Daily jhang

Daily jhang Rana Muhammad Saleem Sadar Press Club Garh Mahraja C.O Euro Kidz International School Garh Mahraja

01/07/2025

احمد پور سیال گھیل پور شوہر کا بیوی پر بیمانہ ت ش دد۔بیوی کو دو نمبر کام کرنے پر مجبور کرتا رہا۔بیوی کے انکار پر بیوی کو برے طریقے سے (مار پ ی ٹ )(کی اور (ق ت ل) کی دھمکی دی۔

30/06/2025
30/06/2025

ایک ایسا درخت جس کے نیچے ویڈیو بناتے ویڈیو وائرل منت مانگنے پر منت پوری ہو جاتی ہے 👉🏻

27/06/2025

بچے سوچتے ہوں گے باپ بچا لے گا ۔۔۔ماں تو مجھے کچھ نہیں ہونے دے گی۔۔۔۔۔باپ سوچ رہا ہو گا کسی طرح معجزہ ہو جائے میرے بچے بچ جائیں ۔۔۔۔کیا قیامت خیز منظر ہو گا جب ایک ایک کر کے سب پانی کی بے رحم لہروں کی نظر ہو رہے ہونگے ۔۔۔ڈوبتے افراد نے ایک دوسرے کو امید کی نظر سے دیکھا ہو گا۔۔۔ایک نظر آسمان پر بھی ہوگی یا اللہ بچا لے۔۔۔۔
اللہ کی قسم 😭😭😭😭😭😭😭

22/06/2025

افسوس سے احتیاط بہتر ہے ۔
ضلع سوات وادی اتروڑ شاہی باغ کے جھیل میں کشتی اُلٹنے سے 9 افراد جان بحق ہوگئے جس میں 4 کے لاشیں نکال لی گئی ہیں.

*جھنگ پولیس نے محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی*جھنگ (      ) محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل تحفظ ف...
21/06/2025

*جھنگ پولیس نے محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی*

جھنگ ( ) محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے جھنگ پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر اور منظم اقدامات کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، محرم الحرام کے دوران ضلع جھنگ میں مجموعی طور پر 1902 مجالس اور 493 جلوس برآمد ہوں گے، جنہیں سیکیورٹی انتظامات کے تحت مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔جلوسوں میں کیٹگری اے کے 73، کیٹگری بی کے 118 اور سی کیٹگری کے 302 شامل ہیں، اسی طرح مجالس میں کیٹگری اے کی 198, کیٹگری بی کی 619 جبکہ سی کیٹگری کی 1085 مجالس شامل ہیں۔سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے 3000 سے زائد پولیس افسران و جوان جبکہ 1000 سے زائد والنٹیئرز تعینات کیے جائیں گے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے بتایا کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماء و مشائخ، امن کمیٹی کے اراکین، جلوس و مجالس کے منتظمین اور لائسنس داران کے ساتھ خصوصی میٹنگز کی گئیں ہیں۔شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری رہے گا۔ سی سی ٹی وی کیمرے جلوسوں کے روٹس پر نصب کیے جائیں گے اور تھری لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔جلوس کے آغاز سے قبل روٹ کی خصوصی ٹیکنیکل سرچنگ اور سویپنگ کرائی جائے گی، جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ جلوس کے راستے کلیئر کرے گا۔برقعہ پوش خواتین کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار انجام دیں گی۔چھتوں پر چڑھنے پر مکمل پابندی ہو گی اور مسلح اہلکار وہاں ڈیوٹی انجام دیں گے۔جلوس کے راستوں سے ملحقہ علاقے مکمل سیل کئے جائیں گے اور مکمل تلاشی کے بعد ہی عزاداروں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ماسوائے پرمٹ ہولڈر گاڑیوں کے، کسی بھی گاڑی کے جلوس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ امام بارگاہوں کے نزریک پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔جلوس و مجالس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیک کیا جائے گا۔جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لیے آئی ٹی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی نفری الرٹ رہے گی۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہر کا امن اور ملکی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ امن دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

20/06/2025

ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے ڈی سی جھنگ ڈاکٹر امتیاز محسن کے ہمراہ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس ،سیکیورٹی پلان کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں انجمن تاجران کے ممبران اور امن کمیٹی کے علماء کرام نے شرکت کی۔
بلال کیانی ڈی پی او جھنگ کا کہنا ہے محرم الحرام کے مذہبی تہوار کو پرامن طریقے سے گزارنا ہمارا مشن ہے ۔اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی برقرار رکھی جائے گی ۔وقت کی پابندی کیمروں کی تنصیب مجالس میں داخلے کے وقت سیکیورٹی ممبران مرد زون کی چیکینگ رکھیں گے۔

09/06/2025

عید ملن پارٹی گڑھ مہاراجہ

06/06/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کے وژن صاف ستھرا پنجاب کے مطابق تحصیل احمد پور سیال میں بھی عید الاضحی میں صفائی ستھرائی قائم رکھنے کیلئے یاسین برادرز کمپنی کی طرف سے انتظامات پورے کر لئے گئے

Address

Garh Maharaja

Telephone

+923005605338

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share