FATEH JANG NEWS.

FATEH JANG NEWS. News, Food, Sports, Entertainment, Agriculture, Village Life, Islamic, Vlogs Fatehjang news is a YouTube channel and personal vlogs
(1)

استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کو ستارہ پاکستان گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا "پ...
23/08/2026

استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کو ستارہ پاکستان گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا
"پرنٹ میڈیا کوریج"
Deputy Commissioner Attock Deputy Commissioner Rawalpindi Commissioner Rawalpindi Official Attock Police Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Governor Punjab Sardar Saleem Haider Khan گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان Assistant Commissioner Fateh Jang-Distt Attock

20/08/2026

ہمارا نام استعمال کرکے جھوٹی خبر چلائی گئی، حسنین علی اور محسن علی کا سخت ردعمل

حسنین علی اور محسن علی نے نائب تحصیلدار چودھری شفقت محمود کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرار احمد راجپوت نے ہماری اجازت اور حقیقت جانے بغیر ہمارا نام استعمال کرکے جھوٹی اور بے بنیاد خبر چلائی، جس سے ہمیں شدید حیرت اور افسوس ہوا۔"

دونوں نے واضح کیا کہ چودھری شفقت ہمیں اپنے بیٹوں جیسا سمجھتے ہیں اور ان کے ساتھ ہمارا تعلق عزت اور اعتماد پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شفقت ایک عوامی افسر ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرتے ہیں، جبکہ ان کے خلاف ہمارے نام سے منسوب کی گئی کہانی حقیقت پر مبنی نہیں۔

حسنین علی اور محسن علی کا کہنا تھا کہ "ہمارا نام استعمال کرکے کسی شخص کے خلاف خبر بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ اگر خبر کے لیے ہمارا مؤقف درکار تھا تو ہم سے براہِ راست رابطہ کیا جاتا۔"

دونوں نے الزام عائد کیا کہ اسرار احمد راجپوت نے اپنے پیج کی ریچ اور فالوورز بڑھانے کے لیے ان کے نام کو استعمال کیا اور سنسنی خیز مواد نشر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ویوز اور فالوورز کی خاطر کسی کے نام اور ساکھ کو استعمال کرنا قابلِ قبول نہیں۔

دونوں نے اسرار احمد راجپوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "باہر بیٹھ کر جھوٹی خبریں لگانا آسان ہے، پاکستان آؤ، ہم تمہیں دیکھ لیں گے اور تمہارے سامنے حقیقت رکھیں گے۔" تاہم انہوں نے واضح کیا کہ معاملہ دھمکی یا تصادم کے بجائے حقائق اور قانونی طریقے سے حل کیا جائے گا۔

حسنین علی اور محسن علی نے مطالبہ کیا کہ ان کے نام سے منسوب غلط خبر کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو بھی واضح کیا جائے کہ مذکورہ خبر میں ان کے نام کا استعمال ان کی مرضی یا تصدیق کے بغیر کیا گیا۔

دونوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر کو صرف سنسنی خیز انداز میں دیکھ کر درست نہ سمجھیں بلکہ متعلقہ افراد کا مؤقف اور مستند شواہد سامنے آنے کے بعد ہی رائے قائم کریں۔

حسن ابدال۔ تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا بارش کے دوران بازار کا دورہ ۔تحصیلدار چوہدری شفقت محمود ...
22/07/2026

حسن ابدال۔ تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا بارش کے دوران بازار کا دورہ ۔

تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے دورے کے دوران متعدد سبزی ،فروٹ ، چکن شاپس ،ہوٹلز اور بیکریز پر اچانک چھاپے مارے

دکانداروں کو سرکاری لسٹ آویزاں کرنے اور اشیاء سرکاری ریٹس کے مطابق فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کیں

غیر میعاری،مہنگے داموں اشیائے خورد نوش فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے

تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حسن ابدال چوہدری شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ غیر میعاری اشیائے خورد و نوش کی فروخت اور زائد قیمتوں کی وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
Deputy Commissioner Attock Chief Minister Punjab's Updates Commissioner Rawalpindi Official Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab

16/07/2026
16/07/2026

FC Family Meetup at Nizalia Hotel Patriata Murree

At Nizalia Hotel Patriata
15/07/2026

At Nizalia Hotel Patriata

At Nizalia Hotel Patriata Murree
15/07/2026

At Nizalia Hotel Patriata Murree

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آڈیو فیک اور اے آئی جنریٹڈ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمودمیں...
13/07/2026

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی آڈیو فیک اور اے آئی جنریٹڈ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔
تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود

میں حلفاً کہتا ہوں کہ میری چوہدری شفقت محمود سے اس طرح کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی
محرر ربنواز

تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی محرر ربنواز کے ساتھ گردش کرنے والی آڈیو فیک اور ڈبلنگ کر کے بنائی گئی جس میں کوئی صداقت نہیں

انھوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کو میں چھوٹے بھائیوں اور بچوں کی طرح سمجھتا ہوں

چوہدری شفقت محمود نے کہا ہے کہ قبضہ گروپس کا راج مکمل طور پر ختم ہو چکا اور ان کے خلاف بے شمار کریمنل ریکارڈ موجود ہے اور اب وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے تو وہ اس طرح کی فیک ویڈیوز اور آڈیوز بنا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں

چوہدری شفقت محمود نے مزید کہا کہ اس طرح کی فیک ویڈیوز اور آڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو اتنا کہوں گا کہ کوئی بھی چیز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے پہلے اس کی تحقیق کر لیا کریں

اس موقع پر متعلقہ پولیس محرر ربنواز سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ میری اس طرح کی تحصیلدار چوہدری شفقت محمود سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی

اس موقع پر تحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کی فیک ویڈیوز اور آڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Address

Fateh Jang
Fatehjang

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FATEH JANG NEWS. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FATEH JANG NEWS.:

Shortcuts

Share