SALALA News

SALALA News News . To Aware ' Educate and Entertane pepole

07/03/2026

ایران کیخلاف زمین استعمال نہ ہوئی تو پڑوسی ممالک پر مزید کوئی حملے نہیں ہوں گے، ​پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں، ہمارا دوسرے ممالک کے خلاف جارحیت کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان

*مذہب کے نام پر ووٹ لے کر کامیاب ہوا اور مولویوں نے فری میں جھوٹ بولا کے پیغمبر کو ہم نے خواب میں دیکھا تھا کہ نور عالم ...
07/03/2026

*مذہب کے نام پر ووٹ لے کر کامیاب ہوا اور مولویوں نے فری میں جھوٹ بولا کے پیغمبر کو ہم نے خواب میں دیکھا تھا کہ نور عالم کے سر کو پگڑی پہنا رہا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی آج وہ کسی اور پارٹی کو پیارا ہو جائیگا لیکن یہ لوگ گنہگار ہوتے ہیں لیکن ان پر فتوے لگانے اور سنگسار کرنے والا کوئی نہیں ہوتا*
جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ اختلاف

جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے چیف وہپ سے استعفی دیدیا

نور عالم خان نے چیف وہپ کا استعفی سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا ہے
یادرہے کہ نور عالم ایک کامیاب سیاستدان ہے جب بینظیر پاکستان آئی تو اس کا ٹرینڈ چل رہا تھا اس سے الیکشن جیتا
جب عمران خان کی تبدیلی کی سونامی چل رہی تھی اس میں جیتا
پھر جب مولانا نے عمران خان کو گرایا تو اس میں مذہبی جماعتوں کو موقع تھا اس سے جیتا
اب اگلے الیکشن میں جس بھی پارٹی کی مستقبل روشن ہوگا اسی میں جائیگا

*پختونخوا میں آئندہ چند روز کے دوران موسم کی صورتحال*  صوبے کے بیشتر میدانی اور جنوبی اضلاع بشمول پشاور، مردان، کوہاٹ، ب...
07/03/2026

*پختونخوا میں آئندہ چند روز کے دوران موسم کی صورتحال*
صوبے کے بیشتر میدانی اور جنوبی اضلاع بشمول پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موسم مجموعی طور پر خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے تھوڑا زیادہ رہ سکتا ہے۔
تاہم، بالائی علاقوں میں صورتحال مختلف رہے گی۔ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور باجوڑ جیسے اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، بلند ترین پہاڑی چوٹیوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے جس سے ان علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
ہزارہ ڈویژن کے اضلاع جیسے مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی کہیں کہیں بادل چھائے رہنے اور ہلکی بوندا باندی کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ صوبے کے دیگر وسطی اضلاع میں دھوپ کی تمازت بڑھنے سے موسم قدرے گرم محسوس ہوگا۔ سیاحوں اور بالائی علاقوں کے مکینوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بدلتے ہوئے موسم اور درجہ حرارت میں کمی کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

*عرب ممالک کے راستے بند ہونے سے پاکستان میں گوشت سستا:مٹن 800 اور بیف 500 روپے فی کلو گرنے کا امکان*عرب ممالک کی فضائی ح...
07/03/2026

*عرب ممالک کے راستے بند ہونے سے پاکستان میں گوشت سستا:مٹن 800 اور بیف 500 روپے فی کلو گرنے کا امکان*

عرب ممالک کی فضائی حدود اور سمندری راستوں کی بندش کے باعث پاکستان سے مٹن اور بیف کی برآمدات مکمل طور پر معطل ہوگئی ، جس سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب ممالک کی فضائی حدود اور سمندری راستوں کی بندش کو آج پانچواں روز ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سے مٹن اور بیف کی برآمدات مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔

برآمدات رکنے سے جہاں گوشت کے بڑے تاجروں کو وسیع پیمانے پر مالی نقصان کا سامنا ہے، وہی مقامی صارفین کے لیے قیمتوں میں بڑی کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

اس صورتحال میں مٹن کی قیمت میں 800 روپے اور بیف کی قیمت میں 500 روپے فی کلو تک کمی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے لیے گوشت کی سپلائی پہلے ہی بند ہے

05/03/2026

افغانستان کی طرف سے فائرشدہ گولی فقیراباد خویزئ ضلع مہمند میں گرنے سے دو خواتین اور ایک مرد زخمی ہے ، ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور گولی گھر کے اندر لگی ہے

16/02/2026

ڈاکٹر نوشاد اور ان کی فیملی کے مطابق اُن کی زمین جو گزشتہ ایک سال سے عدالت میں زیرِ سماعت ہے، آج اُس پر ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں مبینہ طور پر زبردستی قبضہ کروانے کی کوشش کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (AC)، تحصیلدار اور دیگر اہلکار موجود تھے جبکہ الزام یہ عائد کیا جا رہا ہے کہ واپڈا کے ایکسیئن اکرام کے اثر و رسوخ پر زمین کسی اور کے حوالے کرنے کی کوشش ہو رہی تھی، حالانکہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے اور فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔
مزید یہ کہ ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ سرکاری گاڑی استعمال کرتے ہوئے متعلقہ افسر زمین پر موجود ہے اور قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر یہ درست ہے تو یہ سرکاری اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کا سنگین معاملہ بنتا ہے۔
ڈاکٹر نوشاد کی فیملی کا کہنا ہے کہ آج اُن کے خاندان کے تین افراد کو بھی بغیر واضح قانونی جواز کے حراست (ہوالات) میں لیا گیا جبکہ اُن کے مطابق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا بلکہ صرف دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
غازی بیگ کے عوام نے مزاحمت کی اور صورتحال مزید خراب ہونے سے روکی، تاہم اطلاعات ہیں کہ متعلقہ افراد کل دوبارہ آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر خدا نخواستہ اس تنازع کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ یا خون ریزی ہوتی ہے تو اس کی مکمل ذمہ داری سول انتظامیہ — ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈپٹی کمشنر (DC)، اسسٹنٹ کمشنر (AC) اور متعلقہ افسران — پر عائد ہوگی کیونکہ عدالت میں زیرِ سماعت معاملے میں زمینی کارروائی کشیدگی کو بڑھا رہی ہے۔
فاٹا کے انضمام کے بعد عوام کو امید تھی کہ یہاں قانون کی حکمرانی ہوگی، لیکن ایسے واقعات عوام کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

پشاور سے سوات کے ہوٹلوں اور شادی حالوں میں مردہ مرغی سپلائی کرنے والے سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا۔۔لنڈاکی چیک پوسٹ کے ان...
15/02/2026

پشاور سے سوات کے ہوٹلوں اور شادی حالوں میں مردہ مرغی سپلائی کرنے والے سپلائر کو گرفتار کر لیا گیا۔۔لنڈاکی چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر تاج محمد خان رات کے وقت پشاور سے سوات لانے والا 1500 مردہ مرغیوں کو پکڑ کر ملزم ایاز خان ولد امان اللہ ساکن پشاور کو گرفتار کر کے ان خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔

13/02/2026

*عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع*

اسلام آباد — عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اپنی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔

سپریم کورٹ نے انہیں فرینڈ آف دی کورٹ (Amicus Curiae) مقرر کیا تھا تاکہ وہ عمران خان کی جیل میں رہائش، دستیاب سہولیات اور صحت سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے کر عدالت کو آگاہ کریں۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے 10 فروری کو تقریباً تین گھنٹے تک عمران خان سے ملاقات کی، ان کے سیل کا معائنہ کیا اور متعلقہ امور تک مکمل رسائی حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے، جس میں ملاقات کے دوران دیکھی اور سنی گئی تمام باتوں کو دیانت داری سے قلم بند کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ رپورٹ عدالت کی امانت ہے، اس لیے اس کی تفصیلات عوامی سطح پر شیئر نہیں کی جا سکتیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے عمران خان کی صحت کے بارے میں کوئی حتمی بیان نہیں دیا۔ اگر کسی میڈیا ادارے نے ان سے منسوب “صحت ٹھیک ہے” یا اس نوعیت کی خبر نشر کی ہے تو وہ غلط رپورٹنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ جمع کرانے کی مقررہ ڈیڈ لائن (صبح 12 بجے) تک انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی۔

بیرسٹر صفدر کے مطابق انہوں نے عمران خان کی بہن علیمہ خان یا پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بھی صحت یا ملاقات سے متعلق کوئی تفصیل فراہم نہیں کی، اور سب متعلقہ افراد نے عدالتی تقاضوں کا احترام کیا۔

یہ اقدام سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا، جو توشہ خانہ کیس اور دیگر متعلقہ معاملات کے تناظر میں عمران خان کی جیل کی حالت سے متعلق خدشات کے بعد سامنے آیا تھا۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں بھی اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے اور صحت سے متعلق کسی براہِ راست بیان کی تردید کی گئی ہے۔

رپورٹ کی مکمل تفصیلات تاحال منظرِ عام پر نہیں لائی گئیں۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے اہل خانہ کی جانب سے صحت اور جیل سہولیات کے حوالے سے تحفظات کا اظہار جاری ہے، جبکہ ڈاکٹروں اور اہل خانہ کو رسائی دینے کا مطالبہ بھی برقرار ہے۔ مزید پیش رفت عدالت میں آئندہ سماعت پر متوقع ہے۔

13/02/2026

:
پشاور یونیورسٹی میدانِ جنگ بن گئی، فائرنگ سے خوف و ہراس — کیمپس سیکیورٹی اور کمانڈنٹ کی کارکردگی پر بڑے سوالات ( یہ باڑہ نہیں پشاور یونیورسٹی ہے )
اسلام اباد (نمائندہ خصوصی)
پشاور یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان مسلح تصادم اور سرعام فائرنگ نے کیمپس کا امن تہس نہس کر دیا۔ فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد یونیورسٹی سیکیورٹی اور کیمپس کمانڈنٹ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق اچانک فائرنگ سے طلبہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، کلاسیں خالی ہو گئیں اور ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔ طلبہ اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف دوڑتے رہے جبکہ پورا کیمپس میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔
سوال یہ ہے کہ یونیورسٹی کے داخلی و خارجی راستوں پر متعدد چیک پوسٹیں اور سیکیورٹی اہلکار موجود ہونے کے باوجود اسلحہ کیمپس کے اندر کیسے پہنچا؟ طلبہ تنظیموں کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے آیا؟ اور کیمپس پولیس آخر کر کیا رہی تھی؟
فائرنگ کی ویڈیو نے یونیورسٹی پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ کیمپس کا ماحول کسی تعلیمی درسگاہ کے بجائے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ جیسا محسوس ہونے لگا ہے جہاں قانون کی عملداری دکھائی نہیں دیتی۔
طلبہ اور والدین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کو اسلحہ کلچر اور تنظیمی تصادم سے پاک کیا جائے، ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور یہ تحقیقات کی جائیں کہ اسلحہ آخر کیمپس کے اندر کیسے پہنچا۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ واقعہ پاکستان کی جامعات میں سیاسی تنظیموں کے تصادم کی ایک خطرناک مثال ہے جہاں تعلیم اور طلبہ کی جان و سلامتی سیاسی اختلافات کی نذر ہو رہی ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ "جامعات کو تعلیمی درسگاہیں بنائیے، اسلحہ کی فیکٹریاں نہیں۔"

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ آئس جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئ...
10/02/2026

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ آئس جیسی لعنت کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
عدالت میں بتایا گیا کہ مردان اور چارسدہ میں منشیات فروشوں کے خلاف ہزاروں مقدمات درج کئے گئے اور ہزاروں ملزمان گرفتار ہوئے۔
پولیس نے اب تک سینکڑوں کلو آئس، چرس اور ہیروئن برآمد کی ہے۔
آر پی او مردان نے عدالت کو بتایا کہ پولیس فورس کو سیاسی دباؤ سے پاک کر دیا گیا ہے اور تمام فیصلے میرٹ پر کئے جا رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے عناصر معاشرے کی تباہی کا باعث ہیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔
عدالت نے زمین کے قبضے سے متعلق کیس میں بھی فوری عملدرآمد کی ہدایت دی۔
سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی اور پولیس کو سخت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بچوں کو گداگری سے نکال کر تحفظ دینا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ...
10/02/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بچوں کو گداگری سے نکال کر تحفظ دینا حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔
انہیں وگرنسی کنٹرول اینڈ ری ہیبلیٹیشن بل پر بریفنگ دی گئی جس میں بھیک مانگنے پر پہلی بار وارننگ، بحالی مرکز منتقلی یا ایک ماہ قید اور جرمانے کی تجویز پیش کی گئی۔
بار بار بھیک مانگنے پر ایک سال تک قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ، جبکہ دھوکا دہی یا جعلی معذوری کے ذریعے بھیک مانگنے پر دو سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
منظم اور جبری بھیک میں ملوث عناصر کے لیے تین سال تک قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ یہ بل صوبے میں بھیک مافیا کے خاتمے کے لیے تاریخی قانون سازی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خیرات منظم نیٹ ورکس کے بجائے مستند بحالی نظام کے ذریعے دیں۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ بھیک کو پیشہ بنانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

آج 9 فروری 2026 کو ڈنڈ کڑپہ میں ایک بار پھر دو موٹر کار آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ خطرناک موڑ کاٹتے ہی حادثہ ہوا۔ سیفٹی وال کی...
09/02/2026

آج 9 فروری 2026 کو ڈنڈ کڑپہ میں ایک بار پھر دو موٹر کار آمنے سامنے ٹکرا گئے۔
خطرناک موڑ کاٹتے ہی حادثہ ہوا۔
سیفٹی وال کی عدم موجودگی اور ٹریفک قوانین سے عدم آگاہی سے ہر روز حادثہ ہوتا ہے۔
شکر ہے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

Address

Press Club
Ghalanai
24650

Telephone

+923459021100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SALALA News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SALALA News:

Share