Ghakhar Press Club

Ghakhar Press Club Ghakhar Press Club (گکھڑ پریس کلب ) its all about Ghakhar

سینئر نائب صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میاں تنویر ساحل روزنامہ سحر لاہور کے انچارج نمائندگان رانا غلام مجتبیٰ ...
10/10/2025

سینئر نائب صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میاں تنویر ساحل روزنامہ سحر لاہور کے انچارج نمائندگان رانا غلام مجتبیٰ سے اپنا پریس کارڈ وصول کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے وائس چیئرمین شبیر انجم مصطفائی ، قائمقام صدر لقمان ساجد بٹ ، نائب صدر چوہدری توصیف ، ڈاکٹر افتخار چوہان، اور جنرل سیکرٹری عاطف چاند بٹ بھی موجود ہیں۔

میرے محسن بہت ہی پیارے دوست علی نور صاحب (گكهڑ ڈاٹ کام) کو اللہ تعالیٰ نے اپنی (نعمت)بیٹے سے نوازا ہے بہت بہت مبارک ہو  ...
07/10/2025

میرے محسن بہت ہی پیارے دوست علی نور صاحب (گكهڑ ڈاٹ کام) کو اللہ تعالیٰ نے اپنی (نعمت)بیٹے سے نوازا ہے بہت بہت مبارک ہو آپ کو بھائی 🥰🎊🎉
الحمداللہ شکر الحمداللہ( عمران مرتضیٰ بٹ )

ماشاءﷲ اچھی خبر نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف تمام صحافتی گروپ متحد، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔نیشنل پریس کلب م...
05/10/2025

ماشاءﷲ اچھی خبر

نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف تمام صحافتی گروپ
متحد، جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔

نیشنل پریس کلب میں قائم مقام صدر احتشام الحق کی سربراہی میں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو چارٹر آف ڈیمانڈ کی تیاری کا مینڈیٹ دیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور پر کمیٹی کی صدارت صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی کو سونپی گئی جبکہ سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی کو سیکریٹری کمیٹی کی زمہ داری دی گئی یے۔ کمیٹی ممبران میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، صدر پی ایف یو جے دستور حاجی نواز رضا، صدر آر آئی یو جے دستور رانا کوثر علی، صدر پی ایف یو جے ورکرز سعدیہ کمال اور جاوید ملک، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے (رانا عظیم گروپ) شکیل احمد، صدر آر آئی یو جے (رانا عظیم گروپ) طارق عثمانی، صدر آزاد گروپ شکیل قرار اور محبوب الرحمن تنولی، صدر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ایم بی سومرو، جنرل سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر پر مشتمل ہو گی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی ارکان نے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف چارٹر اف ڈیمانڈ کی تیاری کے لیے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ ان تجاویز کی روشنی میں چارٹر آف ڈیمانڈ کو جلد حتمی شکل دی جائیگی۔
نیرعلی
سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد۔

05/10/2025

ہم صحافی ہیں یاں مندر کا گھنٹہ کبھی اسلام آباد پولیس کبھی تھیٹر والے ۔کبھی سیاسی جماعتیں ۔کوئی بھی بجا کر سکون سے نکل جاتا ہے یہ صرف اپنی صفوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے ابھی بھی وقت ہے سب سمجھ جائیں
(🙏🏼 مذمت مذمت مذمت عمران مرتضیٰ بٹ )

04/10/2025

ظلم یہ ہے ہرکسی کا اپنا ریٹ گكهڑمیں ایکسرے۔الٹراساؤنڈ، سٹی سکین، لیبارٹری، ایم آر آئی،اور دوائیوں میں لوٹا جا رہا ہے،ان کے خلاف کاروائی کر کےنرخ نامے مقرر کریں عوام کا مطالبہ

02/10/2025

اسلام آباد نیشنل پریس
کلب پر پولیس کا دھاوا جب صحافی ٹاؤٹی کرنا نہیں چھوڑیں گے اسی طرح ہوتا رہے گا سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑے گا ۔(عمران مرتضیٰ بٹ بانی گكهڑ پریس کلب )

حق کی آواز اور صحافت کا درخشندہ ستارہ — حافظ شاہد منیرقلم از: صاحبزادہ مولانا محمد ایوب خان ثاقبسیکرٹری جنرل جمعیت علماء...
02/10/2025

حق کی آواز اور صحافت کا درخشندہ ستارہ — حافظ شاہد منیر
قلم از: صاحبزادہ مولانا محمد ایوب خان ثاقب
سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام (سمیع الحق گروپ) پنجاب
صحافت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ قوموں کی رہنمائی کا وہ چراغ ہے جو ظلمت کدوں میں روشنی بکھیرتا ہے۔ یہ وہ امانت ہے جسے حق گوئی، جرات اور قربانی کے زیور سے آراستہ ہونا چاہیے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے چراغ کم ہی دکھائی دیتے ہیں جو ہر حال میں حق کا علم بلند رکھتے ہیں اور باطل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔ انہی نایاب شخصیات میں ایک تابندہ نام حافظ شاہد منیر بیورو چیف ایکسپریس ٹی وی و نیوز پیپر گوجرانوالہ کا ہے۔
میں نے حال ہی میں ڈسکہ میں ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات محض رسمی نہ تھی بلکہ ایک عہد کی یاد دہانی تھی، ایک ایسے شخص کے کردار کا اعتراف تھی جس نے اپنی دو دہائیوں پر محیط صحافتی زندگی کو مظلوموں کی داد رسی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد بنا دیا۔ حافظ شاہد منیر کی جرات مندانہ رپورٹنگ اور جرائم کی بیخ کنی میں ان کی ثابت قدمی اس بات کی غماز ہے کہ وہ صرف قلم کے امین نہیں بلکہ معاشرے کی روح کے معالج بھی ہیں۔
ان کے قلم نے جہاں سرکاری اداروں کی تطہیر میں کردار ادا کیا، وہیں ظلم کے ایوانوں کو للکارنے میں بھی ان کی آواز سب سے نمایاں رہی۔ ایسے وقت میں جب صحافت اکثر دباؤ کا شکار دکھائی دیتی ہے، حافظ شاہد منیر کا کردار مشعلِ راہ ہے۔ میں بے جھجک کہتا ہوں کہ وہ گوجرانوالہ کی صحافت میں حق کا علمبردار، حق کی صدا اور مظلوم عوام کا سہارا ہیں۔
ادارہ ایکسپریس کے لیے ان کی خدمات ایک ستارے کی مانند ہیں جو اپنی پوری تابانی کے ساتھ معاشرے کے اصل کرداروں کو سامنے لا رہا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ان کے قلم کو مزید طاقت اور ان کے حوصلے کو مزید بلندی عطا فرمائے۔
آخر میں میں حافظ شاہد منیر کو قانون کی اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کی یہ علمی اور صحافتی کاوشیں یقیناً ہمارے سماج کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ قوم ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

(روزنامہ سٹی ٹا ئمزعمران مرتضیٰ بٹ بانی گكهڑ پریس کلب )(۔03334607500)

01/10/2025

پی ٹی آئی بانی نے تمام جماعتوں کو تن کے رکھ دیا تھا سانس بھی نہیں لے سکتے تھے مجھے لگتا ہے اسی ڈر سے ن لیگ امریکہ کو راضی اور چین کو ناراض کر رہا ہے آپ بتائیں یہ غلط ہوا ہے یا تهیك فیصلہ عوام کا ہے ؟

01/10/2025

سینئر صحافی عارف جٹ کو تھانہ کوتوالی پولیس نے کارپوریشن کی جانب سے دئے گئے استغاثہ میں گرفتار کیا ہے
ہم پولیس کی اس حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،

گكهڑ پریس کلب

25/09/2025

گکھڑ کی معروف سماجی و روحانی شخصیت پیر امجد حسین قادری زرگر کی رہائش گاہ الحسین ہاؤس گکھڑ میں محفل میلاد مصطفے کا پروقار انعقاد کیا گیا معروف علمی و روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر طیب کلیم باغدروی و پیر زادہ قاضی محمد طاہر جمیل باغدروی نے سیرت نبوی سے حاضرین کے قلوب و اذہان کو منور فرمایا اس روحانی و وجدانی محفل میلاد مصطفے میں معززین شہر و اہلیان محلہ نے ذوق و شوق کے جلو میں وقارانہ شرکت فرمائی جن میں ایگزیکٹو ممبر ڈی سی کالونی حاجی مدثر احمد چیمہ ،صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں صاحبزادہ نثاراحمداعوان ،بھٹی بلڈرز اینڈ اسٹیٹ ایڈوائزر کے روح رواں و خلیفہ مجاز درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء حاجی شبیر احمد بھٹی ، ممتاز سماجی شخصیت عرفان احمد زرگر، سماجی و مذہبی شخصیت حافظ چوہدری کاشف حسین کمبوہ جماعتی ، صدر گکھڑ ہاکی کلب شاہد محمود بٹ جماعتی، حاجی کلیم شبیر بھٹی رائس ڈیلر حاجی محمد شریف انصاری،اسپورٹس ڈویلپر عمران مہر،سابق کونسلر محمد شبیر انجم مصطفائی ، کاروباری شخصیت سخاوت حسین زرگر ، سابق کونسلر حاجی بارک اللہ ،چیف ایگزیکٹو عارف سنز حماد انجم کھوکھر . چیف ایگزیکٹو گوھر ٹریڈرز حافظ محمد عمران مغل مصطفائی سوئی گیس آفیسر محمد عتیق رانا محمد اکرم سمیت معززین کثیر تعداد میں اس روحانی محفل میں شرکت کی-
رپورٹ : محمد شبیر انجم مصطفائی صدر گکھڑ پریس کلب

24/09/2025

جی ٹی روڈ راہوالی کے نئے تعمیر شدہ یوٹرن کے ساتھ مغرب کی جانب سروس روڈ کے عین درمیان یہ دو عدد درخت تھے جو این ایچ اے یا کنٹونمنٹ بورڈ نے اکھاڑ دئیے ہیں لیکن ان کے نیچے والا حصہ جسے مڈھ کہتے ہیں وہیں چھوڑ دیا ہے جو ٹریفک اور پیدل گزرنے والے بچوں خواتین و مرد حضرات کے لئے انتہائی دشواری کا سبب ہیں اب پھر پیدل چلنے یا گاڑی موٹر سائیکل سوار افراد نے گزارش کی ہے کہ مہر بانی کر کے ان کو بھی ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لئے آسانی پیدا ہو سکے اور روزانہ کی بنیاد پر ان کی وجہ سے جو لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں وہ بھی ختم ہوں رپورٹ : محمد شبیر انجم مصطفائی صدر گکھڑ پریس کلب

Address

G T Road Ghallah Mandi
Ghakhar
52200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghakhar Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share