30/06/2025
سعِید ولی خان — ایک سچا سیّاح، کوہ پیما اور مُہم جو
سعِید ولی خان ایک ایسا نام ہے جو شمالی علاقہ جات، خصوصاً گلگت اور چترال کی خوبصورت جھیلوں اور بلند و بالا پہاڑوں سے جُڑا ہوا ہے۔ وہ نہ صرف ایک ماہر کوہ پیما اور سیّاح ہیں بلکہ درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں جھیلوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے اور اُن تک پہنچنے کا عملی تجربہ رکھتے ہیں۔
ان کی شخصیت میں ایک خاص کشش ہے ، وہ ایک سچے محقق، تلاش کرنے والے اور قدرتی حسن سے عشق کرنے والے انسان ہیں۔
ان کا تعارف صرف یہاں تک محدود نہیں۔ سعِید ولی خان KOSAK.com کے CEO ہیں اور White Rock Guest House کے بانی بھی ہیں، جہاں سیّاحوں کو شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کے قریب لایا جاتا ہے۔
میرے لیے، سعید ولی خان ایک اُستاد ہیں۔ میرا بھی شوق ہے نئے علاقوں کو دریافت کرنا، پہاڑوں کی راہوں میں کھونا، اور جھیلوں کے ساتھ کچھ پل گزارنا۔
اپنی “سی وی” میں جھیلوں کا اضافہ کروں گا — اور اس سفر کی شروعات “پھندر جھیل” سے کرتا ہوں۔
یہ صرف آغاز ہے…
1- July - 2025
📌