Farooka News

Farooka News اس پلیٹ فارم پر ہمارا مقصد اُن اہم سماجی مسائل کو اجاگر کرنا ہے جن پر عموماً بات نہیں کی جاتی۔

14/09/2026

امجد قریشی صاحب کی خبریں کتنی سچ کتنی جھوٹ؟
حال ہی میں فروکہ میں ہونے والا مبینہ گینگ ریپ کیس کا ڈراپ سین اور پورے شہر کی عزت ۔

Video Producer: Mhr Zahid
Video Presenter: Qaswar Khan
Video Editor: Faseeh Haider
Video Sponsor: Asghar Ali Khan
Studio: Farooka News

10/09/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ جو پانی آپ روز پیتے ہیں، شاید وہی آپ کو بیمار کر رہا ہے؟ فروکہ اور دیہی علاقوں میں بیشتر لوگ ایسا پانی پی رہے ہیں جو صاف نظر آتا ہے، مگر اندر سے بیماریوں سے بھرا ہوتا ہے۔ مکمل تفصیلات ویڈیو میں۔

‌Video Produced By: Mhr Zahid
Presented By: Qaswar Khan
Video Edited By: Faseeh Haider
Platform: Farooka News

جو پانی ہم ہر روز پی رہے ہیں، کیا وہ پینے کے قابل ہے؟Full Video By Tomorrow
09/09/2026

جو پانی ہم ہر روز پی رہے ہیں، کیا وہ پینے کے قابل ہے؟
Full Video By Tomorrow

05/09/2026

ہماری بہنیں، بیٹیاں اور مائیں اپنے ہی شہر کی گلیوں میں محفوظ نہیں۔ بازاروں، سڑکوں اور گلیوں میں انہیں گھورا جاتا ہے، فقرے کسے جاتے ہیں، اور ان کا باہر نکلنا مشکل بنا دیا جاتا ہے۔ اور سب سے شرمناک بات یہ کہ اکثر ایسا کرنے والے وہی فارغ نوجوان ہوتے ہیں جن کے پاس نہ کوئی کام ہے، نہ کوئی مقصد۔

سوال یہ ہے کہ ہماری غیرت صرف اپنے گھر کی عورت تک محدود کیوں ہے؟ جو لڑکی یا خاتون آپ کو بازار میں نظر آتی ہے، وہ بھی کسی کی بہن ہے، کسی کی بیٹی ہے، کسی کی ماں ہے۔ جیسے آپ اپنی ماں اور بہن کی عزت چاہتے ہیں، بالکل ویسے ہی ہر عورت اسی عزت کی حق دار ہے۔ اور یہ کوئی احسان نہیں، یہ اس کا حق ہے۔ یاد رکھیں، جو عورت کی عزت نہیں کر سکتا، وہ مرد نہیں ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ ہم خاموشی توڑیں۔ اپنے بیٹوں اور بھائیوں کی تربیت کریں کہ عورت کی عزت کرنا اصل مردانگی ہے۔ اگر کسی کو بدتمیزی کرتے دیکھیں تو چپ نہ رہیں، کیونکہ خاموشی ظلم کا ساتھ دینا ہے۔ ہمارا معاشرہ تب ہی بہتر بنے گا جب ہماری بہنیں اور بیٹیاں اپنے ہی شہر میں عزت اور سکون کے ساتھ چل پھر سکیں گی۔

Produced by: Mhr Zahid
Presented By: Qaswar Khan
Production: Farooka News

16/06/2026

وفاقی بجٹ 2026-27 کا کل حجم تقریباً 187 کھرب روپے (18,771 ارب) ہے، جو پچھلے سال کے 176 کھرب روپے سے زیادہ ہے۔ حکومت نے معیشت کی ترقی کا ہدف 4 فیصد اور مہنگائی کو 8.2 فیصد پر رکھنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پچھلے سال ترقی 3.7 فیصد رہی، جو چار سال میں سب سے زیادہ تھی مگر 4.2 فیصد کے ہدف سے کم رہی۔ ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کا ہدف تقریباً 152 کھرب روپے (15,267 ارب) دیا گیا ہے۔

اس بجٹ کا سب سے بڑا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگی پر جائے گا، تقریباً 80 کھرب روپے (8,054 ارب)۔ دفاع کے لیے 30 کھرب روپے (3,000 ارب) رکھے گئے ہیں، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صرف 10 کھرب روپے (1,000 ارب) مختص کیے گئے ہیں۔

عوام اور تنخواہ داروں کے لیے کچھ ریلیف بھی ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا، اور کم از کم ماہانہ اجرت بڑھا کر 40,700 روپے کر دی گئی ہے۔ تنخواہ داروں کے انکم ٹیکس میں کئی سلیبز میں کمی کی گئی اور زیادہ آمدنی والوں پر 9 فیصد سرچارج ختم کر دیا گیا۔ کارپوریٹ ٹیکس 28 سے کم کر کے 27 فیصد، اور چھ شعبوں سے سپر ٹیکس بھی ختم کیا گیا۔ جائیداد کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم ہوا، البتہ پٹرولیم لیوی بڑھنے سے پٹرول پر بوجھ زیادہ ہوگا۔

صحت اور تعلیم کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں نسبتاً کم رقم رکھی گئی ہے۔ تعلیم کے لیے تقریباً 77 ارب روپے، جن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبوں کے 46 ارب شامل ہیں، اور صحت کے لیے تقریباً 22 ارب روپے۔ یاد رہے کہ یہ دونوں شعبے زیادہ تر صوبائی ہیں، اس لیے ان پر اصل بڑا خرچ صوبائی بجٹ سے ہوتا ہے۔

RESOURCES
Business Recorder: https://www.brecorder.com/news/40425176

The COW News (کل حجم 18.77 ٹریلین): https://www.thecownews.com/pakistan/pakistan-budget-2026-27-rs18-77-trillion-outlay/

Mettis Global (4 فیصد ترقی، معیشت کا حجم): https://mettisglobal.news/Pakistans-FY27-plan-4-growth-Rs1trn-PSDP-Rs144trn-economy-60993

Dawn (ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی): https://www.dawn.com/news/2006793

Express Tribune: https://tribune.com.pk/story/2612935/development-outlay-cut-despite-gdp-growth

CSSPrep (مکمل تجزیہ): https://cssprep.com.pk/pakistan-federal-budget-2026-27/
ٹیکس، تنخواہ اور دیگر تبدیلیاں

Bloom Pakistan (سپر ٹیکس، ریلیف): https://bloompakistan.com/pakistan-unveils-rs-18-77-trillion-budget-2026-27-with-tax-relief-salary-hike/

24News (انکم ٹیکس سلیبز): https://www.24newshd.tv/12-Jun-2026/pakistan-unveils-rs18-77-trillion-budget-salary-relief-higher-defence-spending-tax-reforms

Tax Calculators (نئی شرحیں، اجرت): https://taxcalculators.pk/budget-2026-27-new-rates-explained-and-reviewed/

ARY News (اہم نکات): https://arynews.tv/pakistan-budget-2026-27-key-highlights-expected-measures
صحت اور تعلیم

Samaa TV (صحت 22 ارب، تعلیم 77 ارب): https://www.samaa.tv/2087351692-budget-2026-27-prioritises-defence-infrastructure

Pakistan Times (تعلیم 77 ارب): https://www.pakistantimes.com/education/news/education-sector-allocated-rs77-billion-in-development-budget-for-fy2026-27-12479/

Geo News (ایچ ای سی 46 ارب): https://www.geo.tv/latest/668685-govt-allocates-rs46bn-for-hec-under-psdp-plan

13/06/2026

عصر حاضر کے دو عظیم شعراء کا تنازعہ۔۔
مہر الطاف vs میثم کھوکھر

Video Sponsor: Noor Cafe (Main Road, Farooka)

.اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں..
31/05/2026

.اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں..

کیا آپ جانتے ہیں کہ جو پانی آپ روز پیتے ہیں، شاید وہی آپ کو بیمار کر رہا ہے؟ فروکہ اور دیہی علاقوں میں بیشتر لوگ ایسا پا...
30/05/2026

کیا آپ جانتے ہیں کہ جو پانی آپ روز پیتے ہیں، شاید وہی آپ کو بیمار کر رہا ہے؟ فروکہ اور دیہی علاقوں میں بیشتر لوگ ایسا پانی پی رہے ہیں جو صاف نظر آتا ہے، مگر اندر سے بیماریوں سے بھرا ہوتا ہے۔ ہماری نئی ویڈیو میں جانیے کہ گندا پانی کون سی بیماریاں دیتا ہے، اپنے پانی کا ٹیسٹ کیسے کریں، اور صاف پانی کیسے حاصل کریں۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کے لیے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooka News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share