
26/08/2025
فتح پور ۔ ہم ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار صاحبہ کے تحہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری بار بار آواز اٹھانے پر اور میڈیا ٹیم روہی کے ساتھ مل کر وزٹ پورے شہر کا وزٹ کیا اور سیوریج مسائل کو دیکھتے ہوئے پورے شہر کی سیوریج صفائی کے لیے بجٹ منظور کروا کر شہر فتح پور کے شہریوں پر احسان کیا ۔ اس بہترین کاوش پر ہم سے اے ڈی سی آر لیہ محمد شاہد ملک اور سے ڈی سی جی لیہ شبیر احمد ڈوگر صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے جنہوں نے اس مسلے کے لیے بھر پور کوشش کی ۔۔اب ٹھیکیدار مشینری لے کر پہنچ گیا ہے سیوریج صفائی کے کام کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ اور کوئی دس سال سکون سے گزر جائیں گے ۔ اس کے اہل محلہ سے پر زور اپیل ہے اپنے گلیوں کے چھوٹے ہولز کی لوہے کی جالیاں خود چیک کریں کہ وہ صحیح سلامت موجود ہیں اگر نہیں ہیں تو ان کی نشان دہی کریں جن کو ٹھیک کروایا جائے تاکہ سیوریج لائنوں میں کوڑا کرکٹ نہ جائے اور سیوریج نظام بحال رہے ۔ شکریہ ۔