Darra adam khel ki Awaz- درہ آدم خیل کی آواز

Darra adam khel ki Awaz- درہ آدم خیل کی آواز ہمارا پیج لائک اور اپنے دوستوں کی ساتھ شئر کریں اور رہی?

بزرگ والد اور بیٹے کا سبقایک بیٹے نے اپنے والد کو ایک مزیدار عشائیہ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ریستوران میں مدعو کیا۔ والد...
01/07/2025

بزرگ والد اور بیٹے کا سبق
ایک بیٹے نے اپنے والد کو ایک مزیدار عشائیہ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ریستوران میں مدعو کیا۔ والد کافی بوڑھے اور کمزور ہو چکے تھے۔ کھانا کھاتے ہوئے کچھ کھانا کبھی کبھار ان کی قمیض اور پتلون پر گر جاتا تھا۔
دوسرے گاہک اس بزرگ شخص کو ناگواری سے دیکھ رہے تھے، لیکن ان کا بیٹا بالکل پرسکون رہا۔
جب وہ کھانا ختم کر چکے تو بیٹے نے ذرا بھی شرمندگی محسوس کیے بغیر پورے سکون سے اپنے والد کی مدد کی اور انہیں واش روم لے گیا۔
اس نے نرمی سے اپنے والد کے جھریوں والے چہرے سے بچا ہوا کھانا صاف کیا، ان کے کپڑوں سے داغ صاف کرنے کی کوشش کی، محبت سے ان کے سفید بالوں میں کنگھی کی، اور آخر میں ان کی عینک درست کی۔
جب وہ واش روم سے باہر آئے تو ریستوران میں گہرا سکوت چھا گیا۔ کوئی سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ کوئی اس طرح خود کو کیسے "شرمندہ" کر سکتا ہے۔ بیٹے بل ادا کرنے گیا، لیکن جانے سے عین پہلے، گاہکوں میں سے ایک بزرگ شخص کھڑا ہوا اور اس سے پوچھا:
"کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کچھ پیچھے چھوڑ گئے ہیں؟"
نوجوان نے جواب دیا:
"نہیں، میں نے کچھ نہیں چھوڑا ہے۔"
تب بوڑھے اجنبی نے کہا:
"ہاں، آپ نے چھوڑا ہے! آپ نے ہر بیٹے کے لیے ایک سبق اور ہر باپ کے لیے ایک امید چھوڑی ہے!"
ریستوران میں اتنا سکوت تھا کہ سوئی گرنے کی آواز بھی سنائی دیتی۔
زندگی کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک ان بزرگوں کی دیکھ بھال کرنا ہے جنہوں نے کبھی ہماری دیکھ بھال کی۔ ہمارے والدین—اور وہ تمام بزرگ جنہوں نے اپنی زندگی، وقت، پیسہ اور توانائی ہمارے لیے قربان کی—ہمارے انتہائی احترام کے مستحق ہیں۔
Copied

30/06/2025

ترکئی ضلع صوابی کے باشندوں نے متفقہ طور پر اپنے گاؤں میں تعزیت (جنازے) پر کھانا دینا بند, جہیز پر پابندی, سونا 2 تولے مقرر, شادی پر 1 ڈش کا تعمیری فیصلہ کردیا۔ خلاف ورزی پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ۔
آئیں اور اس مہم کا حصہ بنیں شکریہ

27/06/2025

فاٹا انضمام مخالف مشران و نوجوان اسی دن کا رونا روتے تھے کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی ماوں بہنوں کی عزت کی تقدس چادر و چاردیواری کی تقدس کی پامالی کھلے عام کی جائے گی اور آپ
لوگ صرف تماشہ کریں گے،
شاہ جی گل کا خیبر
کل جمرود وزیر ڈھنڈ میں فائرنگ واقعے میں شیر اسلام خاندان کا موقف ہے کہ خیبر پولیس گھر کے اندر داخل ہونیکی کوشش کررہے تھے
جسکی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا
ان کا دعوہ ہے کہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے کیسے پولیس گھر کے اندر بغیر لیڈیز پولیس داخل ہوسکتی ہے،
یہاں کے روایات قائم ہے، لھذا ہمارے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے،
ڈی پی او خیبر، سی سی پی او خیبر خیبرپختونخواہ، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ،کورکمانڈر خیبر پختونخواہ، سیکٹر کمانڈر خیبرپختونخواہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور اس واقعے پر ازاد انکوائری بٹھایا جائے۔
شیر اسلام خاندان وزیر ڈھنڈ۔
شاہ جی گل اور خیبر کے انضمامی لوگوں کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیاء ہوتی ہے
آپ لوگوں کو کیا پتا یہ کیا ہوتی ہے،

انتہائی افسوس ناک خبر! درہ آدم خیل قوم ذرغون خیل شپلکی وال ملک کلے حاجی خلیل اور حاجی ضمیر کی بھائی عنایت اللہ اور قاصم ...
21/06/2025

انتہائی افسوس ناک خبر! درہ آدم خیل قوم ذرغون خیل شپلکی وال ملک کلے حاجی خلیل اور حاجی ضمیر کی بھائی عنایت اللہ اور قاصم کا والد صاحب حاجی محمد جلیل بقضایے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔نماز جناہ آج بروز ہفتہ 21 جون 6:30 بجے ملا نیکہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمایے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمایے آمین ثم آمین یا رب العالمین

نصرمن اللہ و فتح قریب ۔ قبائل کو بلجبر فاٹا انضمام کے خلاف جدوجہد پر بڑی خوشخبری. تمام قبائلی روایات پسند مشران کشران کو...
19/06/2025

نصرمن اللہ و فتح قریب ۔ قبائل کو بلجبر فاٹا انضمام کے خلاف جدوجہد پر بڑی خوشخبری.
تمام قبائلی روایات پسند مشران کشران کو مبارک ہو ۔

مونگا واپس کاولو خپل اختیار خپل قبائلیت خلقوں خندہ کاولا ۔

وفاقی وزیر وہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن جناب امیر مقام کے ساتھ فاٹا لویہ جرگہ کا چار گھنٹے طویل ڈسکشن کے بعد اختتام پذیر ۔ تمام قبائلی عوام کو مبارک ہو کہ وزیراعظم پاکستان نے وفاقی وزیر امیر مقام صاحب کی قیادت میں انضمام کو نئے سرے سے قبائلی عوام کی مرضی کے مطابق لانے کے لیئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں پورے فاٹا کے چیدہ چیدہ مشران کمیٹی کے سامنے تجاویز دیں گے ۔

شکریہ امیر مقام صاحب
اعظم خان محسود
جنرل سیکرٹری فاٹا لویہ جرگہ

18/06/2025

درہ آدم خیل کے مشران کو ملک فضل کی جانب سے دو ٹوک اور اہم بیان ویڈیو ملاحظہ فرمائیں

16/06/2025
کامیابی کی100 باتیں1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو2 غصے کو قابو میں رکھو3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘4 تکبر نہ کرو‘5 ...
13/06/2025

کامیابی کی100 باتیں
1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو
2 غصے کو قابو میں رکھو
3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو‘
4 تکبر نہ کرو‘
5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو
6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو‘
7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو
8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو‘
9 والدین کی خدمت کیا کرو‘
10 منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو‘
11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو‘
12 حساب لکھ لیا کرو‘
13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو‘
14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو‘
15 سود نہ کھاؤ‘
16 رشوت نہ لو‘
17 وعدہ نہ توڑو‘
18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو‘
19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو‘
20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو‘
21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو‘
22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو
23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں,
24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو‘
25یتیموں کی حفاظت کرو‘
26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو,
27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ‘
28 بدگمانی سے بچو‘
29 غیبت نہ کرو‘
30 جاسوسی نہ کرو‘
31 خیرات کیا کرو‘
32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو‘
33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو‘
34 فضول خرچی نہ کیا کرو‘
35 خیرات کر کے جتلایا نہ کرو‘
36 مہمانوں کی عزت کیاکرو‘
37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو‘
38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو‘
39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو‘
40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں‘
41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو‘
42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ‘
43 مذہب میں کوئی سختی نہیں
44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ‘
45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو‘
46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ‘
47 جنسی بدکاری سے بچو‘
48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو,
49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو‘
50 نفاق سے بچو‘
51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو‘
52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے,
53 منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو
54 مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے‘
55 بخیل نہ بنو‘
56 حسد نہ کرو,
57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو‘
58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو‘
59 گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو‘
60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو‘
61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی‘
62 صحیح راستے پر رہو‘
63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو‘
64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو‘
65 مردہ جانور‘ خون اور سور کا گوشت حرام ہے‘
66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو‘
67 جواء نہ کھیلو‘
68 ہیرا پھیری نہ کرو‘
69 چغلی نہ کھاؤ،
70 کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو‘
71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو‘
72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو‘ انھیں مدد دو‘
73 طہارت قائم رکھو‘
74 اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو‘
75 اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے‘
76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ‘
77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا‘
78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو‘
79 جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو‘
80 پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)‘
81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو‘
82 اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے‘
83 زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو‘
84 دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ‘
85 اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو,
86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو‘
87 صحیح(سچ) کا ساتھ دو‘ غلط سے پرہیز کرو‘
88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو‘
89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں‘
90 اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے‘
91 اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو‘
92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو‘
93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو‘
94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے‘
95 مذہب میں رہبانیت نہیں‘
96 اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے‘
97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ‘
98 خود کو لالچ سے بچاؤ‘
99 اللہ سے معافی مانگو‘ یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے
100 ’’جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو‘‘....شکریہ

13/06/2025

🥀 _*47 لوگ جن پر اللّٰه اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت ہے۔*_ 🥀

1. ماں باپ کو گالی دینے والے پر۔
(احمد: 1779)

2. باریک لباس پہننے والی پر۔(احمد: 7063)

3. چور پر۔ (بخاری: 6783)

4. سود کھانے اور کھلانے والے پر۔
(مسلم: 1598)

5. رشوت لینے اور دینے والے پر۔(ترمذی 1337)

6. شراب پینے والے اور پلانے والے اور اس میں شامل تمام لوگوں پر۔ (ابن ماجہ: 1174)

7. تصویر بنانے والے پر۔ (بخاری: 2086)

8. ننگی تلوار لہرانے والے پر۔ (احمد: 19533)

9. ابلیس مردود پر۔ (سورہ نساء: 118)

10. شرک کرنے والے مردوں اور عورتوں پر۔ (فتح: 6)

11. کفر کی حالت میں مرنے والوں پر۔
(بقرہ: 161-162)

12. منافقوں پر۔ (توبہ: 68)

13. مخنث (ہیجڑے) بننے والوں مردوں پر اور مرد بننے والی عورتوں پر ۔ (بخاری 6834)

14. مساجد میں قبر بنانے والوں پر
(بخاری 1330)

15. قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والوں پر ۔(بخاری 3454)

16. الله اور اس کے رسول ﷺ کو تکلیف دینے والوں پر۔ (احزاب: 57)

17 .بغیر ضرورت الله کے نام پر مانگنے والوں پر۔ (جامع الصغیر: 5890)

18. الله کے نام پر نہ دینے والوں پر۔ (جامع الصغیر: 5890)

19. خوشی کے وقت گانے بجانے والوں پر۔ (صحیح الترغیب: 3527)

20. مصیبت کے وقت چینخنے چلانے والوں پر۔ (صحیح الترغیب: 3527)

21. مومن کو قتل کرنے والے پر۔ (نساء: 93)

22. پاک دامن عورت پر تہمت لگانے والے پر۔ (نور: 23)

23. جھوٹ بولنے والوں پر۔ (عمران: 61)

24. ظالموں پر۔ (ھود: 18)

25. الله سے کئے گئے عہد کو توڑنے والے پر۔ (رعد: 25)

26. قطع رحمی کرنے والے پر۔ (رعد: 25)

27. زمین پر فساد پھیلانے والے پر۔ (رعد: 25)

28 غیر الله کے نام پر ذبح کرنے والے پر۔ (مسلم: 3657)

29. قرآن میں زیادتی کرنے والے پر۔
(صحیح ابن حبان: 5719)

30. تقدیر کو جھٹلانے والے پر۔ (صحیح ابن حبان: 5719)

31. رسول الله ﷺ کی سنت چھوڑنے والے پر۔
(صحیح ابن حبان: 5719)

32. صحابہ کرام کو گالی دینے والے پر۔ (صحیحہ: 2340)

33. غیر کی طرف نسبت کرنے والے پر۔
(مسلم: 2433)

34. اندھے کو غلط راستہ بتلانے والے پر۔
(ادب المفرد: 892)

35. جب شوہر اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کر دے تو فرشتے صبح تک اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔
(بخاری 5193)

36. جانور سے بدفعلی کرنے والے پر۔ (صحیحہ: 3462)

37. لوگوں کے راستے پر گندگی پھینکنے والے پر۔ (طبرانی اوسط: 5422)

38. خوبصورتی کے لیے گودنے والیوں، چہرے کے بال اکھاڑنے والیوں اور سامنے کے دانتوں کے درمیان کشادگی پیدا کرنے والیوں پر (بخاری 5939)

39. نقلی بال لگانے والی پر۔ (بخاری: 5477)

40. جسم پر نقش بنانے والی پر۔
(بخاری: 5477)

41. ماتم اور نوحہ کرنے والی پر۔
(شعب الایمان: 10160)

42. بیشک دنیا ملعون ہے اور جو کچھ دنیا میں ہے وہ بھی ملعون ہے، سوائے اللہ کی یاد اور اس چیز کے جس کو اللہ پسند کرتا ہے،
[ترمذی: 2322]

43. دین میں نیا کام نکالنے والے پر۔
[مسلم: 3179]

44. بیوی سے دبر میں مباشرت کرنے والے پر ۔ [ابو داﺅد: 2162]

45. اہل بیت کی عزت کو پامال کرنے والے پر۔ [صحیح ابن حبان: 5719]

46. مردوں کا لباس پہننے والی عورت پر اور عورتوں کا لباس پہننے والے مرد پر۔
[ابو داﺅد: 4098]

47. زکوۃ نہ دینے والے پر۔ [الترغیب: 1408]

حدیث قدسی: الله پاک فرماتا ہے ... جب میں کسی سے ناراض ہوتا ہوں تو اس پر لعنت بھیجتا ہوں اور میری لعنت اس کی ساتویں اولاد تک پہنچتی ہے۔

(کتاب الزہد للامام احمد: 69)

وفاقی بجٹ یا قبائلی عوام کے زخموں پر نمک؟ فاٹا پر ٹیکس کا نفاذ لاگو کرنا ایک سنگین مذاق اور ظلم ہے انضمام کرنے سے پہلے و...
12/06/2025

وفاقی بجٹ یا قبائلی عوام کے زخموں پر نمک؟

فاٹا پر ٹیکس کا نفاذ لاگو کرنا ایک سنگین مذاق اور ظلم ہے انضمام کرنے سے پہلے وفاقی حکومت کی طرف سے قبائیلوں کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ہر NFC ایوارڈ میں قبائیلی علاقوں کو 100 ارب روپے دئے جاینگے جس کو 8 سال ہو گئے چاھیے تو یہ تھا کہ 800 ارب روپے ملتے اور ہر سال اس میں اضافہ بھی ہوتا لیکن باوجود افاضہ جو وعدہ کیا تھا اس میں تقریبا 150 ارب روپے ملے ہے اور وہ بھی پورے طریقے سے خرچ نہیں ہوئے ہے جب کہ قبائل شروع سے انضمام کو مسترد کرتے آ رہے ہے
کیا یہی انضمام کا صلہ ہے؟
بنیادی حقوق تو دیے نہیں، الٹا ٹیکس کا چابک تھما دیا!

قبائلی علاقوں پر ٹیکس کا نفاذ صرف ظلم نہیں، بلکہ کھلا دھوکہ ہے۔
یہ فیصلہ ان لاکھوں لوگوں کے ساتھ مذاق ہے جو سالوں سے محرومی، بےگھر ہونے، اور جنگ کا ایندھن بننے کے بعد اب ایک نئی غلامی کی طرف دھکیلے جا رہے ہیں۔
جن علاقوں میں اسپتال نہیں، اسکول نہیں، سڑکیں نہیں، پانی نہیں، روزگار نہیں وہاں ٹیکس کس بات کا؟

کیا حکومت کو شرم نہیں آتی؟
یہ بجٹ قبائلی عوام کی توہین ہے۔
یہ ہمیں بتا رہا ہے کہ آپ کی قربانیوں، بےگھر ہونے، شہادتوں، اور وفاداری کی کوئی قیمت نہیں۔
یہ فیصلہ ریاست اور قبائلی عوام کے درمیان اعتماد کی آخری دیوار بھی گرا دے گا۔
اگر حکومت نے یہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ردِعمل بھی شدید ہوگا۔
ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس کے خلاف ہر حد تک جائنگے ۔۔
امان اللہ آفریدی

11/06/2025

کارخانوں مارکیٹ میں کوئی سولر نہ خریدیں یہ انتہائی ظالم لوگ ہے سولر سسٹم پر ٹیکس کے نفاذ کاصرف اعلان ہوتے ہی مافیاز نے ریٹ بڑھادئے دوسری جانب چائنہ نے قیمتوں میں 20% کمی کردی ۔ قیمتوں کم ہوجائے گی

Address

Federally Administered Tribal Areas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darra adam khel ki Awaz- درہ آدم خیل کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share