umar butt by thekotlians

umar butt by thekotlians Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from umar butt by thekotlians, TV Channel, Gam Kotli.

12/03/2026
پاکستان زندہ باد — افواجِ پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
11/03/2026

پاکستان زندہ باد — افواجِ پاکستان پائندہ باد 🇵🇰

پٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر
07/03/2026

پٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر

آزاد کشمیر کے لیے بڑا اعزاز 🇵🇰لیفٹیننٹ جنرل شاید امتیاز بیگ بطور ڈی جی آئی ایس آئی تعینات یہ قوم کے اعتماد اور آزاد کشمی...
10/02/2026

آزاد کشمیر کے لیے بڑا اعزاز 🇵🇰
لیفٹیننٹ جنرل شاید امتیاز بیگ بطور ڈی جی آئی ایس آئی تعینات یہ قوم کے اعتماد اور آزاد کشمیر کے لیے ایک بڑا فخر اور اعزاز ہے۔
مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل شاید امتیاز بیگ نے اپنی قابلیت اور محنت سے یہ مقام حاصل کیا، اور یہ ثابت کیا کہ لگن اور دیانتداری سے ہر فیلڈ میں نام پیدا کیا جا سکتا ہے۔
ان کی خدمات پاک فوج کا قیمتی اثاثہ ہیں اور قوم کے لیے ایک مثال ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل شاید امتیاز بیگ کو ڈی جی آئی ایس آئی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

21/01/2026

الیکٹرانک سگریٹ: میٹھا دھواں اور کڑوا انجام
17 سالہ نوجوان کے ڈیمیج پھیپھڑے، والدین اور نوجوانوں کے لیے وارننگ۔ الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ کو عام طور پر عام سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، لیکن کینیڈا کے 17 سالہ نوجوان کی کہانی نے اس غلط فہمی کو خطرناک حد تک بے نقاب کر دیا ہے۔
لی رائے کنگ نامی یہ نوجوان صرف 14 برس کی عمر میں خفیہ طور پر الیکٹرانک سگریٹ پینے لگا۔ ابتدا محض تجسس اور شوق کی تھی، پھر آہستہ آہستہ یہ عادت بن گئی اور آخرکار شدید نشے میں تبدیل۔ وہ یہ سمجھتا رہا کہ ویپنگ عام سگریٹ کے مقابلے میں محفوظ ہے، اس لیے اس نے کبھی خطرے کا اندازہ ہی نہیں لگایا۔
کچھ ہی عرصے میں اس کی حالت یہ ہو گئی کہ وہ ہر ہفتے چار مکمل الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنے لگا اور تقریباً پورا دن دھواں پیتا رہتا تھا۔
ایک رات اچانک اس کے سینے کے بائیں حصے میں شدید درد اٹھا، سانس لینے میں شدید دشواری ہوئی اور حالت بگڑنے لگی۔ والدہ فوراً اسے اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک انکشاف کیا کہ اس کا بایاں پھیپھڑا ڈیمیج ہو چکا ہے۔
آخرکار ڈاکٹروں کو ہنگامی آپریشن کرنا پڑا اور پھیپھڑوں کے خراب حصے نکالنے پڑے۔ ڈاکٹروں نے واضح طور پر بتایا کہ اس خطرناک بیماری کی بنیادی وجہ الیکٹرانک سگریٹ کا مسلسل استعمال ہے۔
اس نوجوان کے لیے سب سے ہولناک لمحہ وہ تھا جب اسے ایک پلاسٹک کے تھیلے میں اپنے ہی پھیپھڑوں کے نکالے گئے حصے دکھائے گئے۔ وہ حصے سیاہ ہو چکے تھے، جیسے جل کر راکھ بن گئے ہوں۔
یہ تمام نوجوانوں اور والدین کے لیے سخت تنبیہ ہے۔ الیکٹرانک سگریٹ چاہے ذائقے دار ہوں یا خوشبو دار، یہ پھیپھڑوں کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں، خاص طور پر کم عمر بچوں میں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپنگ نہ صرف نکوٹین کی شدید لت پیدا کرتی ہے بلکہ سانس کے خطرناک امراض، پھیپھڑوں کے بیٹھ جانے اور وقت سے پہلے موت تک کا سبب بن سکتی ہے۔
والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور نوجوان اس غلط فہمی سے باہر آئیں کہ الیکٹرانک سگریٹ محفوظ ہے۔ میٹھا دھواں، حقیقت میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین

کوٹلی (عمر بٹ سے) 19 جنوری 2026وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دورۂ کوٹلی کے دوران کچہری گ...
19/01/2026

کوٹلی (عمر بٹ سے) 19 جنوری 2026
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دورۂ کوٹلی کے دوران کچہری گراؤنڈ کوٹلی میں جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے جلسہ گاہ پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم اور وزرائے کرام پر گل پاشی کی گئی جبکہ شہید بی بی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے ریاست میں جیالوں کی حکومت ہے۔ ان شاء اللہ اس ضلع سے چھ کی چھ نشستیں جیتیں گے اور آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ ہمارے مخالفین پینسٹھ سال اقتدار میں رہے، مگر پیپلز پارٹی نے تعلیم، صحت، میڈیکل کالجز، آئین، میزائل اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی سمیت مسئلہ کشمیر پر سفارتی جدوجہد جیسے انقلابی اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کیا۔ ان شاء اللہ کوٹلی کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کی حامل جماعت ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہمارے مسائل سنے ہیں۔ میں اور چوہدری مطلوب انقلابی یہاں یونیورسٹی لے کر آئے، پاسپورٹ آفس قائم کروایا اور ہوائی جہاز گراؤنڈ کو منظم کیا۔ کوٹلی میرا شہر ہے۔ کل چڑھوئی میں عوامی قوت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ریاست کے عوام کو پارلیمانی نظام دیا۔ رنگ روڈ سے ٹریفک کے مسائل ختم ہوں گے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ رولی فلائی اوور ایک بہترین کوشش ہے جس سے شہر مزید منظم ہو گا۔ قیادت کے کہنے پر میں نے کوٹلی سے الیکشن لڑا اور اللہ کے فضل سے دو حکومتوں کا مقابلہ کر کے نشست جیتی۔ آج ہم 13 سے 28 نشستوں تک پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ حکومت ایک کمزور اتحاد تھی۔
جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے کہا کہ کشمیر کے غیور عوام کی وفا، خلوص اور وابستگی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میرے والد مرحوم نے یہاں سیاسی مہم چلائی تھی۔ کشمیر کی پارٹی قیادت ہمیشہ وفادار اور ہمدرد رہی ہے۔ افراتفری کے حالات میں حکومت لینے کا فیصلہ مشکل تھا، مگر مجھے خوشی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اچھا کام کررہی ہے ۔ انشاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر پیپلز پارٹی آئندہ حکومت بنائے گی۔
جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا کہ ان شاء اللہ کارکردگی کی بنیاد پر 2026 ہمارا مقدر بنے گا۔ ہمیں کام کرنا ہے اور عوامی فلاح کو ترجیح دینی ہے۔ کل ہولاڑ سے لے کر آج کوٹلی تک وزیراعظم آزاد کشمیر کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ الحمدللہ آزاد کشمیر میں سیاسی حکومت قائم ہے۔ 27 جون کو پارٹی میں شمولیت کے وقت کہا تھا کہ ہم آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنا سکتے ہیں۔ 1990 اور 1996 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی، جبکہ 2011 میں کوٹلی سے تین نشستیں جیتیں۔ ان شاء اللہ ضلع کوٹلی کی چھ اور میرپور ڈویژن کی 13 نشستیں پیپلز پارٹی جیتے گی۔
جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ ہمیں حکومت مشکل ترین وقت میں ملی ہے۔ ہم سب نے مل کر اس حکومت کو قائم رکھنا ہے، ریاست، سیاست اور سیاسی نظام کو بچانا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔ ہمیں متحد اور منظم رہنا ہے۔ کوٹلی سے پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی۔ مرحوم محمد مطلوب انقلابی ریاست کی اہم شخصیت تھے، کوٹلی یونیورسٹی کو ان کے نام سے منسوب کیا جانا چاہیے۔ کوٹلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا شاندار استقبال ہوا، آئندہ نکیال اور راج محل میں بھی انہیں مدعو کیا جائے گا۔
جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ کوٹلی کی سرزمین پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں حلقہ راج محل کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔ ہمیں اپنے اکابرین کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ راج محل کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کریں گے۔ راج محل، گوئی، دندلی اور کوٹلی کی سڑکوں کی پختگی، ریسکیو سینٹر کی فراہمی اور ہیلتھ یونٹس کی اپ گریڈیشن ہمارے نمایاں اقدامات ہیں۔ راج محل کو صدر تھانہ ملا ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی۔
جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ چوہدری عامر یسین نے کہا کہ یہ جلسے ہماری انتخابی مہم کا حصہ ہیں۔ ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ یہ آٹھ ماہ ٹریلر ہیں، پوری تصویر اگلے پانچ سال اقتدار میں رہ کر دکھائیں گے۔
وزیر مال چوہدری محمد اخلاق نے کہا کہ وسائل سب کے لیے ہیں۔ ہم وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان شاء اللہ اگلی حکومت بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی اور کوٹلی سے کامیابی حاصل کریں گے۔
تقریب سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے قائدین ملک محمد یوسف، سردار آفتاب انجم، ولید انقلابی، چوہدری عبدالقیوم قمر، چوہدری شازیہ اکبر، ممبر ضلع کونسل شاہنواز یاسین، پیر سید محسن شاہ، سید عامر شاہ، چوہدری محبوب اور دیگر نے بھی خطاب کیا
جلسہ میں کارکنان، عوام، ضلعی افسران، منتخب نمائندگان اور پارٹی عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

19/01/2026

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ .إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ .إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

Address

Gam Kotli

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when umar butt by thekotlians posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share