Shaheen News Digital

Shaheen News Digital 🆂🅷🅰🅷🅴🅴🅽 🅽🅴🆆🆂 🅳🅸🅶🅸🆃🅰🅻

30/09/2025

محسن نقوی صاحب نے بالکل ہی ٹھیک کیا ہے اور محسن نقوی صاحب کی عزت ہماری عزت ہے محسن نقوی صاحب نے ان کو اپنے پاؤں کے جوتے برابر ہی نہیں سمجھا محسن نقوی صاحب ہمارے لیے ائیڈیل ہیں اور اسی طرح ہی کرنا چاہیے تھا ان لوگوں کے ساتھ پاکستان زندہ باد❤

30/09/2025

شوکت نواز میر

آج تیس ستمبر  مانسہرہ میں قا ئم  افغان مهاجر  کیمپس خالی کرنے کا آخری دن ۔۔اچھڑیان سے افغان مہاجرین خاندان  بڑے ٹریلے می...
30/09/2025

آج تیس ستمبر مانسہرہ میں قا ئم افغان مهاجر کیمپس خالی کرنے کا آخری دن ۔۔اچھڑیان سے افغان مہاجرین خاندان بڑے ٹریلے میں سامان رکھ کر جا نے کی تیاری کر رھے ہیں 25ستمبر کو مانسہرہ میں ہونے والی ڈی سی سی کی میٹنگ میں مانسہرہ میں قا ئم افغان مهاجر كیمپ اچھڑیاں خاکی بریڑ ھی ۔۔تیس ستمبر تک خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی

30/09/2025

بسیاں گاؤں کا نوجوان سردار خالد بھائی دنیا فانی سے رخصت ہوئے گے ہیں اللّٰہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین

اسلام آباد: سابق رکن صوبائی اسمبلی سجادہ نشین گھنیلا شریف، میاں ضیاء الرحمان نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں سپیکر خ...
29/09/2025

اسلام آباد: سابق رکن صوبائی اسمبلی سجادہ نشین گھنیلا شریف، میاں ضیاء الرحمان نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں سپیکر
خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ملاقات کی۔
#ایڈمن

29/09/2025

اِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
خبرِغم
درہ شوہال محلہ چٹو سے چوہدری محمد فرید حال لاہور والے قضائے الٰہی سے وفات پا چکے ہیں۔
اللہ کریم مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

29/09/2025

احتجاج کا حق ہےمگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرکا آزادکشمیرکے طلبا سے خطاب

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آزادکشمیر کی مختلف جامعات کے طلبا سے خطاب میں کہا ہےکہ اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی؟ احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری میں آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبا اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دیے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست سےمتعلق طلبا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے، آزاد کشمیر میں تمام اشاریے بشمول تعلیم صحت اور انفرااسٹرکچر بہت بہتر ہیں، اگر ریاست ٹیکس نہیں لےگی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دےگی، آزاد کشمیرکے30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں، احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اللہ نے کشمیرکو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان کا خواب دیکھنے والےکا تعلق بھی کشمیر سے تھا، فوج میں متعدد افسران اور جوان کشمیری ہیں، کشمیر کا مستقبل "کشمیر بنے گا پاکستان" ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مہنگائی کی شرح کم ہے، بجلی اور آٹا سستا ہے، اگر آپ کےلوگوں کے مسائل ہیں تو سسٹم میں آئیں بات چیت کریں، 300 ارب کے بجٹ میں سے150 ارب تنخواہوں اور پنشنز میں جاتےہیں، سرکار نے اگر تنخواہ دینی ہے تو ٹیکس لینے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیرپھل لگا کر پورے خطےکو پھل فراہم کرسکتا ہے، کشمیر تو دینے والا ہاتھ بنےگا،کشمیریوں کے ہر مسئلے کو حل کرسکتے ہیں، بجلی اور آٹا سستے ہونےکا فائدہ کیاعوام کو پہنچا ہے، جن لوگوں نےآٹا بجلی سستی کرائی وہ آگے لوگوں تک پہنچائیں،کئی سطح پر بات چیت سےمسئلے حل ہوں گے، پاکستان اور آزاد کشمیر کے مسائل اور ان کےحل مشترکہ ہیں، وسائل بڑھانےکےلیے آئی ٹی، منرلز، زراعت، اےآئی اور کرپٹو میں کام ہو رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں دو لیفٹیننٹ جنرل، میجر جنرل کشمیر سے ہیں، تنقید اور احتجاج حق ہےلیکن عدم استحکام پیدا کرنےکی قیمت پر نہیں، اگر آپ احتجاج بند کرکے محبت امن کے ساتھ بلائیں توپاکستان سمیت دنیا بھر سےلوگ آئیں گے۔

‏جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج رات 12 بجے سے پاکستان کی جانب جانے والے  تمام داخلی اور خارجی راستوں کو غیر معینہ مدت تک...
29/09/2025

‏جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج رات 12 بجے سے پاکستان کی جانب جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

29/09/2025

🚨 *شوکت نواز میر کی انتشار پھیلانے اور آگ لگانے کے بعد احتجاج سے فرار ہونے کی کوشش،* لوگوں نے زبردستی پکڑلیا،موصوف کو دھکم پیل کے بعد مجبوراً کہنا پڑا کہ تم لوگوں کے اندر ہی ہوں کہیں نہیں جارہا۔

29/09/2025

عوامی ایکشن کمیٹی کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد سدھیر ولد محمد سلمان کے نام سے کی گئی ہے۔

مظفرآباد میں نکالی جانے والی امن ریلی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندو ں کی فائرنگ سے مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ ظریف زخمی ہوگئے۔

ڈنڈہ بردار ایکشن کمیٹی کے کارکنان لوگوں کو سفر پرنکلنے سے روک رہےہیں،سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکہ ٹریفک کو جام کر رہے ہیں ،ایمبولینس ،ڈاکٹر ز اور مریضوں کو ہسپتال پہنچے میں مشکلات کو سامنا ہے ۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے روپ میں قوم پرست عناصر کی جانب سے اشتعال انگیزنعرہ بازی کی جارہی ہے۔

فائرنگ سے شہری کو جاں بحق اور متعدد کو زخمی کرنے والے شر پسند عناصر کو قطعی طور پر معاف نہیں کیا جائے گا ،ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔ ( *پولیس* )

مظفرآباد ،میر پور ،باغ ،نیلم اور پونچھ میں عوامی ایکشن کمیٹی کی لاک ڈاؤن کال کے باوجود سڑکوں پر نقل و حمل جاری ہے۔

عوام کی حفاظت اور سرکاری ونجی املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے ( *حکومت آزادکشمیر* )

والدین اپنے بچوں کو گمراہ کن عناصر سے دور رکھیں شر پسند اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم عوام کو اپنا ایندھن بنانا چاہتے ہیں۔ (حکومت آزادکشمیر)

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے مستعد ہیں۔(حکومت آزادکشمیر)

دوکانیں کھولنے والے تاجروں کو شرپسند عناصر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا یا جارہا ہے جبکہ کچھ دوکانوں کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں،حکومت کاروبار کھلا رکھنے والے تاجروں کو تحفظ فراہم کرے گی ۔(حکومت آزادکشمیر)

قومی ٹیم نے میچ فیس بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے نام کردی
29/09/2025

قومی ٹیم نے میچ فیس بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے نام کردی

مانسہرہ ، سابق ایس پی ریٹائرڈ کیڈٹ اعجاز خان کے فرزند ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر ھو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مانسہرہ سے تعلق ...
29/09/2025

مانسہرہ ، سابق ایس پی ریٹائرڈ کیڈٹ اعجاز خان کے فرزند ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر ھو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ ایس پی کیڈٹ اعجاز
خان کے فرزند فراز احمد ایڈووکیٹ نے ASJ کا امتحان پاس کر لیا پشاور سے جاری ہو نے والے نوٹیفکیشن کے مطابق KPKمیں کل 9 وکلاء نے ASJ کا امتحان پاس کیا جس میں ہزارہ کے فرزند فراز احمد ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں موصوف کا تعلق مانسہرہ کے محلہ ڈب سے ہے جو سابقہ SP اعجاز خان کے فرزند ھیں اور ایبٹ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ھیں،

Address

Garhi Habibullah

Telephone

+923414430444

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaheen News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shaheen News Digital:

Share