07/11/2025
*گندم میں زنک*
*زنک کے فوائد*
👈🏻پودے کی *ٹلرنگ (بوٹامارنے) میں مددگار۔*
👈🏻پودوں کے پتوں میں *سبز مادہ* بنانے میں مددگار
👈🏻 *اینزائمز سسٹمز،گروتھ ہارمونز اور سنتھیسیز* کے کاموں میں زنک شامل ہوتا ہے۔
👈🏻 *پانی* کی پودے میں *رسائی اور بہترین* استعمال میں مددگار۔
👈🏻فصل کی *قوت مدافیعت* میں اضافہ۔
*زنک کی کمی اور دستیاب نہ ہونے کی وجوہات*
👈🏻زمینی *پی ایچ کا زیادہ* ہونا۔
👈🏻زمینوں میں *چونے کا پتھر زیادہ* پایا جانا۔۔
👈🏻چکنی مٹی Clay Contant والی زمینوں میں *میگنیشیم کی زیادتی۔*
👈🏻 *نائٹروجن* کا بے ترتیب استعمال اور *پوٹاشیم* کی زیادتی سے زنک پودوں کیلیے کم دستیاب ہوتا ہے۔
👈🏻زیادہ ٹھنڈا موسم یا زمین میں *ویٹ کنڈیشن جیسے بارش یا زیادہ پانی کھڑا* رہتا ہے سے زنک پودوں کیلئے دستیاب نہیں رہتا۔۔
*زنک کی کمی کی علامات*
👈🏻زنک کی کمی *نئے پتوں* پر واضع ہوتی ہے
👈🏻پودے کی *بڑھوتری رک* جاتی ہے۔
👈🏻پتے سائز میں *چھوٹےاور بد شکل ہو جاتے* ہیں۔
👈🏻پتے *بے رنگ،گلے سڑے* اور ابتدائی حالت میں ہی گر جاتے ہیں۔
👈🏻زنک کی کمی سے *تروشاوہ پھلدار پودوں کے پتے پہلے ہلکے پیلے ہوتے ہیں پھر ایک بیماری جیسے Dieback کہتے ہیں* کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔
👈🏻پھلدار پودوں کے *پتے بہت چھوٹے* یا گلاب نما نظر آئیں گے۔ پھل کا *سائز کم رہ* جاتا ہے۔