Ajk news

Ajk news AJK News

09/11/2025

ہمارے سیاستدان ناسمجھ، دھوکے باز، کرپٹ مسافر ہیں، دعاکریں کشمیرآزادہو جائے،یہ سونے کی چڑیاہے،ہمارے سیاستدان ووٹ عوام سے لیتے ہیں لیکن اقتدار کیلئے ایک عورت کے گھٹنے پکڑے ہیں،چچایعقوب کشمیری نے مزید کیاکہا

09/11/2025

کوٹلی میں فاسٹ فوڈکی دنیامیں نیااضافہ، چائے کدہ نے ٹیسٹ اینڈٹرینڈکے نام سے فاسٹ فوڈکھول لیا،سردارمان کشمیری،چچایعقوب کشمیری ودیگرنے کیاکہا

‎محمدزمان سلطانی نے اپنے تہنیتی بیان میں کہاکہ ‎پیارے بھائی  ڈاکٹر نعمان صدیق  صدر AJKSTO میرپور ڈویژن کو اسلامک انٹرنیش...
09/11/2025

‎محمدزمان سلطانی نے اپنے تہنیتی بیان میں کہاکہ
‎پیارے بھائی ڈاکٹر نعمان صدیق صدر AJKSTO میرپور ڈویژن کو اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی ایجوکیشن کے تحقیقی مکالمہ کے کامیاب دفاع پرمبارکباد پیش کرتے ہی

‎نعمان صدیق ایک بہترین استاد انتہائی خوش اخلاق ملنسار اور مسکرا کر بات کرنے والے، ہر شخص کو قدر اور عزت دینے والے دوستوں کے درمیان بہت مقبول عزیز و اقارب کی آنکھوں کے تارے اساتذہ کے لیے روشنی کی کرن

‎دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صحت وسلامتی عطا فرمائے اور زندگی میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے

آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کا چیپٹر ہماری طرف سے بند نہیں ہوا، ہم تو آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ موجودہ سیٹ آپ ہوجانا چا...
09/11/2025

آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کا چیپٹر ہماری طرف سے بند نہیں ہوا، ہم تو آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ موجودہ سیٹ آپ ہوجانا چاہیے،

نیا سیٹ اپ آنا چاہیے، آنے والے سیٹ اپ کوفوری طورپر الیکشن کی طرف جانا چاہیے، اور اس مقصد کیلئے ہم نے پیپلز پارٹی کو کہا کہ ہم عدم اعتماد میں آپ کا ساتھ دینگے،

اگر پیپلز پارٹی جونیاسیٹ اپ لائے گی وہ فوری طور پرالیکشن کی طرف جائیں توہم تعاون کرینگے اگر نہیں جائینگے توہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے،

میرا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی کوعدم اعتماد کے لیے وزیر اعظم کا نام دینے میں کوئی مشکل آرہی ہے، سینیٹر رانا ثنا اللہ خان

‎ترجمان محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کہاکہ‎ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بے بنیاد اور من گھڑت سوشل میڈیا مہم کے خلاف سائبر کرائم...
08/11/2025

‎ترجمان محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کہاکہ
‎ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بے بنیاد اور من گھڑت سوشل میڈیا مہم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2025 کے تحت کارروائی کا فیصلہ ۔۔۔

‎محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایڈہاک تقرریوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شروع کی جانے والی من گھڑت، بے بنیاد اور گمراہ کن مہم کے ذمے دار سازشی عناصر کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2025 کے تحت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

‎محکمہ ہائر ایجوکیشن نے شفافیت، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ایڈہاک تقرریوں کا عمل شروع کیا، جس کے تحت خالی اسامیوں پر تقرری کے لیے 341 امیدواران کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد موزوں قرار دیا گیا۔ مزید خالی اسامیوں کے لیے بھی ٹیسٹ منعقد کیا گیا، جس کا نتیجہ آن لائن شائع کر دیا گیا ہے۔

‎شفاف سلیکشن کے اس عمل کے خلاف بعض سازشی عناصر عرصہ دراز سے ایک منظم منصوبے کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن کو نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ ان عناصر نے نہ صرف تعلیمی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی بلکہ 2020 تا حال پبلک سروس کمیشن (PSC) کے ذریعے بھرتیوں کے عمل میں بھی مختلف حربوں سے رکاوٹیں پیدا کیں۔

‎فروری 2020 سے اب تک 625 اسامیوں کی ریکویزیشن پبلک سروس کمیشن کو ارسال کی جاچکی ہیں جو مختلف وجوہات کے باعث تاحال زیرِ التوا ہیں۔

‎محکمہ ہائر ایجوکیشن خالی اسامیوں کی ریکویزیشن باقاعدگی سے پی ایس سی کو ارسال کرتا ہے اور قواعد کے مطابق این او سی حاصل کرنے کے بعد عارضی طور پر ایڈہاک تقرریوں کا عمل شروع کیا گیاہے تاکہ تدریسی عمل میں تسلسل برقرار رہے۔

تاہم، مذکورہ عناصر نے دانستہ طور پر طرح طرح کی رکاوٹیں ڈال کر سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی، جس سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہوا اور خصوصاً غریب طلبہ تعلیم سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہوئے۔

‎تدریسی عمل میں تسلسل برقرار رکھنے کے پیشِ نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سال 2023 میں ایڈہاک بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کیا، تاہم انہی عناصر نے مختلف حربوں سے اس عمل کورکوادیا۔

بعد ازاں 2025 میں دوبارہ اشتہار دیا گیا، جس پر بھی ان کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کے ذریعے اس میں تعطل پیدا کرنے کی کوشش کی گئی

‎تاہم عدالتِ العظمیٰ نے 20 اگست 2025 کو مشتہر شدہ اسامیوں پر ایڈہاک تقرریوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ان احکامات کی روشنی میں محکمہ نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفاف اور منصفانہ طریقے سے اوپن میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن کا عمل شروع کیا جو تاحال جاری ہے۔

‎جب ان عناصر کے لیے عدالتی راستے بند ہوگئے تو انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غلط بیانی، پروپیگنڈہ اور بدنامی کی مہم شروع کر دی تاکہ محکمہ کے شفاف تقرری عمل کو متنازع بنایا جا سکے۔

‎درحقیقت اس طرح کی پراپیگنڈہ مہمات کا مقصد سرکاری تعلیمی اداروں کو کمزور کرنا اور طلبہ کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کرنا ہے۔۔

‎محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس منظم منفی مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ایسے تمام عناصر کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2025 کے تحت قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ ان عناصر کو اوپن میرٹ پر مبنی ادارہ جاتی شفافیت اور تعلیم کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہ دی جا سکے۔

‎مہاجرین کی نشستیں کسی صورت ختم نہیں ہوں گی، سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے کے یہ سیٹیں ختم ہو جائیں،  میرے خلاف مخالفین نے ک...
07/11/2025

‎مہاجرین کی نشستیں کسی صورت ختم نہیں ہوں گی، سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے کے یہ سیٹیں ختم ہو جائیں، میرے خلاف مخالفین نے کیس کیے کے میں جعلی مہاجر ہوں،

‎میرا سارا خاندان آج بھی اس پار ہے اور سگے بھائی ہیں وہاں پر موجود ہیں، میں نے دورے کیے اپنی جیب سے پیسے لگائے اور ٹرانسپورٹ کے محکمے کو بہتر بنایا،

‎وزیراعظم آزادکشمیر نے ساتھ نہیں دیا میں واحد وزیر ہوں جس نے سکرٹریٹ قائم کیا ہے، آج بھی ٹرانسپورٹ کا مرکزی دفتر موجود ہے،

‎وزیر ٹرانسپورٹ آزادکشمیر جاوید بٹ کی ایک ٹاک شو کے دوران گفتگو،

07/11/2025

پولیس ہماری ملازم ہےلوگوں کوڈرانااور دھمکانا بند کرے،صحت کارڈبحال نہیں ہوا،ڈڈیال کے وزیرکوافتتاح کرنے کاشوق ہے پریسپتال کی حالت دیکھے،خواجہ مہران ایڈووکیٹ نے بڑے احتجاج کااعلان کردیا

مظفرآباد (اے جے کے نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ح...
07/11/2025

مظفرآباد (اے جے کے نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ

حکومت اور انتظامیہ کنٹرول کھو چکی ہیں آزادکشمیر کا نظام مزید خراب ہوچکا ہے جو کچھ ہوا پولیس اور انتظامیہ کام کرنے سے ہچکچا رہی ہیں

وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کے پاس نا اکثریت رہی نا عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز انہیں فوری استعفی دے دینا چاہیے یا اسمبلی توڑ دینی چاہیے سیاسی قیادت کی کمزوری کی وجہ سے معاملہ لٹک گیا ورنہ عدم اعتماد کوئی اتنی بڑی بات نہیں تھی

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کرنے والے وزرا کو بھی پہلے استعفی دینا چاہیے تھا وزیراعظم کےخلاف 27 اراکین
پورے ہونے پر انہیں اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا

جیسا کہا تھا ویسا کرتے اس وقت آزادکشمیر بدترین انتظامی بحران کا شکار ہے پولیس اور انتظامیہ بد دل ہے کوئی پرسان حال نہیں سیاسی قیادت کو جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے ان کی کمزوری کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی عدم اعتماد پہلے بھی ہوتی رہیں مگر یہ صورتحال کبھی نہیں رہی جو حالات پیدا ہوے آزادکشمیر کے لیے سخت نقصان دہ ہیں مسائل کا حل نئے انتخابات ہیں ایسے حالات انتخابات کے عمل پر اثرانداز ہو سکتے ہیں

ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی ایوان صحافت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کو کہا تھا کہ اپنے وزرا سے استعفی لیں کیونکہ ن لیگ نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کررکھا ہے

ہمارے 2 وزرا نے استعفی دے دیے ہیں جو باقی دو وزرا ہیں وہ کس کا انتظار کررہے ہیں ان کو بھی مستعفی ہونا چاہیے مگر اس سے بھی پہلے پیپلزپارٹی جس کے وزرا ابھی تک سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں نے عدم اعتماد کا اعلان کیا اب تک وہ کابینہ کا حصہ ہیں

انہیں پہلے استعفی دینا چاہیے تھا انوارالحق کے پاس اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی وہ اسمبلی توڑیں یا مستعفی ہوں تاکہ نظام مزید خراب نا ہو مگر پتہ نہیں ان کے ذہن میں کیا چل رہا ہے جو کچھ ہورہا ہے

اس سے ریاست میں سیاست کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے میں اپنی سیاسی زندگی کی سب سے بڑی غلطی انوارالحق کو ووٹ دینا تھی جس پر آج تک شرمندہ ہوں اور اس کا میرے پاس کوئی جواز نہیں

06/11/2025

کشمیریوں کومبارک ہو ایکشن کمیٹی کاایک اوربڑا مطالبہ مان لیاگیا

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزادکشمیر ملک ذوالفقار علی نے کہاکہ آج کا دن ہمیں اُن ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیوں کی...
06/11/2025

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزادکشمیر ملک ذوالفقار علی نے کہاکہ آج کا دن ہمیں اُن ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے 6 نومبر 1947ء کو جموں میں اپنے ایمان، اپنی آزادی اور اپنی شناخت کے لیے جانیں نثار کیں۔
یہ شہداء ہمارے فخر کا استعارہ ہیں، جن کے لہو سے تحریکِ آزادیِ کشمیر کی بنیاد مضبوط ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر اُن تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور یہ عہد کرتی ہے کہ اُن کے خواب — ایک آزاد، پرامن اور خودمختار کشمیر — کی تعبیر تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

آج ہم شہداء کشمیر کے لہو کو سلام پیش کرتے ہیں
اور یہ عہد دہراتے ہیں کہ کشمیریوں کی آواز ہر فورم پر بلند کرتے رہیں گے۔

‎لبریشن فرنٹ، موجودہ تحریکِ آزادی کا سب سے نمایاں چہرہ، آزاد کشمیر کی مزاحمتی تحریک، عالمی تحریکوں کے تسلسل کا باب ہے، س...
05/11/2025

‎لبریشن فرنٹ، موجودہ تحریکِ آزادی کا سب سے نمایاں چہرہ، آزاد کشمیر کی مزاحمتی تحریک، عالمی تحریکوں کے تسلسل کا باب ہے، سردار عتیق احمد خان

‎اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کے ساتھ طویل و غیر رسمی گفتگو میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ’’گزشتہ تین چار دہائیوں میں تحریکِ آزادیِ کشمیر کو جاندار، مؤثر اور عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں سب سے نمایاں کردار جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے ادا کیا۔‘‘

‎سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس اور لبریشن فرنٹ کے سیاسی نظریات میں اختلاف ضرور ہے، مگر مسلم کانفرنس نے کبھی کسی فرد یا جماعت کے خلاف نفرت یا دشمنی کی سیاست نہیں کی۔ ’’ہم نے اپنی پوری سیاسی تاریخ میں انتشار، الزام تراشی اور نعشوں کی سیاست سے ہمیشہ گریز کیا ہے۔‘‘

‎انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے پاکستان کے قیام سے قبل ہی کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ الحاقِ پاکستان کے حق میں کر دیا تھا، اس لیے اب کسی کو خودمختار یا بھارت نواز نظریہ اپنانے کی ضرورت نہیں۔

‎سردار عتیق نے کہا کہ 6 نومبر کے سانحے کو یاد رکھنا چاہیے، جب بھارت نے پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔ ’’بین الاقوامی مورخین تین لاکھ سے زائد شہادتوں کی تصدیق کر چکے ہیں۔ لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کو اپنی منزل قرار دے کر ہجرت کی۔‘‘

‎انہوں نے واضح کیا کہ مسلم کانفرنس پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اور اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کے حق میں ہے، ’’پاکستان میں رہنے والے آزاد کشمیر کے شہریوں کو بھی ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا جانا چاہیے، ہم اس مطالبے کو ہمیشہ بلند کرتے آئے ہیں۔‘‘

‎سردار عتیق نے کہا کہ مقبول بٹ شہید اور کے ایچ خورشید خودمختار کشمیر کے حامی تھے، مگر آزاد کشمیر میں عوامی سطح پر انہیں پذیرائی نہیں ملی کیونکہ ’’ریاست میں اکثریت پاکستان سے الحاق کے حق میں تھی۔‘‘

‎انہوں نے کہا کہ یاسین ملک سمیت تمام آزادی پسند رہنماؤں نے کبھی پاکستان یا فوج کے خلاف نفرت یا دشنام طرازی نہیں کی۔ ’’یاسین ملک کی رہائی کے لیے لبریشن فرنٹ سمیت تمام جماعتوں کی کوششوں کی ہم نے بھرپور حمایت کی اور مسلم کانفرنس انکی دہائی کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھاتی دہے گی۔‘‘

‎سردار عتیق نے کہا کہ مجاہدِ اوّل سردار عبدالقیوم خان پہلے حکمران تھے جنہوں نے 1970 میں کوہالہ پار کرتے ہوئے ریاستی اور پاکستانی پرچم اپنی گاڑی پر بلند رکھے۔ ’’ان سے پہلے اکثر صدور کشمیر افیئرز کے جوائنٹ سیکرٹری کے استقبال کے لیے کوہالہ جایا کرتے تھے۔‘‘

‎انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی مخالفت اور ریاستی تشخص کے تحفظ میں مسلم کانفرنس ہمیشہ پیش پیش رہی۔ ’’ہمیں بارہا نقصان اس لیے پہنچایا گیا کہ ہم نے ریاستی تشخص اور تحریکِ آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔‘‘

‎سردار عبدالقیوم خان نے جنرل ایوب، یحییٰ، بھٹو اور ضیاء کے ادوار میں طویل جیلیں کاٹیں، جبکہ میں بھی اپنے نظریات کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر چکا ہوں

‎انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں

‎تعلیم کا انقلاب 1970 کی دہائی میں سردار عبدالقیوم خان نے برپا کیا،

‎انفراسٹرکچر کی بنیادیں مسلم کانفرنس نے رکھیں،

‎کشمیر بینک اور گرین کشمیر انیشیٹیو اسی جماعت کے وژن کا نتیجہ ہیں۔’’ہمادے اکابرین نے ایک خیمے کی حکومت سے آغاز کیا اور آج کا جدید آزاد کشمیر تعمیر کیا۔ جو شک کرے وہ دنیا بھر کے کنفلکٹ زونز کا مطالعہ اور جائزہ لیکر دیکھ لے۔‘‘

‎انہوں نے کہا کہ جو عناصر آج سیاسی اکابرین کو گالیاں دے کر تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں غیر جانب دار مصنفین کی تحریریں پڑھنی چاہییں۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ’’ہم 14 سال سے اپوزیشن میں ہیں کیونکہ ہم نے ریاستی تشخص اور تحریکِ آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔‘‘

‎سردار عتیق نے انکشاف کیا کہ انہیں 2011 کے بعد تین مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کی پیشکش ہوئی۔ ’’آخری آفر چند ماہ قبل دی گئی، مگر ہم نے اقتدار غیر جمہوری طریقے سے لینے سے انکار کیا۔‘‘

‎سردار عتیق احمد خان نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی حکومت کو ’’گزشتہ حکومتوں کا تسلسل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’’وزیراعظم ذہین آدمی ہیں مگر مشاورت سے گریز ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہیں اپنے سوا باقی سب قصوروار دکھائی دیتے ہیں۔‘‘

‎ان کے مطابق وزیراعظم کے غیر ضروری بیانات اور طرزِ حکمرانی نے عوام کے دلوں میں اسمبلی اور سیاستدانوں کے خلاف نفرت پیدا کر دی ہے۔ ’’ان کے والد محترم اور ساتھی بھی اسی سیاسی و حکومتی عمل کا حصہ رہے ہیں جسے آج وہ خود موردِ الزام ٹھہرا رہے ہیں۔‘‘

‎سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ’’ہم کسی کی گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے۔ جسے اختلاف ہے وہ ہم سے مکالمہ کرے۔‘‘انہوں نے کہا کہ تاریخ سے تصادم نہیں، بلکہ تاریخ کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا ممکن ہے۔
‎’’مسلم کانفرنس کے پاس آج بھی ریاستی اور عوامی مسائل پر مکمل منشور اور قابلِ عمل لائحہ عمل موجود ہے۔‘‘

🚨 We're hiring!The Mayfair group of companies ®️ is looking for  skilled  Officers (Male/Female)to join our team in kotl...
05/11/2025

🚨 We're hiring!

The Mayfair group of companies ®️ is looking for skilled Officers (Male/Female)to join our team in kotli ajk.

If you're passionate about management and ready to make a difference, this could be your next opportunity.
Positions
HR 01
Team management 02
Business development officer
06
Basic sallary
(25k to 85k )
Share your resume to
03215338508

Address

Gam Kotli

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajk news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ajk news:

Share