11/11/2025
جی الیون سیکٹر کی کچہری میں خودک ش حملہ ہوا ہے، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ دھماکے کی جگہ سے خود ک ش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودک ش دھماکے کے نتیجے میں 5افراد شہید اور 21 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دھما کے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔