زندگی کے رنگ

زندگی کے رنگ چار سوُ زندگی کے رنگ بکھرے پڑے ہیں۔ بس ذرا نظر اٹھا کے د?

*ہجرت کریں، گھبرائیں نہیں…!**ہجرت میں ہی بقا ہے۔*چاہے کسی انسان سے ہو یا کسی جگہ سے —جہاں دل نہ لگے، جہاں سکون نہ ہو، وہ...
11/08/2025

*ہجرت کریں، گھبرائیں نہیں…!*
*ہجرت میں ہی بقا ہے۔*
چاہے کسی انسان سے ہو یا کسی جگہ سے —
جہاں دل نہ لگے، جہاں سکون نہ ہو، وہاں سے خود کو آزاد کیجیے۔
زندگی بہت خوبصورت ہے،
اسے چند تلخ لمحوں کی نظر مت کیجیے۔

11/08/2025

تُو بہت روکے گی لیکن میں جُدا ہو جاؤں گا
زندگی ، اک روز میں تجھ سے خفا ہو جاؤں گا

آخری سیڑھی پہ جا کر تُو پکارے گی مجھے
اور میں نیچے کھڑا تری صدا ہو جاؤں گا

تُو مصلے پر مری نیت تو باندھے گی ، مگر
میں نمازِ عشق ہُوں تجھ سے قضا ہو جاؤں گا

چاہتوں کے دائرے میں آؤ دوڑیں ایک ساتھ
تُو نے مجھ کو چُھو لیا تو میں ترا ہو جاؤں گا

خود کو اک دن بانٹ دوں گا دشمنوں کے درمیاں
کم سے کم قیدِ اَنا سے تو رہا ہو جاؤں گا

سانپ اور سیڑھی کے اُلجھے کھیل میں اک روز میں
درمیانی مرحلے میں لا پتا ہو جاؤں گا

میں جسے کرتا رہا اپنی دعاؤں میں شمار
کیا خبر تھی میں اُسی کی بد دعا ہو جاؤں گا

بے وفائی کا دیا اس نے حسن طعنہ مجھے
اور اب میں احتجاجاََ بے وفا ہو جاؤں گا

10/08/2025
10/08/2025

*کبھی کسی کو مت گراؤ، کیونکہ اللہ اٹھانے والا ہے*
کبھی کسی کی غربت، کمزوری، یا گناہ کو ہنسی کا نشانہ نہ بناؤ۔
جو آج کمزور ہے، کل اللہ کے فضل سے تم سے آگے ہو سکتا ہے۔
اور جو آج گناہ میں ڈوبا ہے، ممکن ہے کل اللہ کا ولی بن جائے۔
ہمیں نہیں معلوم کون کس وقت رب کا پیارا بن جائے اور کون محروم ہو جائے۔
*یاد رکھیں*
کسی کو گرا کر کبھی کوئی بلند نہیں ہوتا،
بلکہ کسی گرے کو تھام کر انسان بڑا بنتا ہے۔
*دعا*
"اے اللہ! ہمیں لوگوں کو عزت دینے والا دل عطا فرما،
اور ہمیں تکبر اور تحقیر سے بچا۔ آمین"

07/08/2025

سب محبتیں ایک جیسی نہیں ہوتیں
کُچھ بہت خاموش ہوتی ہیں
اتنی خاموش کہ اُنکی آواز صرف خُدا کو سُنائی دیتی ہے
کیونکہ ہم میں سے کُچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں
جو بےحد ٹوٹنے کے بعد بھی یہ ظاہر نہیں ہونے دیتے
کہ وہ تکلیف میں ہیں
وہ پھر بھی مُسکُراتے ہیں
بے حد مُسکُراتے ہیں
اُنکے چیخنے کی ،ٹوٹنے کی ، بے آس ہونے کی آواز
کسی کو سُنائی نہیں دیتی
بظاہر رونقوں اور زندگی سے بھرپور نظر آنے والے یہ لوگ
سب سے زیادہ حساس ہوتے ہیں
جو ذرا سی بات پہ ریزہ ریزہ ہو جاتے ہیں
لیکن وہ رب سب جانتا ہے
وہی ایسے لوگوں کی تنہائی اور کرب کا رازدار ہوتا ہے
تبھی تو وہ محبت کرنے والوں کی آنکھ کی نمی میں رہتا ہے،،،
❤️

07/08/2025

اوّل تو مُیسر ہی نہیں ہوتے کِسی کو...!!
خُوش بختی سے مِل جائیں تو وَافر نہیں ہوتے...!!

ہم پاؤں بھی پھیلائیں تو محتاط بہت ہیں...!!
چادر سے یا اوقات سے باہر نہیں ہوتے...!!

06/08/2025

وہ کہنے لگی:
"چالیس برس کی ہوں،
‏میری خوب صورتی اب ماند پڑ گئی ہے۔"
‏میں نے کہا:
‏"کیا تم نے کبھی یہ سنا؟
کہ رفتہ رفتہ سونے کی قیمت گھٹی ہو؟
‏کیا تم نے کبھی کوئی پرانی پینٹنگ دیکھی ہے؟
جو وقت کے ساتھ۔۔۔۔‏اور زیادہ قدردان نہ پائی ہو؟
‏یہ چالیس برس،
‏اے میری جانِ جاں،
‏تمہاری دل کشی کو اور بھی حیرت انگیز
‏اور جادوئی بنا رہے ہیں۔
‏تم؟
‏تم تو ویسے ہی درخشاں ہو!
‏جیسے عربوں کی عظیم تاریخ۔
‏تمہاری خوب صورتی کا زوال ممکن نہیں،
‏کیوں کہ تمہارے حسن کی پشت پر
‏ہزاروں وجوہات ہیں،
‏جو اسے۔۔۔۔۔ جاوداں رکھتی ہیں۔

پلکوں کی منڈیروں پہ اتر آتے ہیں چپ چاپ غم ایسے پرندے ہیں جو پالے نہیں جاتےجب تھا تو بہت پختہ تھا اک شخص سے رشتہ ٹوٹا ہے ...
06/08/2025

پلکوں کی منڈیروں پہ اتر آتے ہیں چپ چاپ
غم ایسے پرندے ہیں جو پالے نہیں جاتے

جب تھا تو بہت پختہ تھا اک شخص سے رشتہ
ٹوٹا ہے تو اب ٹکڑے سنبھالے نہیں جاتے

کچھ لوگوں کی ہر دور میں پڑتی ہے ضرورت ۔۔۔
کچھ لوگ کبھی دل سے نکالے نہیں جاتے ۔۔

05/08/2025

عمر کے ہر حصے میں ایک آدھی
محرومی ساتھ چلتی ہے جو ہمیں اس بات کا
احساس دلاتی ہے کہ یہ دنیا ہے "جنت نہیں"🌸

04/08/2025

باپ ہونا کوئی آسان نہیں

تھکے بغیر رکے بغیر، نااُمید ہوئے بغیر،
تنقید کی پروا کیے بغیر، صلے کی تمنا کیے بغیر،

ہر موسم، ہر حالت میں،
چہرے پر مسکراہٹ، دل میں محبت، لب پر دُعا،

حوصلے اور جرأت کے ساتھ
مسلسل چلتے رہنے کا نام "باپ" ہے۔

‏رکھ لیا دل کی جگہ ہم نے اٹھا کر پتھراب کوئی بچھڑے تو دشواری نہیں ہوتیاک سکوں ہے جو بہت دور پڑا رہتا ہےاک وحشت ہے جو اب ...
03/08/2025

‏رکھ لیا دل کی جگہ ہم نے اٹھا کر پتھر
اب کوئی بچھڑے تو دشواری نہیں ہوتی

اک سکوں ہے جو بہت دور پڑا رہتا ہے
اک وحشت ہے جو اب طاری نہیں ہوتی..!

Address

Gaggoo

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when زندگی کے رنگ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share