GB News 247

GB News 247 latest news About GB and PK

دبئی میں 5 نومبر 2016 کو شاہ کریم الحسینی آغا خان نے خبردار کیا تھا موسمیاتی تبدیلی مسلم دنیا کو متاثر کرے گی
12/08/2025

دبئی میں 5 نومبر 2016 کو شاہ کریم الحسینی آغا خان نے خبردار کیا تھا موسمیاتی تبدیلی مسلم دنیا کو متاثر کرے گی

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَدنیور حادثے نے پورے گلگت بلتستان کو سوگوار کر دیا ہے۔ یہ ایک المناک سانحہ ہے ج...
11/08/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
دنیور حادثے نے پورے گلگت بلتستان کو سوگوار کر دیا ہے۔ یہ ایک المناک سانحہ ہے جس پر ہر دل افسردہ ہے۔ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
دنیور میں پانی کی بحالی کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام نوجوان والنٹیئرز کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ جذبہ خدمت انسانیت کی روشن مثال ہے، اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔
جو افراد زخمی ہیں، ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
کرنل (ر) عبیداللہ بیگ
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی

آج دنیور کے معصوم نوجوانوں کی شہادت نے پورے گلگت بلتستان کو غم اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کی ت...
11/08/2025

آج دنیور کے معصوم نوجوانوں کی شہادت نے پورے گلگت بلتستان کو غم اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دنیور کا واٹر چینل مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔ پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم دنیور کے عوام حکومتی بے حسی اور انتظامی ناکامی کے باعث اپنے مسائل کے حل کے لیے خود میدان میں اُتر آئے۔

اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی بحالی کے مشکل اور خطرناک کام میں مصروف ان بہادر نوجوانوں پر اچانک مٹی کا تودہ گر پڑا۔اس افسوس ناک حادثہ میں 9 نوجوان شہد اور کئی زخمی ہوئے ہیں ۔

یہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ حکومتِ گلگت بلتستان کی نااہلی سستی اور عوام کی جانوں سے کھیلنے کا کھلا ثبوت ہے۔
اگر بروقت واٹر چینل کی بحالی اور حفاظتی اقدامات کیے جاتے یہ المناک حادثہ پیش نہیں آتا اللہ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو
Muhammad Taqi Azad صحت کاملہ عطا فرمائے ۔




11/08/2025

دنیور میں تودہ گرنے کے افسوس ناک حادثے اور جانی نقصان پر دنیور میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔

22/07/2025

چھکس کوٹ اور محمد آباد کے پانی کا چینل کی تازہ ترین صورتحال۔ video Rehman Habib

22/07/2025

دنیور سلطان آباد نالے میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ۔ اللہ تعالیٰ سب کو محفوظ رکھے ۔ 22 جولائی 2025.

یم آباد میں پیراگلائیڈر کا حادثہ، ایک ہاتھ فریکچر، حالت خطرے سے باہرکریم آباد (نمائندہ خصوصی) — ہنزہ کے علاقے کریم آباد ...
09/07/2025

یم آباد میں پیراگلائیڈر کا حادثہ، ایک ہاتھ فریکچر، حالت خطرے سے باہر
کریم آباد (نمائندہ خصوصی) — ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں ایک پیراگلائیڈر کریش لینڈنگ کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور والنٹیرز فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی کو ابتدائی امداد فراہم کی۔
اطلاعات کے مطابق پیراگلائیڈر کا ایک ہاتھ فریکچر ہوا ہے، تاہم حالت مکمل طور پر خطرے سے باہر ہے۔ زخمی کو جلد قریبی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

08/07/2025

علی آباد ہنزہ لکڈی کے کار خانے میں آگ لگ گئی ۔

یور دی ٹی کی خبر اور تھوکی ہٹ میں نوجوانوں سے ملاقات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ واسا کو شام...
02/07/2025

یور دی ٹی کی خبر اور تھوکی ہٹ میں نوجوانوں سے ملاقات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ واسا کو شام 4 بجے تک پانی کی ٹینکیوں کی صفائی اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

ہز ہائنس شاہ رحیم آغا خان پنجم اور عالمی بینک کے صدر اجے بانگا کی آج پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں واقع دیوانِ امامِ اس...
02/07/2025

ہز ہائنس شاہ رحیم آغا خان پنجم اور عالمی بینک کے صدر اجے بانگا کی آج پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں واقع دیوانِ امامِ اسماعیلی میں ملاقات ہوئی۔
پریس ریلیز کے مطابق اس ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں افغانستان اور وسیع تر وسطی ایشیا میں ترقیاتی ترجیحات، شام کی صورت حال، ماحولیاتی بحران سے نمٹنا، افریقہ میں صاف توانائی کو فروغ دینا، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل تھے۔
عالمی بینک اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کی ایک طویل تاریخ ہے، جو کئی ممالک اور شعبوں پر محیط ہے، جن میں توانائی، مالیاتی خدمات، ٹیلی کمیونیکیشن، زرعی صنعت، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، کاروباری مواقع، صحت، مائیکرو فنانس، اور سیاحت شامل ہیں۔

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 الرٹ – سکردوروندو کے علاقے میں شوت پل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مقامی کار کو شدید...
02/07/2025

ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 الرٹ – سکردو
روندو کے علاقے میں شوت پل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مقامی کار کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا  اعلان کر دیا۔حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور  ...
01/07/2025

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ڈھائی روپے کاربن لیوی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کردی گئی۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GB News 247 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share