Fateh Jang press club

Fateh Jang press club فتح جنگ پریس کلب ضلع اٹک پنجاب
ایڈمن ابرار حسین صابر سینئر نائب صدر
بلال خان پریس فوٹو گرافر فتح جنگ

28/12/2023
ڈپٹی کمشنر اٹک کے وژن ”لرن اینڈارن“ کے مطابق  تحصیل حسن ابدال کے مزید دو گورنمنٹ سکولز کی آئی ٹی لیبز کو بغیر سرکاری خزا...
02/09/2023

ڈپٹی کمشنر اٹک کے وژن ”لرن اینڈارن“ کے مطابق تحصیل حسن ابدال کے مزید دو گورنمنٹ سکولز کی آئی ٹی لیبز کو بغیر سرکاری خزانے پر بوجھ ڈالے اپگریڈ کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول حسن ابدال اور بوائز ہائی سکول ہاؤسنگ کالونی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کی صفائی ستھرائی،سیکورٹی اور بلڈنگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے سکول سربراہان کو سکول کی تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی لیبز کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ بچوں کی سکلڈ بیس ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے۔راٶعاطف رضانےکہاکہ بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

*اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں 4 ملزمان گرفتار 5 کلو سے زائد چرس بر آمد ،* تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرک...
02/09/2023

*اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں 4 ملزمان گرفتار 5 کلو سے زائد چرس بر آمد ،*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل کی ہدایات پر اٹک پولیس انسداد منشیات پر سختی سے عمل پیرا ہے اسی سلسلہ میں تھانہ اٹک خورد پولیس کے ایس آئی حاکمین خان نے دوران چکنگ طاہر شاہ ولد خالد شاہ سکنہ مانسر حضرو سے 2200گرام چرس بر آمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا دوسری جانب تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی بابر علی نے محمد فہیم الرحمان ولد محمد وسیم سکنہ فتح جنگ سے 1500 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ جنڈ کے ایس آئی سمیع اللہ خان نے ظہیر عباس ولد عظمت علی سکنہ جنڈ سے دوران تلاشی 1190گرام چرس بر آمد کر لی جبکہ تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی طاہر بشیر نے شاہد پرویز ولد محمد پرویز ساکن حسن ابدال سے 250 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
*ترجمان اٹک پولیس*

26/08/2023

*اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی 14 کلو سے زائد لاکھوں مالیت کی چرس ،41 لیٹر شراب بر آمد ،الگ الگ مقدمات درج*
*انسانی رگوں میں زہر گھولنے والے سمگلروں اور ایسے زہر بیچنے والے ضمیر فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیع ہے،ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان*
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ضلع بھر کے تھانہ جات کو منشیات فرشوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دیا جس پر تھانہ سٹی اٹک ایس آئی املاک احمد نے دوران چیکنگ رضوان علی ولد مختیار علی سکنہ پیپلز کالونی اٹک سے 1300 گرام چرس بر آمد کرلی تھانہ صدر اٹک کےایس آئی محمد اسرار نے تصور رشید ولد عبدالرشید سکنہ ڈھیر سے 1200 گرام چرس بر آمد کر لی تھانہ حضرو کے ایس آئی اصغر خان نے جہانزیب ولد محمد یعقوب ساکن رحموں حضرو سے 1250 گرام چرس بر آمد کر لی تھانہ رنگو کے ایس آئی رضوان افضل نے وحید زمان ولد فضل الرحمن سکنہ محلہ شہید باباویسہ تحصیل حضروسے 1150 گرام چرس بر آمد کر لی ایک اور کاروائی میں عادل خان ایس آئی نے علی رضا ولد سرفراز خان ساکن مانسر تحصیل حضرو 550 گرام چرس بر آمد ہونے پر گرفتار کر لیا تھانہ سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد احسان نے عمیر عمر ولد محمد عمر ساکن محلہ محمود آباد حسن ابدال سے 2190 گرام چرس بر آمد کر لی اسی طرح تھانہ سٹی حسن ابدال کےہی اے ایس آئی محمد وقار نے ملک اسفندیار ولد ملک پرویز نذیر ساکن حسن ابدال سے 700 گرام چرس بر آمد کر لی تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی صداقت نواز نے صابر خان ولد پیرداد ساکن حال فتح جنگ سے 550 گرام چرس بر آمد کر کے گرفتار کر لیا تھانہ نیو ائیرپورٹ کے اے ایس آئی عمران شاہین نے مبشر الہی ولد عمر الہی ساکن کنیال تحصیل فتح جنگ سے 560 گرام چرس بر آمد کر لی ایک اور کاروائی میں تھانہ نیو ائیر پورٹ کے ہی اے ایس آئی مدثر ضمیر نے کامران وارث ولد محمد وارث ساکن قطبال سے 530 گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تھانہ با ہتر کے اے ایس آئی اعزاز علی نے محمد شفیق ولد ولد محمد یوسف سکنہ محلہ بلال مسجد باہترسے 1420 گرام چرس بر آمد کر لی تھانہ پنڈی گھیب کے اے ایس آئی ساجد محمود نے لیاقت علی ولد رکن دین ساکن محلہ مولا تحصیل پنڈیگھیب سے 1470 گرام چرس بر آمد ہوئی تھانہ جنڈ کے اے ایس آئی محمد فہیم نے محمد سجاد ولد عمر حیات سکنہ اورنگ آباد تحصیل جنڈ سے600گرام چرس بر آمد ہونے پر گرفتار کر لیا ایک اور کاروائی میں تھانہ جنڈ کے ہی اے ایس آئی علی اکثر نے ہمراہی ملازمان دوران چیکنگ منیر مسیح ولد بشیر مسیح سکنہ محلہ احمد آباد جنڈ سے 15 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا تھانہ انجراء کے ای ایس آئی سہیل اسلم نے دوران چیکنگ محمد جاوید خٹک ولد نور محمد محلہ خسر خیل چھب ڈاکخانہ خاص تحصیل جنڈ کی تلاشی لینے پر 550 گرام ہوئی ۔سٹی حسن ابدال کے اے ایس آئی محمد عمران نے وقاص علی ولد چوہدری شوکت ساکن حسن ابدال سے 10 لیٹرشراب بر آمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا تھانہ صدر حسن ابدال کے اے ایس آئی طاہر محمود نے شبیرحسین ولد عبدالرحمان ساکن حسن ابدال سے 10 لیٹر شراب بر آمد ہوئی تھانہ فتح جنگ کے اے ایس آئی صداقت نواز نے عقیل شہزاد ولد محبوب الٰہی ساکن فتح جنگ سے 6 لیٹر شراب برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے منشیات کے سوداگروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اٹک ضلع کو منشیات سے پاک کر کے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لینگے۔

*ترجمان اٹک پولیس*

*تھانہ فتح جنگ پولیس نے غفلت لاپروائی سے مزدا چلا کر موٹر سائیکل سواروں کو جاں بحق کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،* تفص...
26/08/2023

*تھانہ فتح جنگ پولیس نے غفلت لاپروائی سے مزدا چلا کر موٹر سائیکل سواروں کو جاں بحق کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،*

تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس کے اے ایس آئی بابر علی دوران گشت کوہاٹ روڈ پر موجود تھے کہ اطلاع ملی کہ کوہاٹ روڈ پر ایک مزدا جسکو ذیشان طالب ولد عبد الودود تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ انتہائی غفلت تیز رفتاری سے چلا رہا ہے جس نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس سے موٹر سائیکل پر سوار 2 جوان حسن اور ارباب موقع پر ہی فوت ہو گئے اطلاع پر مزدا ڈرائیور ذیشان طالب ولد عبد الودود تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ کو گرفتار کر لیا۔

*ترجمان اٹک پولیس*

23/08/2023

پوری پاکستانی قوم کے لئے ایک سبق ۔۔۔۔ اگر جانور اپنے ایک ساتھی کی جان کو خطرے میں دیکھتے ہوئے اکٹھے ھو سکتے ہیں تو ہم انسان کیوں نہیں ۔۔ سوچئے گا ضرور ۔۔۔

16/08/2023

Heart Touching Naat E Rasool, chudhri amir gujar advocate By Bilal Studio Fateh Jang 03005447643

Address

Fatehjang

Telephone

+923195525355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fateh Jang press club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fateh Jang press club:

Share

Category