Daily News Ghizer

Daily News Ghizer daily News Ghizer

سوات حملے میں ایک درد ناک سین جب ایک شہید کے موبائیل پر ماں کی کال ارہی تھی لیکن بدقسمت ماں کو کیا پتہ بیٹا اب کال اٹھان...
03/08/2026

سوات حملے میں ایک درد ناک سین جب ایک شہید کے موبائیل پر ماں کی کال ارہی تھی لیکن بدقسمت ماں کو کیا پتہ بیٹا اب کال اٹھانے نہیں بلکہ جنازے میں گھر ارہا ہے یا اللہ پاکستان میں دہشتگردی کی کوشش کررہے ہیں اللہ ان کے 70 نسلوں تک تباہ برباد کرے 💔😭😭💔💘💘💔💔😭😭🤲🤲🤲🤲🤲

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ: عوام بنیادی طبی سہولیات سے محروم کیوں ؟ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ، جو ضلع غذر کا سب ...
28/07/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ: عوام بنیادی طبی سہولیات سے محروم کیوں ؟
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گاہکوچ، جو ضلع غذر کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال ہے، آج بھی متعدد بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار ہے۔ چند روز قبل گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کی خبر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی، لیکن عوامی اطلاعات کے مطابق محترمہ ڈاکٹر حاضری لگانے کے بعد باقاعدگی سے خدمات انجام نہیں دے رہیں، جس کے باعث خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اسی طرح عوامی حلقوں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ہسپتال کے سائیکاٹرسٹ کی تنخواہ ڈی ایچ کیو ہسپتال غذر سے جاری ہو رہی ہے، جبکہ وہ مبینہ طور پر نگر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو متعلقہ حکام کو فوری طور پر اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرنی چاہئیں۔
ہسپتال کی لیبارٹری میں معمول کے ٹیسٹ بھی دستیاب نہیں، جبکہ ایکسرے کی فلمیں کئی برسوں سے نایاب ہیں۔ جن مریضوں کے پاس اسمارٹ فون موجود نہیں، وہ اپنی ایکسرے رپورٹ دیکھنے سے بھی محروم رہ جاتے ہیں، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔
ہسپتال میں موجود چند ڈاکٹروں پر مریضوں کا غیر معمولی بوجھ ہے۔ او پی ڈی کے باہر روزانہ طویل قطاریں لگی ہوتی ہیں، جس سے نہ صرف مریض پریشان ہوتے ہیں بلکہ ڈاکٹر بھی شدید دباؤ میں خدمات انجام دینے پر مجبور ہیں۔
ضلع غذر کی عوام کا مطالبہ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے، ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے، لیبارٹری اور ایکسرے سمیت تمام بنیادی طبی سہولیات بحال کی جائیں، تاکہ عوام کو معیاری علاج ان کی دہلیز پر میسر آ سکے۔
عوام کا یہ بھی ماننا ہے کہ ہسپتال کو ڈاکٹر محمد بیگ اور افضل سراج جیسے فعال اور باصلاحیت میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کی ضرورت ہے، جن کے ادوار میں ہسپتال کے انتظامی امور نسبتاً بہتر سمجھے جاتے تھے۔

26/06/2026
24/06/2026

خواہش ہے کہ 90 دنوں میں گلگت بلتستان کے بلدیاتی انتخابات کرائیں۔۔۔بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں خطاب

ایچ ناین اسلام اباد بازار میں اچانک اگ بٹھک گئ  "اللہ خیر کرے"
23/06/2026

ایچ ناین اسلام اباد بازار میں اچانک اگ بٹھک گئ "اللہ خیر کرے"

23/06/2026

تمام صارفین گلمتی اور گاہکوچ بازار کو اطلاع دی جاتی ہے کل صبح 5:00 بجے سے گلمتی پاور ہاؤس ضروری مینٹیننس کے سلسلہ میں دن 12 بجے تک اف رہے گا۔محکمہ برقیات ضلع غذر

23/06/2026

یکم جولائی کو
وزیر اعلیٰ و وزراء کی حلف برداری تقریب ہو گی

پریس ریلیزگلگت(پ۔ر)نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی جی بی اے 20 غذر-2 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محترم عبدالجہان ک...
23/06/2026

پریس ریلیز
گلگت(پ۔ر)نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی جی بی اے 20 غذر-2 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محترم عبدالجہان کی سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد کاشف اقبال سے اہم ملاقات

رکن گلگت بلتستان اسمبلی جی بی اے 20 غذر-2 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محترم عبدالجہان نے آج سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد کاشف اقبال سے ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات کی، جس میں حلقے کے عوام کو درپیش مواصلاتی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عبدالجہان نے بالخصوص بتھریت،چھشی گول اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس کی عدم دستیابی،کمزور نیٹ ورک اور مواصلاتی سہولیات کے فقدان سے عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔انہوں نے ان علاقوں میں موبائل فون ٹاورز کی تنصیب اور سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام جدید مواصلاتی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

اس موقع پر موبائل فون سروس کے بار بار منقطع ہونے اور نیٹ ورک کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی،جبکہ ان مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔

مزید برآں عبدالجہان نے حلقہ 20 کی تینوں تحصیلوں میں آئی ٹی پارکس کے قیام کی تجویز پیش کی تاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل مہارتوں اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ اس حوالے سے بھی تفصیلی اور مثبت تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد کاشف اقبال نے تجویز پیش کی کہ گلگت بلتستان میں مواصلاتی نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے وزارتِ آئی ٹی اسلام آباد کے تعاون کا حصول ضروری ہے، جس کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔ اس پر محترم عبدالجہان نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے وفاقی سطح پر متعلقہ اداروں سے رابطہ اور اس حوالے سے عملی اقدامات کے لیے باقاعدہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ عبدالجہان کی سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل محمد کاشف اقبال کے ساتھ پہلی باضابطہ ملاقات تھی، جس میں علاقے کی ترقی، مواصلاتی نظام کی بہتری اور نوجوانوں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم امور زیرِ بحث آئے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Address

Ghizar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily News Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily News Ghizer:

Shortcuts

Share