Faisalabad Great City ہمارا پیارا فیصل آباد

Faisalabad Great City  ہمارا پیارا فیصل آباد انٹرنیٹ پر فیصل آباد کے بارے میں معلومات، تصاویر،وڈیوز اور خبروں کا سب سے بڑا ادارہ.
(799)

انٹرنیٹ پر فیصل آباد کے بارے میں معلومات، تصاویر،وڈیوز اور خبروں کا سب سے بڑا ادارہ.

آپ یہاں پر فیصل آباد شہر کی معلومات، خبریں اور تصاویرحاصل کریں اور دوسروں لوگوں سے بھی شیئر کریں.
کسی بھی خبر کو شائع کروانے کے لئے ہمیں ان بکس میں رابظہ کریں.
شکریہ ¤

کدھر جارہے ہو بھائیکدھر کا خیال ہے ۔ کھڈوں میں گھرا فیصل آباد کا یہ حال ہے۔۔۔کھڈا نمبر 4  لوکیشن ۔مین سمندری روڈ
10/08/2025

کدھر جارہے ہو بھائی
کدھر کا خیال ہے ۔

کھڈوں میں گھرا فیصل آباد کا یہ حال ہے۔۔۔

کھڈا نمبر 4
لوکیشن ۔مین سمندری روڈ

پاکستان میں زیادہ انسان ہیں یا مویشی؟ 😉7th Agricultural Census 2024📊 اعداد و شمار پر ایک نظر:🐄 گائے: 5 کروڑ 58 لاکھ🐃 بھی...
10/08/2025

پاکستان میں زیادہ انسان ہیں یا مویشی؟ 😉
7th Agricultural Census 2024
📊 اعداد و شمار پر ایک نظر:
🐄 گائے: 5 کروڑ 58 لاکھ
🐃 بھینس: 4 کروڑ 77 لاکھ
🐑 بھیڑ: 4 کروڑ 45 لاکھ
🐐 بکری: 9 کروڑ 58 لاکھ
🐪 اونٹ: 15 لاکھ
🐴 گدھے: 48 لاکھ (ہمیشہ بوجھ اٹھانے کو تیار اور گوشت کا خزانہ ہیں 🤣😂🤣😂🤣)
مویشیوں کی تعداد 25 کروڑ سے زیادہ ہے

10/08/2025

آپ کے خیال میں مزید چھٹیوں کا فیصلہ بچوں کی تعلیمی استعداد کار پر کیا اثر ڈالے گا؟؟

10/08/2025

عوام پر ایک اور بل کا بوجھ – صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ!

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ماہانہ صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، رہائشی علاقوں میں فیس 200، جب کہ کمرشل علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے تک ہوگی۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے کہا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف فیس ہوگی، رہائشی علاقوں میں فیس کم جب کہ کمرشل علاقوں میں فیس زیادہ ہوگی۔ محکمہ بلدیات کے ترجمان نے بتایا کہ بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹائز ہوگا مگر ابتدائی طور پر 2 ماہ کا بل پرنٹ کرکے دیا جائے گا۔ شہری آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔ آن لائن ایپ استعمال نہ کرنے والوں سے کمپنی کے سپروائزر فیس وصول کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم 8 ماہ سے چل رہی ہے، جس کے تحت کوئی فیس نہیں لی گئی۔ اب حکومت پنجاب نے صفائی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے سال ہمارا ٹارگٹ 15 ارب وصول کرنے کا ہے۔

09/08/2025

انڈیا کی جانب سے پاکستان کے پانچ طیارے مار گرائے جانے کا دعوی جو نوے دن بعد کیا گیا ہے ، سچ ثابت ہوگیا ہے طیاروں کے نام بھی معلوم ہوگئے ہیں۔ جو یہ رہے

یسو
پنچو
ہار
کبوتر
ڈولی

مزید معلومات کے لئیے ہم سے جڑے رہیں .

09/08/2025

کیا واسا فیصل آباد
کام کر رہا ہے؟؟؟

09/08/2025

گزشتہ چھ ماہ میں مزید 3.5 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ گئے، پانچ سالوں میں تعداد 32.5 لاکھ جبکہ اب تک مجموعی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ افراد سے اوپر جا چکی ہے۔

09/08/2025

ایک بیٹی اپنے باپ کے خوابوں کو دھکا لگاتے ہوئے۔۔۔۔۔

09/08/2025

صرف گزشتہ ایک ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے تین ارب ڈالر سے زیادہ رقم پاکستان بھیجی ہے. یاد رہے کہ ہم ایک ایک ارب ڈالر کے لیے ملکوں ملکوں منتیں کرتے پھرتے ہیں.

سوال صرف ایک ہے کیا ہم اتنا بھی نہیں کر سکتے کہ ان اوورسیز پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر ذلیل نہ کیا جائے. یہ ایک دو موبائل لائیں تو لانے دیے جائیں تماشا نہ لگا دیا جائے اور یہ کسی ہاؤسنگ سوسایٹی کے کسی اوورسیز سیکٹر میں کوئی پلاٹ فائل لے لیں تو انہیں ذلت ذلالت سے نہ گزارا جایے.

09/08/2025

اسلام وعلیکم
محترمہ کمشنر فیصل آباد

محترم جناب ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

محترم جناب اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد

محترم جناب سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد

محترم جناب میاں عرفان منان صاحب

محترم جناب رانا علی عباس صاحب

محترم جناب مقامی قیادت 203 مانانوالہ
اور 204 چک

گزارش ہے کہ ایک عرصہ سے مانانوالہ اور 4 چک کے درمیان پل بند کیا ہوا ہے جس سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دونوں طرف کے رہنے والے لوگوں کا دن میں کئی کئی بار اس پل سے گزر ہوتا ہے کیونکہ دونوں طرف کی آبادی کے آپس میں معاشی سماجی تعلقات اور قریبی رشتہ داریاں ہیں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں لوگوں کا گزر آسی پل سے ہوتا ہے ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں ادھر سے روز پیدل گزرتی ہیں
پولیس وارڈن صاحبان نے اپنے سکون کو مدنظر رکھا ہے لوگوں کی تکلیف کا کسی کو بھی کوئی احساس نہیں ہے مٹی کے اونچے اونچے ڈھیروں سے جب ہماری ماؤں بہنوں بیٹیوں کو گزرنا پڑتا ہے تو کسی بھی متعلقہ افراد کو شرم نہیں آتی بعض اوقات ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں گرتے گرتے بھجتی ہیں
کیا یہی انسانی اقدار ہیں کیا یہی اخلاقی اقدار ہیں کیا ہمارا دین ایسے کاموں کا درس دیتا ہے نہیں ہرگز نہیں
ذمہ داران سے میرا سوال ہے کہ کیا ان کی اپنی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اسی پل سے پیدل گزر یں گی اگر آپ لوگوں کی فیملیز ایسے نہیں گزر سکتی تو برائے مہربانی غریب اور مڈل کلاس لوگوں کی فیملیز کا بھی احساس کریں 4 چک اور مانانوالہ کو ملانے والا پل آمدورفت کےلیے کھول دیا جائے اور اس کا کوئی مناسب بندوبست کیا جائے
سرکاری اداروں میں بیٹھے لوگ معاملات کا حل نکالنے کے لیے ہوتے ہیں مشکلات میں اضافہ کرنے کے لیے نہیں
شکریہ
رانا عثمان منج

08/08/2025

قرض واپسی کے لیے فون کرو،تو ٹون پر مولانا طارق جمیل صاحب کی آواز آتی ہے دنیا کے لیے لڑنا چھوڑ دو کویٔ کسی کا رزق نہیں کھا سکتا

واپڈا کے تربیلا ڈیم،  منگلا ڈیم اور چشمہ بیراج  ، تینوں منصوبوں میں  قابل استعمال پانی  ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 13.3 ملین ا...
08/08/2025

واپڈا کے تربیلا ڈیم، منگلا ڈیم اور چشمہ بیراج ، تینوں منصوبوں میں قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 13.3 ملین ایکڑ فٹ ہے جب کہ نیلم جہلم پراجیکٹ سمیت 22 پن بجلی گھر ہیں۔ جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 9 ہزار 459 میگاواٹ ہے۔ ان پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو سالانہ اوسطا 33 ارب یونٹ بجلی مہیا کی جاتی ہے۔

واپڈا اس وقت پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں 8 بڑے منصوبے تعمیر کر رہاہے، جن میں دیا مر بھا شا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ قابل ذکر ہیں۔ یہ زیر تعمیر منصوبے 2026 سے 2030 تک مرحلہ وار مکمل ہونگے۔ ان منصوبوں کی تکمیل پر ملک کی پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت میں 9.7 ملین ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا اور9 ہزار 25 میگاواٹ پن بجلی بھی پیدا ہو گی۔

WAPDA

Address

Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Great City ہمارا پیارا فیصل آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faisalabad Great City ہمارا پیارا فیصل آباد:

Share