VOH MOVIE HOME

VOH MOVIE HOME Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from VOH MOVIE HOME, TV Channel, Faisalabad.

صرف 150 روپے میں ہمارے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں اور ہر قسم کی Movies اور Series کو انجوائے کریں. گروپ میں روزانہ 30 سے زیادہ موویز
اور سیزن HD QUALITY میں سینڈ کئے جاتے ہیں.
گروپ جوائن کرنے کے لئے ہمارے واٹس ایپ نمبر 03067291804 پر رابطہ کریں.

21/05/2025

مووی ھوم گروپ میں ایڈ ھونے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں👈🏻 7291804-0306
اور انجوائے کریں روزانہ 30 سے 40 مووی اور 8 سے 10 ویب سیریز ایچ ڈی کوالٹی میں

فلم پر تبصرے سے پہلے وہ سچی آپ بیتی سن لیں جو فلم دیکھنے کے دوران پیش آئی۔ پانچ عدد جوان جہان جوان جن میں دو شادی شدہ او...
26/01/2025

فلم پر تبصرے سے پہلے وہ سچی آپ بیتی سن لیں جو فلم دیکھنے کے دوران پیش آئی۔
پانچ عدد جوان جہان جوان جن میں دو شادی شدہ اور بال بچے دار ہیں بڑی سی ایل سی ڈی پر فلم دیکھ رہے ہیں۔ یہ پانچ لوگ ہٹے کٹے جوان ہیں لیکن اس وقت ان کے دل کسی سولہ سالہ نازک اندام دوشیزہ کی طرح دھڑک رہے ہیں۔ چائے اور اس کے لوازمات سامنے پڑے ہیں مگر خوف سے باربار رونگٹے کھڑے ہو رہے ہیں اس لئے چائے کا مزہ بھی بھول گیا ہے۔
ہمارا دماغ برابر ہمیں ملامت کر رہا تھا کہ یہی تھی بس آپ لوگوں کی جوانی اور بہادری، آپ لوگ انٹلیکچوئل ہو، سائنس اور نفسیات سمجھتے ہو، یہ ڈرخوف بس نفسیاتی حملہ ہوتا ہے اور کچھ نہیں مگر دل کا کیا کرتے کہ وہ دماغ کی ساری باتیں نظر انداز کر کے بس خوفزدہ ہو کر دھڑکے جا رہا تھا۔
ہماری عادت ہے کہ ہم جب بھی فلم دیکھتے ہیں رات کو لائٹس آف کرکے اور بڑی ایل سی ڈی پر دیکھتے ہیں۔ رات کے گیارہ بجے ہیں اور گاؤں میں رات کے گیارہ بجے بالکل خاموشی اور ویرانی ہو جاتی ہے۔
ہم اکثر ہارر فلم دیکھتے ہیں اور خوفناک مناظر آنے پر خوف بھی محسوس ہوتا ہے لیکن جب فلم دیکھ کر لائیٹس آن کرتے ہیں تو اس وقت سارا خوف غائب ہوچکا ہوتا ہے اور ہم ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگتے ہیں لیکن اب کے بار کچھ اور ہی حالات تھے۔ اس فلم کی دفعہ ہمارا باقاعدہ خون خشک ہوتا رہا اور فلم ختم ہوئی تو ہم خاموش سے ہو چکے تھے۔
فلم تو ختم ہو گئی تھی لیکن اب ایک مسئلہ اور تھا۔ رات کے ساڑھے بارہ بج چکے تھے اور سب نے اپنے اپنے گھر اکیلے جانا تھا۔ اور سب سے زیادہ دور میرا گھر تھا۔
اس طرح کی فلم دیکھنے کے بعد گاؤں کی سنسان گلیوں اور بازار میں سے ایک کلومیٹر اکیلے چل کر جانا میرے لئے واقع ہی کسی ایڈوینچر سے کم نہ تھا۔(ایڈوینچر تو میں نے بس اپنی عزت رکھنے کے لئے بولا ہے ورنہ تو بہت خوفناک لمحات تھے) لاکھ دل کو بہلاوے دیے اور دھیان بٹانے کی کوشش کی مگر وہ مردے دھونے والی عورت جیسے میرے پیچھے پیچھے ہی آ رہی تھی۔ گھر واپسی کے وہ دس منٹ میں وہ خوف محسوس ہوا جو کبھی بچپن میں محسوس ہوا کرتا تھا۔
اس فلم نے ایک اور بات بھی باور کروا دی۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ اس طرح کا ڈر اور خوف بس بچپن کی حد تک رہتا ہے اور انسان کا ذہن میچور ہونے کے ساتھ ساتھ اس طرح کی بچگانہ نفسیات بھی ختم ہو جاتی ہے مگر اس فلم نے ثابت کر دیا کہ خوف اور ڈر کے اثرات کا عمر کے بڑھنے یا ذہن کے میچور ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ کسی بھی عمر میں ماورائی مخلوقات سے خوفزدہ ہو سکتے ہیں چاہے آپ اونچے لمبے جوان ہوں۔
اب لگے ہاتھوں فلم پر بھی تھوڑا سا تبصرہ ہو جائے کہ پہلے سے ہی اس پر اچھے تبصرے کئے جا چکے ہیں۔ موت، جنازے، قبر ہر معاشرے اور ہر تہذیب میں خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ یہ انڈونیشین فلم ان تین باتوں کے گرد ہی گھومتی ہے۔
ایک مردے نہلانے والی عورت اور پھر بعد میں اس کی جوان بیٹی کو مردوں کو غسل دیتے ہوئے جو تجربات ہوتے ہیں ان کیفیات کو بہت عمدہ طریقے سے فلمایا گیا ہے۔ دوسری ہارر فلموں میں نارمل سین کے درمیان کوئی کوئی ہارر سین آتا ہے لیکن اس ہارر فلم میں کوئی کوئی نارمل سین آتا ہے باقی ساری فلم ہی ہارر ہے۔
اگرچہ فلم انڈونیشین زبان میں ہے لیکن انگلش سب ٹائٹلز کے ساتھ آسانی سے سمجھ آ جاتی ہے۔
Film name The Co**se Washer

اک دور تھا جب سسپنس جاسوسی ڈائجسٹ سے لے کر شرلاک ہومز کی فلموں تک مرڈر مسٹری فکشن کا چلن تھا ایسے فکشن کا مدعا اک ہی ہوت...
26/01/2025

اک دور تھا جب سسپنس جاسوسی ڈائجسٹ سے لے کر شرلاک ہومز کی فلموں تک مرڈر مسٹری فکشن کا چلن تھا ایسے فکشن کا مدعا اک ہی ہوتا تھا کہ قاتل کون..? اکثر یہ فیملی مرڈر ہوتے تھے جس میں وصیت کا چکر ہوتا دلچسپ قسم کی تفتیش کے بعد آخر کار قاتل وہ نکلتا جس پہ سب سے کم شک جاتا ہوتا تھا اور اکثر وہ شخص گھر کا نوکر رامو کاکا ہوتا تھا..

ایسے فکشن نے اک نسل کو محظوظ کیا لیکن آخر کار یکسانیت اور نئے پلاٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا فکشن ناپید ہوتا چلا گیا..ٹیکنالوجی کی ترقی نے قتل قاتل اسلحہ سب پہ اثر ڈالا مسٹری موویز میں ایکشن کا تڑکا لگایا جانے لگا مسٹری اور ہارر کا مسٹری اور کامیڈی مسٹری اور رومانس کا مرکب بننے لگا..میں کیا کہنا چاہتا ہوں اس کے لیے آپ کئی برس پہلے ریلیز ہونے والی شاہد کپور اور کرینہ کپور کی فلم چھتیس چائنہ ٹاؤن یا ودیا بالن کی ڈیٹیکٹو سمتھنگ دیکھ سکتے ہیں خیر قصہ مختصر مرڈر مسٹری میں ایسے لوازمات شامل کیے جانے لگے کہ وہ کلاسیک مرڈر مسٹری والا مزہ نہیں رہا..

اک لمبے عرصے بعد نائیوز آؤٹ کی صورت میں وہی کلاسیک مرڈر مسٹری دیکھنے میں آئی, فلم میں زیرو زیرو سیون فیم ڈینئل کریگ شرلاک کا کردار نبھاتے نظر آئے دیگر کاسٹ میں اپنے کرس ایوان کا کردار مزے کا لگا فلم میں تیرہ ریزن وائی فیم میری پسندیدہ آسٹریلین بیوٹی کا نظر آنا بھی ٹریٹ تھا. فلم اتنی کلاسیک تھی کہ اس میں محدب عدسے کا استعمال تک دکھایا گیا وہی محدب عدسہ جو کبھی ڈیٹیکٹوز کی پہچان ہوا کرتا تھا.

فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ اپنی پچاسی ویں سالگرہ پہ اک کامیاب مسٹری رائیٹر گھر میں فیملی ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں اور اگلی صبح وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے جاتے ہیں گھر والوں کا کہنا ہوتا ہے کہ یہ خودکشی ہے جب کہ اک انجان شخص کے بلائے جانے میں اپنے شرلاک ہومز کا ماننا ہوتا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے
تو تفتیش کا آغاز ہوتا ہے ان سب کے اک اک کر کے انٹرویوز سے جو اس رات پارٹی میں موجود تھے فلم دلچسپی برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھتی جاتی ہے کہ وہ " وصیت " والا پارٹ آ جاتا ہے اس کے بعد کہانی موڑ لینا شروع کرتی ہے
اور یہ کیا ٹوئسٹ پہ ٹوئسٹ آپ یقین جانیں کہ فلم کے آخری منٹ تک یہ ٹوئسٹ برقرار رہتے ہیں ...

گووز بمپس لکھنے میں نہیں واقعی میں اصلی گوز بمپس کا مظاہرہ چاہتے ہیں تو آج ہی یہ فلم دیکھیں فلم ایچ ڈی پرنٹ میں دستیاب ہو چکی ہے..میرے خیال میں اس کی ہندی ڈبنگ موجود نہیں اگر کی بھی گئی ہے تو اس کا اچھا پرنٹ نہیں ہو گا اس لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ یہ فلم اوریننل وائس سکور میں ہی دیکھیں .

اگر آپ انگریزی میں کمزور ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں روایتی یورپی لہجے میں ڈائیلاگ کی ادائیگی اتنی متوازن ہے کہ آپ سب ٹائیٹل کے ساتھ فلم آسانی سے سمجھ پائیں گے😍

فلم "انسیپشن" کی مکمل کہانی"انسیپشن" (Inception) 2010 میں ریلیز ہونے والی ایک سائنسی تخیلاتی تھرلر فلم ہے جسے کرسٹوفر نو...
24/01/2025

فلم "انسیپشن" کی مکمل کہانی

"انسیپشن" (Inception) 2010 میں ریلیز ہونے والی ایک سائنسی تخیلاتی تھرلر فلم ہے جسے کرسٹوفر نولان نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں لیونارڈو ڈی کیپریو، جوزف گورڈن-لیویٹ، ایلن پیج، ٹام ہارڈی، کین واٹانابے، اور ماریون کوٹیلارڈ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

کہانی کا خلاصہ

** ابتدائی صورتحال **
ڈوم کوب (لیونارڈو ڈی کیپریو) ایک ماہر چور ہے جو دوسروں کے خوابوں میں داخل ہو کر ان کے خیالات چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے "ایکسٹریکشن" کا ماہر کہا جاتا ہے۔ مگر اس غیر قانونی پیشے نے اسے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے اور وہ اپنے بچوں سے دور ہو چکا ہے۔

** پیشکش **
کوب کو ایک آخری کام کی پیشکش کی جاتی ہے جس کے بدلے میں اسے اپنے بچوں کے پاس واپس جانے کی اجازت مل سکتی ہے۔ سیتو (کین واٹانابے)، ایک جاپانی بزنس مین، اسے ایک انتہائی مشکل کام سونپتا ہے: "انسیپشن" یعنی کسی کے ذہن میں ایک خیال ڈالنا۔

** مشن کی تیاری **
کوب ایک ٹیم جمع کرتا ہے جس میں آرتر (جوزف گورڈن-لیویٹ)، ایمز (ٹام ہارڈی)، یوسف (ڈلیپ راؤ) اور ایک نئی خواب ڈیزائنر، آریاڈنے (ایلن پیج)، شامل ہیں۔ آریاڈنے خوابوں کی دنیا کی پیچیدگیوں کو سمجھنے اور خواب کے اندر خواب بنانے میں ماہر ہے۔ ان کا ہدف رابرٹ فشر (سیلین مرفی) ہے، جو ایک بڑے کاروباری حریف کا وارث ہے۔ انہیں فشر کے ذہن میں یہ خیال ڈالنا ہے کہ وہ اپنے والد کی بزنس ایمپائر کو توڑ دے۔

** مشن کی تفصیلات **
مشن کی کامیابی کے لیے، ٹیم کو کئی تہوں میں خوابوں کی دنیا میں داخل ہونا پڑتا ہے:
1) پہلی تہہ: خواب کی پہلی تہہ میں، وہ ایک شہر میں ہوتے ہیں جہاں یوسف انہیں نیند میں رکھتا ہے۔
2) دوسری تہہ: دوسری تہہ ایک ہوٹل ہے جہاں آرتر انچارج ہوتا ہے۔
3) تیسری تہہ: تیسری تہہ ایک برفیلی پہاڑ کا قلعہ ہے جہاں فشر کے لاشعور کا مرکز ہے۔

** پیچیدگیاں **
کوب کو اپنے ذاتی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر اپنی مردہ بیوی مل (ماریون کوٹیلارڈ) کی یادوں سے جو اس کے خوابوں میں مداخلت کرتی ہے اور مشن کو خطرے میں ڈالتی ہے۔ مشن کے دوران، ٹیم کو خواب کے اندر خواب میں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وقت کی نزاکت کی وجہ سے ہر تہہ میں وقت مختلف رفتار سے گزرتا ہے۔ کوب اور آریاڈنے آخری تہہ، "لیمبو"، میں داخل ہوتے ہیں جہاں کوب کو اپنی بیوی مل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فشر کو انسیپشن کا خیال ڈالتا ہے۔

** اختتام **
مشن کی کامیابی کے بعد، کوب اپنے بچوں کے پاس واپس آتا ہے۔ فلم کا آخری منظر بہت معنی خیز ہے جہاں کوب اپنا ٹوٹم (ایک چھوٹا سپننگ ٹاپ) گھماتا ہے تاکہ یہ معلوم کر سکے کہ وہ حقیقت میں ہے یا خواب میں۔ فلم کا اختتام اس ٹوٹم کے گھومتے ہوئے منظر پر ہوتا ہے، جو یہ سوال چھوڑ دیتا ہے کہ آیا کوب حقیقت میں ہے یا اب بھی خواب میں۔

موضوعات اور پیغامات،

فلم خواب اور حقیقت کے درمیان لکیر کو دھندلا کرتی ہے اور دیکھنے والوں کو یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ حقیقت کیا ہے اور خواب کیا۔ کوب کی کہانی میں اس کے پچھتاوے اور اپنی بیوی کے ساتھ کیے گئے فیصلے کی داستان ہے۔ وہ اس قصور سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم میں خیالات کی طاقت اور انہیں ذہن میں ڈالنے کے عمل کو مرکزی خیال بنایا گیا ہے۔ یہ بتاتی ہے کہ کیسے خیالات انسان کی زندگی کو بدل سکتے ہیں۔

"انسیپشن" ایک ذہن کو جھنجھوڑ دینے والی فلم ہے جو نہ صرف سائنسی تخیلات پر مبنی ہے بلکہ انسانی جذبات اور تعلقات کو بھی بڑی خوبصورتی سے پیش کرتی ہے۔ یہ فلم دیکھنے والوں کو کئی سوالات پر غور کرنے پر مجبور کرتی ہے اور انہیں حقیقت اور خواب کی دنیا کے بارے میں سوچنے پر آمادہ کرتی ہے۔

Inception (2010) IMDB Rating = 8.8/10

اس فلم کی کہانی ایک آشرم کی ہے ۔ جہاں کا گرو اپنے شاگردوں کو سکھاتا ہے اور نینجا بناتا ہے ۔ اس گرو کا سب سے قابل شاگرد ر...
21/01/2025

اس فلم کی کہانی ایک آشرم کی ہے ۔ جہاں کا گرو اپنے شاگردوں کو سکھاتا ہے اور نینجا بناتا ہے ۔ اس گرو کا سب سے قابل شاگرد رائیزو ہے ۔ لیکن جب اس کا گرو اس لڑکی کو مار دیتا ہے جس سے رائیزو پیار کرتا ہے ۔ تب رائیزو اپنے گرو کے خلاف ہو جاتا ہے اور ان کے درمیان ایک نینجا والی جنگ چھڑ جاتی ہے ۔ یہ آشرم پہاڑوں کے درمیان ایک خفیہ جگہ پر لوگوں کی نظروں سے دور بنایا گیا تھا لیکن اس کی جڑیں کالے کاموں کو لے کر شہر تک پھیلی ہوئی ہیں ۔ اب لڑائی رائیزو اور گرو کے بیچ کی نہیں رہی ۔ اس میں شہر کی پولیس فورس بھی شامل ہو چکی ہے ۔ اس فلم کا ایکشن اس کا ہائی پوائنٹ ہے ۔ جس طرح سے سب کچھ فلمایا گیا ہے بہت زیادہ حیران کن ہے ۔ میں فلموں کو فلموں سے کمپیئر تو نہیں کرتا لیکن جتنا لہو ہم نے حالیہ دنوں میں اینیمل ، کِل اور مارکو فلم میں دیکھا ہے ۔ اتنا لہو تو اس فلم کے کلائمکس سے پہلے ہی چاقو ، چھریوں اور تلواروں سے بہا دیا گیا تھا ۔

فلم میں کوئی اڈلٹ سین نہیں ہے ۔ یقیناً بروٹل ہونے کی وجہ سے اسے بچوں کو نہ دکھایا جائے ۔ فلم ہندی ڈبنگ میں موجود ہے ۔

🎥 : Ninja Assassin ( 2009 )

12/01/2025

Blood And Bone Official Trailer

24/12/2024

صرف 150 روپے میں ہمارے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں اور ہر قسم کی Movies اور Series کو انجوائے کریں. گروپ میں روزانہ 30 سے زیادہ موویز
اور سیزن HD QUALITY میں سینڈ کئے جاتے ہیں.
گروپ جوائن کرنے کے لئے ہمارے واٹس ایپ نمبر 03067291804 پر رابطہ کریں.

29/11/2024

The Madness Official Trailer Netflix (720P-HD)

29/11/2024

Demo video

صرف 150 روپے میں ہمارے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں اور ہر قسم کی Movies اور Series کو انجوائے کریں. گروپ میں روزانہ 10 سے زیادہ موویز
اور سیزن HD QUALITY میں سینڈ کئے جاتے ہیں.
گروپ جوائن کرنے کے لئے ہمارے واٹس ایپ نمبر 03067291804 پر رابطہ کریں.

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOH MOVIE HOME posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOH MOVIE HOME:

Share

Category