19/02/2023
تصویر نمبر 1
"حضور کا شوق سلامت رہے غلام اور بہت"
ایک ریٹائرڈ جنرل اکرم راجہ نے اپنی رہائشگاہ DHA2 سٹریٹ نمبر 4 سیکٹر ڈی, اسلام آباد میں چیتا رکھا ہوا تھا۔
چیتا پنجرا توڑ کر نکلا اور کئی شہریوں کو حملہ کر کے زخمی کر دیا جبکہ ایک غریب شہری اپنی جان سے بھی گیا.
جنرل صاحب نے فرمان صادر فرمایا کہ چیتے کو بغیر کوئی تکلیف دیے بحفاظت پکڑ کر میرے گھر واپس لایا جائے وائلڈ لائف والوں نے دس گھنٹے کی انتھک کوشش کے بعد چیتے کو پکڑا اور عالیجاہ کے محل میں پیش کر دیا۔
مگر ہماری بے بس اور لاچار پولیس کو نہیں معلوم کہ عالیجاہ کا پیلس کہاں پر واقع ہے اس لیے ایف آئی آر کسی نامعلوم مالک کے خلاف درج کر لی گئی ہے۔
"اللہ اللہ تے خیر صلہ
تصویر نمبر 2___________
روزی روٹی کی خاطر سانڈھے پکڑنے والا فورآ پکڑا جاتا ہے کیونکہ وہ غریب ہے اور ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن ڈی ایچ اے میں چیتا پالنے والا سامنے آتا ہے تو ایف آئی آر بھی " نامعلوم" کے خلاف درج ہوتی ہے اور گرفتار تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔ کیونکہ وہ طاقت ور ہے نہ تو وہ ٹیکس ادا کرتا ہے نہ وہ قانون کی پابندی کرتا ہے ۔۔ ۔۔
ایک ملک ۔۔۔۔۔۔۔۔دو قانون 🙏🙏