The North Ghizer

The North Ghizer follow my YouTube channel please

https://www.youtube.com/
(1)

10/08/2025

دنیور نالہ حادثہ۔
آٹھ افراد کو تشویش ناک حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔۔
متعدد تاحال لاپتہ

09/08/2025

گلگت افسوسناک خبر😭
گلگت نپورہ بسین کھای پٹھان محلے سے چار سالہ بچی دریاۓ برد ریسکیو عمل جاری ہے۔

*Gul Rehan from Gilgit-Baltistan*A proud moment for her and for all of us! Today, she is honored to represent Pakistan a...
09/08/2025

*Gul Rehan from Gilgit-Baltistan*
A proud moment for her and for all of us! Today, she is honored to represent Pakistan at the United Nations Annual Youth Assembly in New York, USA. She joins passionate changemakers from over 100 countries, all working together to create innovative solutions for a brighter, shared future.

Let’s celebrate this incredible achievement and support her journey as she puts Gilgit-Baltistan and Pakistan on the global stage! 🌍💪



غذر بوبر میں ڈی جے اسکول کے قریب دریا میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری ط...
08/08/2025

غذر

بوبر میں ڈی جے اسکول کے قریب دریا میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور گلمتی کی سمت سے تلاش شروع کر دی۔ اس دوران مقامی افراد نے دریا کے دوسری طرف سے نکال کر سنگل اسپتال منتقل کیا، جہاں ریسکیو ٹیم بھی اُن کے ہمراہ پہنچ گئی۔

ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد ریسکیو 1122 ٹیم نے میت کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال گاہکوچ منتقل کیا، جہاں کارروائی مکمل ہونے پر اسے آبائی گاؤں بوبر میں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

04/08/2025

وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان سیلاب متاثرین کے لیے چار ارب روپے امداد کا اعلان کردیا.

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اہم ملاقات ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں سیلاب ...
04/08/2025

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے اہم ملاقات ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے بڑے اعلانات متوقع

چٹورکھنڈ امین آباد چنار یوتھ صدر علی داد کی سربراہی میں سیلاب سے متاثرہ گاوں فیض آباد اشکومن میں امدادی کاموں میں مصروف ...
03/08/2025

چٹورکھنڈ امین آباد چنار یوتھ صدر علی داد کی سربراہی میں سیلاب سے متاثرہ گاوں فیض آباد اشکومن میں امدادی کاموں میں مصروف عمل ہے ہم اشکومن عوام کی جانب سے چنار یوتھ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اللہ پاک اس نیک کام کا اجر دیں گا.

اشکومن اہلسنت یوتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ہیلتھ سنٹر کی صفائی اور ملبہ ہٹانے کا عمل نہ صرف خدمتِ خلق کی اعلیٰ مثال ہ...
03/08/2025

اشکومن اہلسنت یوتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ہیلتھ سنٹر کی صفائی اور ملبہ ہٹانے کا عمل نہ صرف خدمتِ خلق کی اعلیٰ مثال ہے بلکہ مقامی کمیونٹی کے لیے فوری ریلیف کا ذریعہ بھی ہے۔ ایسے نوجوان ہی معاشرے کی اصل طاقت ہوتے ہیں جو مشکل وقت میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔
شکریہ اشکومن اہلسنت یوتھ آپ کی خدمات قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کارِ خیر کا بہترین اجر عطا فرمائے

تشنلوٹ میں واقع ڈی جے سکول میں رات گئے شارٹ  سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسکول کی عمارت کا بیشتر  حصہ کافی حد تک جل...
03/08/2025

تشنلوٹ میں واقع ڈی جے سکول میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسکول کی عمارت کا بیشتر حصہ کافی حد تک جل گیا۔
آگ لگنے کا واقعہ رات کو پیش آیا، جس پر قریبی گھروں کے لوگوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت قابو پا لیا۔ صبح ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ ایمت اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ سابق کوآرڈینیٹر جناب ظفر محمد شادم خیل بھی موقع پر پہنچے اور جائزہ لیا۔
واقعے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

غذرضلع غذر کے گاؤں ہاتون میں ذہنی مریض کو بچاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین افراد دریائے غذر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے 1122...
01/08/2025

غذر
ضلع غذر کے گاؤں ہاتون میں ذہنی مریض کو بچاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین افراد دریائے غذر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے 1122 کی ٹیم نے زہنی مریض کو بچا لیا گیا 1122 غذر کے مطابق دریائے غذر میں پیش آنے والے افسوسناک ڈوبنے کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ایک تاحال لاپتہ ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ خالدہ دختر صادق اور ایک 11 سالہ بچی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ صادق کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گا ہکوچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سے 30 سالہ شاہ حسین ولد دوست محمد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر غذر جناب حبیب الرحمان، اے ڈی ڈیزاسٹر مینجمنٹ غفران اللہ بیگ، اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر راجہ اجمل نذیر اسپتال میں موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

Address

Ghizar
52001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The North Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share