئی چھوٹے بچوں کے دیکھنے والا شو ہے ہی نہیں نا اِس کو وہ لوگ دیکھ سکتے جنکو رونے دھونے یا ہیپی اینڈنگ والے ڈرامے پسند ہوں
خیر کافی مزاق ہو گیا دوبارا سیریز کی طرف واپس جاتے ہیں ،
کیا کمال کی کہانی لکھی ہے رائٹر نے اور جس خوبصورتی سے ہر کردار اُس نے پہلے اپنی کتابوں میں پھر اُن کرداروں کو کیمرے میں اتارا ہے بھائی سلیوٹ یو 🫡
اتنی سارے کردار اور پھر اُن کرداروں کو ایک سے بڑھ کر ایک یادگار رول دینا جیسے کے
ڈریگنز کی ماں ۔
ہائی لینڈز کی رانی۔
ونٹر فال کے بچھڑے بہین بھائیوں کی کہانی
اتنے زیادہ کردار اور اُن سب کے لیے لکھ پانا نا ممکن ہے میرے لیے،
آپ سیریز دیکھتے ہوئے سوچیں گے کہ اب یہ ہو گا وہ ہوگا پر یہ سیریز اُسکا الٹا کرے گی اور آپ اپنا منہ کھلا کا کھلا پائیں گے
چاہے وہ پہلے سیزن کی آخری قسط ہو ، ریڈ ویڈنگ ہو , بیٹل آف دی بلیک واٹر ہو یا پھر ہمارے پیارے جان اسنو کی ریمزی کے ساتھ یادگار جنگ بیٹل آف باسٹرڈ ہو،
ہر چیز اتنی خوبصورتی اور دل کو دہلا کر رکھ دینے والی انداز سے لکھی ہے کہ بیان سے باہر ہے ٹوٹل تیرہ جنگیں دیکھنے کو ملی اور میں یہ چیلنج کر سکتا ہوں کے بڑی جنگوں میں جو آپ نے سوچا ہو گا کے وہ جیتے گا اُس کا الٹ ہی ہوا ہو گا،
دیوار اور اُس سے منسلک لوگوں کی کہانی دیوار کے پرے رہنے والے دشمنوں( وائلڈ لنگز ) کے ساتھ جنگ اُن جانگلیوں کی اپنی کہانیاں،
نائیٹ کنگ سے جنگ وہ بھی ایک نہیں تین تین جنگیں تو صرف اِس نائیٹ کنگ سے لڑی گئیں،
جب بھی سردیاں آتی ہے ناجانے کیوں دل کر جاتا ہے اِس سیریز کو دوبارہ سے دیکھنے کا اور یقین مانیں ہر دفعہ کچھ نیو ہی ملتا ہے دیکھ کر
جن لوگوں نے ابھی تک نہیں دیکھی خوش قسمت ہو آپ لوگ جو اِس سیریز کو کبھی نا کبھی ایکپیرینس کرو گے اور پھر دیکھنے کے بعد ہماری طرح بس ایک لفظ ہی ہمیشہ ستائے گا ''کاش'''