Tarbela Page

Tarbela Page ( Tarbela Page تربیلا پیج ) is Leading News Portal for Tehsil Ghazi Distt Haripur Khyber Pakhtoonkha
(1)

The ( Tarbela News تربیلا پیج) is the Biggest Social media Service of tehsil Ghazi distt haripur khyber pakhtonkhwa pakistan,

13/01/2026

NH PERFUMES HAZRO
بہترین اور اعلیٰ کوالٹی کی پرفیوم ہر قسم کا بہترین عطر ایک بار ضرور وزٹ کریں
چھچھ انٹر چینج نزد لاثانی ہوٹل حضرو

13/01/2026

آدھا مانسہرہ ایبٹ آباد کے ساتھ ساتھ ہری پور تحصیل غازی اوور لوڈ کی وجہ سے ایمرجنسی لوڈ شیڈنگ جاری امید ہے انشاء اللہ جلد بجلی بحال ہو جائے

13/01/2026

منڈی میں مبشر حسین سکنہ ترمن کا بٹوہ گر گیا جس میں ڈرائیونگ لائنسس ، شناختی کارڈ ، موٹر سائیکل رجسٹریشن کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ بھی موجود ہے کسی بھائ کو ملے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں
03009126136

12/01/2026

غازی بازار میں گلوبل موبائلز اینڈ اکسیسریز کا شاندار افتتاح
بدست سابق ایم پی اے فیصل زمان کیا گیا۔
یہاں موبائل فونز اور موبائل ایکسیسریز کی تمام اقسام ہول سیل ریٹس پر دستیاب ہیں،
اسمارٹ فونز
چارجرز، ڈیٹا کیبلز، ہیڈفونز
پاور بینکس، کورز، اسکرین پروٹیکٹرز
دیگر جدید موبائل ایکسیسریز
ایڈریس:
نزد ٹیڈی تکہ شاپ، بازار غازی
رابطہ نمبر:
📞 0310-9493986
📞 0301-5444227
معیاری اشیاء، مناسب قیمتیں اور بہترین سروس—
گلوبل موبائلز اینڈ اکسیسریز آپ کے اعتماد کا نام!

سابق قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان،سابق صوبائی وزیر جناب یوسف ایوب خان، صوبائی وزیر برائے تعلیم ارشدایوب خ...
11/01/2026

سابق قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان،سابق صوبائی وزیر جناب یوسف ایوب خان، صوبائی وزیر برائے تعلیم ارشدایوب خان،صوبائی پارلیمانی لیڈر جناب اکبرایوب خان،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری ملک عدیل اقبال کے بھائی نویداقبال ہریپور آفس میں چیف منسٹر خیبرپختونخواہ سہیل خان آفریدی کی ہزارہ بالخصوص ہریپور 17 جنوری بروز ہفتہ آمد کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔اجلاس میں ضلعی صدر راجہ احتشام، ضلعی جنرل سیکرٹری و چیرمین اللہ یار ودیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

11/01/2026

ایک پرس غازی میں کہی گم ہوگیا جس میں میرا شناختی کارڈ ، ڈاکومنٹس وغیرہ موجود ہیں کسی کو ملے ساجد یا اعزاز بک شاپ پر دے دیں ۔
0315- 9982051

تربیلا غازی،،،پرویز اعوان کے فرزند فیصل وقاص اعوان (واپڈا ٹی فائیو آفیسر)اپنی شادی کے ولیمہ کے پُرمسرت اور یادگار موقع پ...
11/01/2026

تربیلا غازی،،،پرویز اعوان کے فرزند فیصل وقاص اعوان (واپڈا ٹی فائیو آفیسر)
اپنی شادی کے ولیمہ کے پُرمسرت اور یادگار موقع پر
اپنے بھائیوں، قریبی دوستوں اور واپڈا ٹی فائیو آفیسرز کے ہمراہ گروپ فوٹو بنواتے ہوئے۔
یہ خوبصورت لمحہ نہ صرف خوشیوں کی عکاسی کرتا ہے بلکہ بھائی چارے، محبت اور رفاقت کی بہترین مثال بھی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ نو بیاہتا جوڑے کی زندگی کو خوشیوں، سکون، محبت اور کامیابیوں سے بھر دے،
اور دونوں کو ہمیشہ ایک دوسرے کے لیے رحمت اور سہارا بنائے۔ آمین 🤍

*ڈی پی او ہری پور کا تھانہ صدر کا سرپرائز وزٹ**ڈیوٹی میں غیر ڈسپلن ،غفلت کوتاہی پرتنے پر ایس ایچ او کو شوکاز،محررسٹاف او...
10/01/2026

*ڈی پی او ہری پور کا تھانہ صدر کا سرپرائز وزٹ*

*ڈیوٹی میں غیر ڈسپلن ،غفلت کوتاہی پرتنے پر ایس ایچ او کو شوکاز،محررسٹاف اور سنتری سسپنڈ اور کواٹر گارڈ بند کرنے ،جبکہ ڈی ایس پی سرکل سے بھی جواب طلبی کے احکامات جاری*

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ صدر کا اچانک دورہ کیا۔ڈیوٹی میں غفلت کوتاہی برتنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو شوکاز جب کہ محرر سٹاف اور سنتری کو سسپنڈ اور کواٹر گارڈ بند کردیا ۔جبکہ ڈی ایس پی سرکل کو جواب طلبی کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او ہری پور نے تمام پولیس افسران کو واضح احکامات جاری کیے کہ پولیس عوام کی محافظ ہے ۔پولیس فورس ڈسپلن فورس ہے ۔ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔تھانہ سے ٹاوٹس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور تھانہ کلچر میں تبدیلی لائی جائے گی ۔

آج بائیک پر غازی جانا ہوا…راستے میں ایک جاننے والے نوجوان نے لفٹ مانگی۔ رسمی دعا سلام کے بعد حال احوال پوچھا تو دل بھر آ...
09/01/2026

آج بائیک پر غازی جانا ہوا…
راستے میں ایک جاننے والے نوجوان نے لفٹ مانگی۔ رسمی دعا سلام کے بعد حال احوال پوچھا تو دل بھر آیا۔ اس نے کہا:
“بےروزگاری بہت ہے، حالات سخت ہیں۔ چائنا کمپنی میں کئی بار درخواستیں دیں مگر سفارش نہ ہونے کی وجہ سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ علاقے کے اکابرین سے بھی کہا، سب کہتے ہیں ہو جائے گا، مگر غریب کی کون سنتا ہے۔ اب دل چاہتا ہے بیرونِ ملک چلا جاؤں مگر پیسے نہیں، گھر کا گزارا مشکل ہو گیا ہے۔”
مگر آخر میں اس نوجوان کے الفاظ نے دل جیت لیا۔ کہنے لگا:
“مجھے اپنے سوہنے اللہ پاک پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ کریم ذات ہے، وہی اس مشکل گھڑی سے نکالے گا۔ جن لوگوں کو عہدہ اور پیسہ ملا ہے، یہ بھی ان کے لیے امتحان ہے کہ وہ انسانیت کی فلاح کے لیے کیا کرتے ہیں۔”
بس اس کی منزل آ گئی، الوداع کہا اور دل میں ایک سوچ رہ گئی۔
اتنی مشکلات، اتنی پریشانیاں… مگر پھر بھی امید کا دامن تھامے ہوئے، ربّ العالمین سے لو لگائے ہوئے۔ یقین ہے کہ وہ کریم ہے، ایک دن اپنا کرم ضرور کرے گا۔
بے شک اللہ پاک شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے،
بس مانگنے کا سلیقہ آنا چاہیے۔
وہ اپنے بندے سے ستر ماؤں سے بھی زیادہ محبت کرتا ہے۔
اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین 🤲

صوبائی سیکریٹری اطلاعات و ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے سابق ناظم یونین کونسل کوٹہڑہ ملک محمد افضل  کے ہمراہ یونین ک...
08/01/2026

صوبائی سیکریٹری اطلاعات و ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے سابق ناظم یونین کونسل کوٹہڑہ ملک محمد افضل کے ہمراہ یونین کونسل کوٹہڑہ میں گاؤں بھال تا جھامرہ روڈ کا معائنہ کیا۔
عوام کو درپیش سفری مشکلات کے ازالے کے لیے سڑک کو جلد نئے سرے سے بنوانے کے باقاعدہ فنڈز کی منظوری کا عندیہ دیا گیا۔

جھامرہ تا گتر روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ بھال تا جھامرہ کھدریاں روڈ کے لیے فنڈز کی منظوری ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان اور سابق اپوزیشن لیڈر جناب عمر ایوب خان کی جانب سے ملتے ہی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

ان شاء اللہ عوام کو جلد بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
#کوٹہڑہ

08/01/2026

گاؤں عیسٰی میں قمر حیات خان کی زوجہ فیصل حیات خان اور وقاص حیات خان کی والدہ رضا الہیٰ سے وفات پاگئ ہیں جن کا نماز جنازہ بروز جمعہ دن 11:00 بجےعیسیٰ قبرستان میں ادا کیا جائے گا

Address

Tarbela Dam
Ghazi
22860

Telephone

+923015829347

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tarbela Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share