Ajk News

Ajk News AJK News

نکیال/گلہتر(ماجدچغتائی سے)آزاد کشمیر میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد کا...
30/07/2026

نکیال/گلہتر(ماجدچغتائی سے)آزاد کشمیر میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد کارکنوں نے مختلف حلقوں میں جشن منایا۔

حلقہ نکیال کے گاوں گلہتر کی عوام نے انجئنیر سردار عمیر نعیم کی جیت اور گلہتر رنجالہ گلی پولنگ اسٹیشن سے نون لیگ کی جیت پر جشن منایا اور اپنے قائد کو جیت کی مبارکباد دینے اپنے ابائی گاوں گلہتر سے ان کے گھر کریلہ منالی تک ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیادت صغیر چوہان لوکل کونسلر سید شوکت حسین شاہ گیلانی کر رہے تھے ریلی میں نون لیگ کے جیالوں کی ایک بڑی تعداد جس میں ڈاکٹر منور حسین ، فاروق چوہان ، ذبیر مغل ،شہپال کھوکھر،جمیل مغل ،تنویر مغل ، مرزا شفیق ، ڈاکٹر عباس اور دیگر نون لیگ کے کارکنوں نے شرکت کی جیالوں نے اپنے کی قائد کی جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔

کارکنوں کا جوش دیکھ کر کریلہ سے تعلق رکھنے والے نون لیگ کے حامیوں نے بھی سڑکوں پر آ کر جھنڈے لہرائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

کارکنوں نے اک واری فیر شیر اور قائدین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

امیدوار انجینر سردار عمیر نعیم کو مبارکباد دی جیت کی خوشی میں اپنے قائد کو ہار پہنائے گئے

جاوید اقبال بڈھانوی نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے ایک کارکن کو قتل کیا گیا اور ان کے حلقے می...
30/07/2026

جاوید اقبال بڈھانوی نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے ایک کارکن کو قتل کیا گیا اور ان کے حلقے میں انتخابی دھاندلی ہوئی، اس لیے وہاں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر انہیں ہرانے میں کردار ادا کیا۔

جاوید اقبال بڈھانوی کا کہنا تھا کہ ان کے پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی غیر معمولی طور پر سخت تھی جبکہ مخالف امیدوار کے پولنگ اسٹیشنوں پر ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے حلقے کے اپنے اسسٹنٹ کمشنر کا پولنگ سے دو روز قبل تبادلہ کر دیا گیا، جس سے انتخابی عمل متاثر ہوا۔

جاویداقبال بڈھانوی کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سردارعمیرنعیم تھے، جنکا پہلا الیکشن تھا اور وہ جیت گے ہیں

28/07/2026

چوہدری یسین نے الیکشن میں پیسے کابے دریغ استعمال کیا، چوہدری یسین کوٹف ٹائم دونگا، حلقہ میں رہوں گا، عوام سے کیے گے وعدے پورے کروں گا، میرا مینڈیٹ چوری کیاگیاہے قانونی چارہ جوئی کرونگا، مسلم لیگی رہنما راجہ فاتح محمودالحسن کی پریس کانفرنس

28/07/2026

چڑہوئی میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، ٹھپے مارے گے، پوری ڈویژن کاٹرن آؤٹ 22 فیصد رہا لیکن چڑہوئی میں 90 فیصد رہا۔چوہدری یسین جیتیں ہوئے ہیں ، سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس میں تمام ثبوت دکھا دیئے

28/07/2026

مسلم لیگ ن نے الیکشن جیتنے کیلئے ریکارڈ دھاندلی، چڑہوئی میں چوہدری یسین بھاری اکثریت سے الیکشن جیت رہے تھے مگر راجہ ریاست اور ان کے غنڈوں نے بوگس ووٹ ڈالے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا آر او آفس کے باہر احتجاج، نعرہ بازی

آزادکشمیرالیکشن 2026۔حلقہ کوٹلی سٹی کے 168 پولنگ سٹیشنز سے 36 کے نتائج موصول ہوئے جن میں پیپلزپارٹی کے چوہدری محمدیسین ن...
27/07/2026

آزادکشمیرالیکشن 2026۔حلقہ کوٹلی سٹی کے 168 پولنگ سٹیشنز سے 36 کے نتائج موصول ہوئے

جن میں پیپلزپارٹی کے چوہدری محمدیسین نے 6999 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ فاتح محمودالحسن نے 3560 ووٹ حاصل کیے

یہ نتائج غیرسرکاری غیرحتمی ہیں

رہنما پیپلزپارٹی و سابق امیدواربرائے کونسلر وارڈ8  سید اعلون محی الدین نے کہاکہ  سیدثقلین شاہ کاتعلق نہ تو پیپلزپارٹی سے...
26/07/2026

رہنما پیپلزپارٹی و سابق امیدواربرائے کونسلر وارڈ8 سید اعلون محی الدین نے کہاکہ سیدثقلین شاہ کاتعلق نہ تو پیپلزپارٹی سے ہے اور نہ ہی انہوں نے پیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کیاہے،

مسلم لیگ ن الیکشن ہارنے کے خوف کی وجہ سے بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے جس وجہ سے وہ اس شخص کے فعل کو پیپلزپارٹی کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں، چوہدری یسین نے ہمیشہ عوام کی خدمت کرکے مینڈیٹ حاصل کیاہے مسلم لیگی ایسی اوچھی حرکات نہ کریں

26/07/2026

عمیر نعیم میں کریلوی خاندان کے علاوہ کوئی صلاحیت نہیں، کریلوی خاندان کی منزل صرف اقتدار حاصل کرناہے، عمیر نعیم کوان کے والد سے سے بڑی شکست دینگے، سابق چیئرمین PYO متحدہ عرب امارات افتخارچوہان کاخصوصی انٹرویو

26/07/2026

ملک عاشق کو مارنے والابہت جلد گرفتار ہوگا، ملک عاشق کا سوگ ہم نے حقیقی معنوں میں منایا ہمارے مخالفین تواس وقت شمولتی پروگرام کررہے تھے، میں نے کبھی چیونٹی نہیں ماری، ایسا منصوبے کا سوچ بھی نہیں سکتا، جاویدبڈھانوی کاجاواجروٹ شمولیتی پروگرام سے خطاب

26/07/2026

نائیک سیف علی کاخاندان پیپلزپارٹی میں شامل، جاویدبڈھانوی دلوں میں راج کرتے ہیں، 27 جولائی مظلوم اور عام آدمی کی فتح کادن ہے

Address

Gam Kotli

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajk News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ajk News:

Shortcuts

Share