
24/01/2023
عوامی ایکشن کمیٹی اور انجمن تاجران گنداخہ کے صدر عادل حسین جمالی گلزار علی جمالی اور عزیز احمد جمالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گنداخہ میں پیٹرول پمپس کے مالکان کی جانب سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اوستہ محمد کے پیٹرول پمپس پر ایرانی پیٹرول تقریباً 167 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ گنداخہ کے پیٹرول پمپس پر ایرانی پیٹرول فی لیٹر 190 پر فروخت ہورہا ہے جو سراسر نا انصافی ہے انتظامیہ نوٹس لے نہیں تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں