05/09/2026
غذر
گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش کے باعث اشکومن بار جنگل کے گاؤں نوبہار کے مقام پر سیلاب نے تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلے کی زد میں آکر گشگش جماعت خانہ منہدم ہوگیا، جبکہ مظفر حسین ولد صدر علی کا نیا مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیلاب کے باعث مزید تین افراد کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ پھل دار درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر تقریباً نو جگہوں پر سڑکیں مکمل طور پر بلاک ہوگئی ہیں، جس کے باعث آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
متاثرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے فوری امداد فراہم کی جائے۔