
19/09/2025
نمبردارِ اعلیٰ سب ڈویژن جگلوٹ میر شوکت عثمان نے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد عارف سے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے نمبردار میر شوکت عثمان صاحب کو یہ یقین دہانی کرائی کہ علاقے کے تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔