Zohan electronics

Zohan electronics Zohan electronics and solar solutions please contact us for all energies solutions

18/06/2024

بہت تواتر سے یہ سوال پوچھا جا رہا ہیے کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں گی ۔۔۔ چلیں آج اس کو ڈیزائین کرنا سیکھ لیتے ہیں۔۔ لیکن اس کے لیے کچھ حقائق جاننا یوں گے سولر پلیٹس کے بارے میں جو مندرجہ ذیل ہیں
سولر پلیٹیں صرف اس وقت اپنے اوپر لکھے ہوئے واٹ پیدا کرتی ہیں جب
1) ان پر شعائیں بالکل عمودی پڑیں ۔۔ ظاہر سی بات ہیے کہ ایسا صرف دوپہر کے وقت ہوتا ہیے تھوڑی سی دیر کے لیے ۔۔ اگر W وہ پاور ہیے جو سولر پلیٹ پر لکھی ہیے تو جو پاور پیدا ہو گی وہ اس زاویے پر depend کرے گی جس زاویے سے شعاعیں سولر پلیٹ پر گر رہی ہیں ۔ اس لیے اگر کسی خاص وقت معلوم کرنا ہو کہ پینل کتنے واٹ پیدا کرے گا تو اس کے لیے مندرجہ ذیل فارمولہ ہو گا
P = W x Sinθ
جب کہ P پاور ہیے جو پینل پیدا کرے گا
اور W وہ پاور ہیے جو پینل پر لکھی ہیے
اور θ وہ زاویہ ہیے جس پر سورج کی شعاعیں اس وقت پینل پر پڑ رہی ہیں
2) دوسری چیز جو بہت effect کرتی ہیے وہ فضائ آلودگی ، بہت ہلکے سے بادلوں کا ہونا وغیرہ ہیے جس سے پروڈکشن کم ہو جاتی ہیے
3) تیسری چیز سولر پینل کا سورج کی شعاعوں سے گرم ہو کر پروڈکشن کم کرنا ہیے ۔۔50 ڈگری C سے اوپر جا کر پروڈکشن کم ہو جاتی ہیے
4) چوتھی وجہ پینل کا ہر وقت صاف رکھنا ناممکن ہوتا ہیے جو پروڈکشن کم کرنے کا باعث ہوتا ہیے
5) پانچویں وجہ یہ ہیے کہ سولر پینل جوں جوں پرانا ہوتا جاتا اپنی پروڈکشن کم کرتا جاتا ہیے۔۔ ایوریج پروڈکشن ایک فیصد کم ہوتی ہیے ہر سال ۔۔
نمبر دو ، تین اور 4 کی وجہ سے پاکستان میں سولر پینل گرمیوں میں بھی ایوریج اپنے اوپر لکھی پاور کا 80 فیصد ہی پیدا کر پاتے ہیں۔۔یاد رہیے کہ اگر بادل زیادہ ہیں تو پھر پاور کی پروڈکشن 80 فیصد سے بھی بہت کم ہو گی ۔۔اس لیے جو کیلکولیشن دی ہیے وہ صرف بہت معمولی سے بادلوں کے ساتھ ہیے جس میں سورج نظر آتا رہتا ہیے۔۔ اس حقیقت کو آپ نیچے دئیے گراف میں بھی اس curve پر دیکھ سکتے ہیں جس پر لال تیر کا نشان لگایا ہیے ۔۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم گرمیوں میں دن کے مختلف حصوں میں معلوم کرنا چاہیں کہ سولر پینل کتنی پاور دے گا تو اوپر دئیے گئیے فارمولے کا 80 فیصد پاور دے گا۔۔یعنی فارمولہ مندرجہ ذیل ہو جائے گا
P = W x Sinθ x 80/100 watts
چلیں اب اس فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کتنی پاور پیدا کرے گی ایک 550 واٹ کی پلیٹ
صبح 8 بجے بہت معمولی
صبح 8:30 بجے زاویہ 9 درجے اس لیے
P = 550 x Sin 9 x 80/100
=69 watt
صبح 9 بجے ۔۔زاویہ 18 درجے اور پاور
P=550 x Sin18 x80/100
=136 watt
اسی طریقے سے
ساڑھے 9بجے 200
دس بجے یہ 259 واٹ
ساڑھے دس بجے 312 واٹ
گیارہ بجے 356 واٹ
ساڑھے گیارہ بجے 392 واٹ
بارہ بجے 418 واٹ
ساڑھے بارہ بجے 435 واٹ
ایک بجے دوپہر 440 واٹ
ڈیڑھ بجے۔ 435 واٹ
دو بجے۔ 418 واٹ
ڈھائ بجے 392 واٹ
تین بجے 356 واٹ
ساڑھے تین بجے311 واٹ
چار بجے 259 واٹ
ساڑھے چار بجے 200 واٹ
پانچ بجے 136 واٹ
ساڑھے 5 بجے شام 69
چھ بجے شام نہ ہونے کے برابر
اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو AC چلانا ہیے
1) وہ ہمیں کس وقت سے کس وقت تک چلانا ہیے
2) جو AC ہمیں چلانا ہیے وہ کتنے واٹ فی گھنٹہ خرچ کرے گا۔۔۔
فرض کریں کہ ہمیں ایک انورٹر والا ڈیڑھ ٹن کا AC چلانا ہیے ۔۔ اور صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک چلانا ہیے ۔۔۔ اگر آپ اوپر والا چارٹ یا دیا ہوا گراف دیکھیں تو ایک 550 واٹ کی پلیٹ صبح دس بجے صرف 259 واٹ بنا رہی ہو گی ۔۔۔اور شام 4 بجے بھی صرف 259 واٹ ہی بنا رہی ہو گی ۔۔ اور صبح دس سے 4 بجے شام تک اس سے زیادہ پاور بنے گی۔۔
ظاہر سے بات ہیے کہ جب ہم AC شروع میں چلائیں گے تو AC اپنا maximum لوڈ ہی لے گا ۔۔ جو ڈیڑھ ٹن کے اے سی کے کیس میں 1750 واٹ بنتا ہیے۔۔۔
یہاں ایک بات کلیر کرنا چاہوں گا کہ جب آپ انورٹر AC کا کرنٹ clamp on میٹر سے چیک کرتے ہیں تو وہ 3 سے 4 ایمپیر بتاتا ہیے ۔۔لیکن یہ ریڈنگ غلط ہوتی ہیے کیونکہ Clamp on میٹر 50 Hz کی pure Sinusoidal wave کے لیے ڈیزائنڈ ہوتا ہیے جب کہ انورٹر اے سی کی آوٹ پٹ modulated wave ہوتی ہیے جس سے اس کی fundamental ہمیں Sin wave کی شکل میں نظر آتی ہیے۔ جب کہ یہ fundamental بہت ہائ فریکونسی کی waves کا مجموعہ ہوتی ہیے اور اس ہائ فریکونسی پر clamp on میٹر کے cores ایک طرح سے saturated ہو جاتے ہیں اور ریڈنگ بہت کم نظر آتی ہیے ۔۔۔ اس لیے یاد رکھیں کہ اے سی کے شروع کا لوڈ 1750 واٹ ہی ہیے یعنی وہ تقریباً 8 ایمپیر کرنٹ لے رہا ہوتا ہیے ۔۔۔
چلیں اب یہ طے ہو گیا کہ ہمارا لوڈ 1750 واٹ ہیے ۔۔ جب کہ ہمیں فی پلیٹ 259 واٹ ملے گا ۔۔۔ اس لیے کل پلیٹیں جو لگانی ہیں
No of plates = 1750/259
= 6.75 plates
یعنی 7 پلیٹیں
اگر یہ ہی AC گیارہ بجے سے تین بجے تک چلانا ہیے تو گیرہ بجے اور تین بجے ہمیں 356 واٹ فی پلیٹ ملے گی۔۔اس طرح
No. of plates = 1750 /356
= 4.9 plates
یعنی پانچ پلیٹیں چاہیں ہوں گی ۔۔۔ اسی طرح آپ اپنی requirement کے مطابق پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں ۔۔۔
اسی چارٹ کو استعمال کر کے آپ دوسرے کوڈ مثلآ پنکھے وغیرہ کے لیے بھی سولر پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں

02/05/2024

ہمارے پاس بجلی نہیں ہوتی، پھر ہم بھاگ دوڑ کرتے ہیں۔ اور اتنی بجلی پیدا کرتے ہیں کہ اسے خرچ کرنے کا راستہ سجھائی نہیں دیتا۔

ہمارے پاس گندم کی کمی ہوتی ہے۔ ہم باہر سے امپورٹ کرتے ہیں۔
لیکن پھر اتنی گندم ہوجاتی ہے کہ ہمارے پاس ذخیرہ کرنے کو جگہ نہیں ہوتی۔

ہمارے ہاں چینی کا بحران ہوتا ہے۔ مگر پھر چینی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ ہمیں ایکسپورٹ کرنا پڑجاتی ہے۔

ہم سولر پر جانے کے لیے سبسڈی دیتے ہیں۔ قوم کو ترغیب دیتے نہیں تھکتے۔ لیکن پھر ہم ایک دم ہڑبڑا کر اُٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سولرائزیشن اتنی ہورہی ہے تو پہلے سے موجود بجلی کا کیا بنے گا؟

ہم کون ہیں؟ کیا ہیں؟ اور کیوں ہیں؟

27/04/2024
14/04/2024

Please Define the voltage

12/04/2024

Xavier || 3.6 setting

1mode-sbu
2batry charging- 20v for cso & 30v for oso
3mode-apl
5batry setting-use
6- default
7-default
9-50 hz
10output vltage-230v
11charging curnt-30v
12 back to utility -23.5v
13-29.2
16-oso
18 se 22 no. Tak - default setting
23 overload bypas-enable kr le
25 -default
26 bulk-28.8 for cso 29.2 for oso
27floting-27.2 for cso 27.6 oso
29 dc cut off-21v
30equlization enable-EEN
31 equlization volt-30v for tubler
33 to 38- default
60 L2 cut of-25
61-default
63 L2 return -26

10/04/2024

You want to know Reality So let's discuss....,
اس سال جب سولر سستے ہوئے جسکی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یورپ اور انڈیا نے چائنہ سے پینلز کی امپورٹ بہت ہی کم کردی ساتھ ہی چائنہ میں کافی تعداد میں پینل بنانے والی نئی کمپنیاں بھی آگئیں جس کی وجہ سے اس سال ڈیمانڈ سے ڈبل مال چائنیزمارکیٹ میں آگیا اور ریٹ کافی کم ہوگیا جس سے عام آدمی بھی سولر کی طرف راغب ہونے لگا تو یوٹیوبر اور فیسبک کے سائنسدان بھی انڈوں میں سے باہر آگئے اور عوام میں قیمت اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے لگے کہ فلکسیبل یا شیٹ پینل آگئے ہیں جن کی وجہ سے عام سولر پینل کوڑیوں کے ریٹ مل رہے ہوئے ہیں جو کہ سراسر جھوٹ ہے ،فلکسیبل سولر کوئی نئی چیز نہیں ہے،یہ پرانی ٹیکنالوجی ہے،یورپ امریکا میں کیمپنگ اور سفر میں استعمال ہوتی آرہی ہیں مگر اس کی ایفیشنسی بہت کم ہے،مطلب کہ ایک فلیکسیبل شیٹ ایک سولر پینل سے پاور میں 90٪ کم ہے،ان کے اصل واٹ سے آپ گھر کا لوڈ نہیں چلاسکتے۔ لیپ ٹاپ ،موبائل،لائٹ ،کھلونے اور پنکھے چارج کر سکتے ہیں، لونجی،جنکو،جے اے ،کینیڈین وغیرہ پوری دنیا کو اے گریڈ پینلز دے رہے ہیں اور سولر پینلز کے چیمپیئن ہیں۔۔ جدید اور نیو ٹیکنالوجی بھی انھی کی طرف سے سب سے پہلے آتی ہے کیونکہ یہ کمپنیاں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر بہت کام اور خرچ کرتی ہیں۔یہاں لنڈا اور لاٹ امپورٹ کرنے والوں نے تو پیڈ یوٹیوبرز کے ذریعے نائٹ پینل یا چاند سے بجلی پیدا کرنے والے سولر بھی ایڈوانس پیمنٹ پر بیچنے شروع کردیے ہیں جنکا وجود ہی نہیں اور لوگ شوق سے چونا لگوا رہے ہیں ،دراصل ہماری قوم بھیڑ چال کا شکار ہے،جو الگ بات پتہ چلی،اس کے ماہرین یا اسکی مارکیٹ سے بغیر تصدیق کے یقین کرلیتی ہے،اور رہی سہی کسر نئے نئے اس کام میں آنے والے موسمی انسٹالرز نے پوری کردی ہے،جنہیں سولر کی بنیادی باتوں کا علم نہیں ہوتا،اور وہ سسٹم انسٹال کرتے وقت اتنی سنگین غلطیاں کرجاتے ہیں کہ کلائنٹ سولر انرجی سے دل برداشتہ ہوجاتا ہے،اس لئے کلائنٹ کو بھی چاہیے کہ کسی مستند کمپنی/انسٹالر سے اپنا سسٹم لگوائے،کچھ پیسے بچانے کہ چکر میں گلی محلے کے الیکٹریشن سے اسٹالیشن کرواکر کچھ عرصے بعد اسکے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں،اس لئے سولر لگوانے سے پہلے اپنے گھر کے لوڈ کے حساب سے انسٹالر سے کمیونیکیشن کرکے سسٹم ڈیزائن کرے،اور نئے نئے موسمی قصائیوں کی باتوں میں نہ آئیں۔شکریہ

10/04/2024

اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ

تقبل الله منا ومنكم صالح الاعمال
✓✓ *عيد مبارك* ✓✓

06/04/2024

Solar Inverter Prices

1 Trion Wise 1200 ( SOLAR SUPPORTED INVERTER) (1000 Watt) 12VDC 41,000

2 Homage HVS-1214 SCC Vertex Solar Charge Inverter Ups 1000W With Official Warranty 53,499

3 Fronus PV 3200 Solar Inverter Price in Pakistan 90,000

4 Fronus PV5200 Solar Inverter Price in Pakistan 145,000

5 Fronus PV2200 Solar Inverter Price in Pakistan 65,000

6 Fronus PV9200 Solar Inverter Price in Pakistan 280,000

7 Fronus PV7200 Solar Inverter Price in Pakistan 160,000

8 Inverex Veryon 3.2KW Solar Inverter Price in Pakistan 185,000

9 Fronus Platinum PV12200 Solar Inverter Price in Pakistan 345,000

10 Local Solar Inverters Price in Pakistan 25,000 to 95,000

11 Inverex Veryon 1.2KW Solar Inverter Price in Pakistan 80,000

12 Inverex Veryon 2.5KW Solar Inverter Price in Pakistan 120,000

13 Inverex Veryon 6KW Solar Inverter Price in Pakistan 270,000

06/04/2024

Branded A Grade Solar Panel Price List

Longi Hi-mo 5 Documented Single Glass A Grade 42 Per Watt

Jinko P Type Documented Single Glass A Grade 39 Per Watt

JA Documented Single Glass A Grade 40 Per Watt

Longi Hi-mo 5 Bificial 42 Per Watt

Jinko N-type monocrystalline 44 Per Watt

JM Solar Panel Documented 39 Per Watt

RENA Solar Panel Documented 39 Per Watt

ASTRO Energy Solar Panel Documented 42 Per Watt

Phono Solar Panel Documented 40 Per Watt

Trina N-type monocrystalline 46 Per Watt

Longi Hi-mo 7 N Type Bifacial 46 Per Watt

Canadian Topcon solar Panel 46 Per Watt

Longi Hi-mo 6 Bificial 42 Per Watt

یہ حقیقت نہیں فلم ہے ۔ آجکل اس فوٹو کو دیکھا کے طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
06/04/2024

یہ حقیقت نہیں فلم ہے ۔
آجکل اس فوٹو کو دیکھا کے طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Address

Fatehjang
43350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zohan electronics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share