
12/06/2025
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سٹی ہاسپٹل کشروٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گلگت اور کینٹ تھانے کے ایس ایچ او کو تین ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے اور امید ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیں گے۔
یہ اقدام ایک بے گناہ خاتون کی جان کے ضیاع کے بعد اٹھایا گیا ہے، جو پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ سے شہید ہو گئی تھیں۔ یہ خاتون صرف پانچ دن پہلے ماں بنی تھیں۔ یہ واقعہ پوری قوم کے لیے ایک صدمہ ہے۔
ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ:
✅ انکوائری شفاف طریقے سے مکمل کی جائے گی
✅ ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی
✅ متاثرہ خاندان کو انصاف اور مکمل مالی امداد دی جائے گی
📌 ہم سب کا مطالبہ ہے: انصاف دو، تحفظ دو، جواب دہی یقینی بناؤ۔