انا للہ وانا الیہ راجعون
نکہ بوئی والے محمد یوسف صاحب وقار ہارڈویئر گڑھی حبیب اللہ والے قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اللہ پاک مرحوم کی آنے والی منازل آسان فرمائے آمین
04/07/2025
سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمان نے ٹول پلازہ کی تنصیب کے حوالے سے کہا ہیکہ میرا دو ٹوک موقف ہیکہ این ایچ اے کا ٹول پلازہ کسی بھی صورت میں نا لگایا جائے ورنہ انتشار پھیلے گا یہی موقف ڈی سی مانسہرہ کے سامنے پیش کیا مانسہرہ غازی کوٹ میں خونی ٹول پلازہ لگانے سے کتنی ترقی ہوئی ہے کہ اب یہ ٹول پلازہ لگا دیا گیا مزید تفصیلات اس پیغام میں
04/07/2025
افسوسناک خبر ۔۔۔۔۔
ریٹائرڈ رینج آفیسر بابو گلفام خان تنولی آف ڈنہ گلفام جاگیر آج قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں جنکا نماز جنازہ آج دن 4 بجے ڈنہ جاگیر میں ادا کیا جائے گا اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
10/06/2025
گڑہی حبیب اللہ کی سیاسی و سماجی شخصیت جمیل اسلم خان رضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں نماز جنازہ آج شام 6:30 پر عیدگاہ گڑہی حبیب اللہ میں ادا کیا جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین
09/06/2025
بالاکوٹ کے علاقہ مالکنڈی سے ایک نوجوان عبداللہ ولد منظور خان ساکن توتاں جرید دریائے کنہار کی خونی موجوں میں بہہ گیا جس کسی کو دریا میں نظر ائے رابطہ کرے شکریہ
22/05/2025
ناران فشریز: ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز مانسہرہ تاج محمد خان کی قانون کی عملداری، دباؤ سے پاک کارکردگی*
"آگے جاؤں تو دانت گرتے ہیں، پیچھے ہٹوں تو کمر ٹوٹتی ہے"… کچھ ایسی ہی صورتحال ان دنوں ناران فشریز کو درپیش ہے۔
مورخہ 09 مئی 2025 رات تقریباً 12 بجے پی ٹی ڈی سی(PTDC) ناران کے ساتھ واقع فشریز کے ریزرو ایریا میں ایک بااثر (ہائی فائی) فیملی کے افراد رات کی تاریکی میں کاسٹ نٹ سے ٹراوٹ مچھلی کا غیر قانونی شکار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔
فشریز کے مستعد اہلکار موقع پر پہنچے، نہ صرف انہیں روکا بلکہ جال، آلات اور شکار شدہ مچھلی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ چالان کیا گیا – وہ بھی قانون کے مطابق!
*پھر وہی پرانی کہانی* : دباؤ، دھمکیاں، منت سماجت! لیکن ناران فشریز کا عملہ دباؤ میں آنے والا نہیں۔ انسپکٹر کو دھمکی دی گئی کہ "تمہارا تبادلہ کوہستان کروا دیں گے"، "دیکھ لیں گے کہ فشریز کا سٹاف ناران میں کیسے رہتے ہیں "… لیکن فشریز ٹیم نے واضح کر دیا کہ غیر قانونی شکار پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
اب یہی بااثر لوگ مختلف جھوٹے پروپیگنڈوں سے ناران فشریز کے خلاف شکایات لگا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کہ ناران میں مچھلی ختم ہو رہی ہے اور فشریز عملہ خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے۔
ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں: فشریز ڈیپارٹمنٹ کا ہر اہلکار قانون کا پابند ہے، کسی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتا۔ ہم نہ صرف ٹراوٹ مچھلی کے تحفظ کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں بلکہ غیر قانونی شکار کے خلاف سخت ایکشن بھی لے رہے ہیں۔
فشریز عملہ جاگ رہا ہے!
ناجائز شکار کرنے والوں کیلئے ناران میں کوئی جگہ نہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ضلع مانسہرہ تاج محمد خان۔۔۔۔۔
13/05/2025
ایم پی اے منیر حسین لغمانی منتخب نمائندے ہیں جو فیصلہ انکا وہ ورکرز ہوگا۔ شفاقت جانی سپیشل پرسن بالاکوٹ
08/05/2025
گڑھی حبیب اللہ (مانسہرہ ) سے تعلق رکھنے والی پاک فضائیہ کی قابل فخر خاتون پائلٹ
05/05/2025
*عوامی شکایات پر پولیس کی بروقت کارروائی – فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، دو خواتین سمیت ایک ملزم گرفتار، منشیات برآمد*
مانسہرہ: تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں فحاشی کے اڈے کی اطلاع پر پولیس کی بروقت کارروائی، دو خواتین سمیت ایک مرد گرفتار، بھاری مقدار میں آئس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی حبیب اللہ محلہ نرال میں واقع ایک گھر سے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی عوامی شکایات موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ عبدالستار خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او وقاص احمد نے لیڈی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی۔ کارروائی کے دوران مسمات (ر) زوجہ سجاد خان سکنہ مظفرآباد حال سیری نرال اور ایک نوجوان احمد عباسی ولد ساجد عباسی سکنہ نڑوکہ دلولہ کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا۔ مزید برآں، ملزمہ (ر) کی بیٹی مسمات (ر) کو بھی قابلُ اعتراض حالت میں پا کرگرفتار کیا گیا اور گھر سے تلاشی کے دوران 720 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔
پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف فحاشی اور منشیات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔
06/04/2025
جابہ میں ق تل ہونے والی معصوم بچی کے والد اور لڑکی کے شوہر عمر کا سعودی عرب سے ویڈیو بیان
06/04/2025
06/04/2025
گورنمنٹ پرائمری سکول حصاری کے ہیڈ ماسٹر
محمد ساجد صاحب اور ( جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سب زون گڑھی حبیب اللہ)
کشتڑہ والے وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ آج شام 4 بجے کشتڑہ میں ادا کیا جائے گا
اللہ پاک مغفرت فرمائے امین
Be the first to know and let us send you an email when Kunhar News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.