23/06/2026
یاسین: غوجلتی، سندی اور قرقلتی سے ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار سراج بالاورستانی نے کہا ہے کہ وہ نچلی سطح سے عوام کے حقوق کی جدوجہد کریں گے اور علاقے کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں سراج بالاورستانی نے کہا کہ مقامی حکومتیں عوامی مسائل کے حل کی بنیاد ہوتی ہیں، اس لیے انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کی حقیقی نمائندگی کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں رابطہ سڑکوں کی بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے مسائل، صفائی ستھرائی، کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ، سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
سراج بالاورستانی کا کہنا ہیں کہ ڈسٹرکٹ کونسل عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتی ہے، اور وہ عوامی مسائل کو متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غوجلتی، سندی اور قرقلتی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن آواز بلند کی جائے گی۔
انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیانتدار، مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار قیادت کا انتخاب کریں تاکہ مقامی سطح پر ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع کیا جا سکے۔