Abu Karrar

Abu Karrar ہر وقت، بر وقت

31/08/2026
31/08/2026

گلگت:-آغا راحت حسین و انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی طرف سے نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف سٹی تھانہ گلگت کے باہر دھرنا. جبکہ آغا راحت سمیت درجنوں علماء کرام اجتماعی گرفتاری دینے کےلئے سٹی تھانے کے اندر موجود ہے.


#احتجاج #دھرنا
#گلگت

02/07/2026

گلگت: سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان جناب محمد اعظم خان سے عالمی خوراک پروگرام (WFP) کے گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے ہیڈ ندیم بیگ اور گلگت بلتستان کے انچارج محمد یعقوب نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں معیاری خوراک بالخصوص گندم اور آٹے کے معیار کو مزید بہتر بنانے، فوڈ فورٹیفکیشن اور غذائی تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عالمی خوراک پروگرام کے ہیڈ ندیم بیگ نے محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ساتھ مشترکہ طور پر اب تک کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گندم کی غذائیت میں اضافے کے لیے مائیکرو فیڈرز کی تنصیب سمیت معیاری خوراک کی فراہمی کے حوالے سے عالمی خوراک پروگرام مسلسل تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی محکمہ خوراک کے ساتھ اشتراک کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو محفوظ، معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے. انہوں نے کہا کہ عالمی خوراک پروگرام نے. پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے 29 فلورمل میں مائیکروفیڈرز انسٹالیشن کردیا ہے اور دوسرے مرحلے میں دوردارز علاقوں میں موجود آٹا چکیوں میں بھی مائیکرو فیڈرز انسٹال کیا جائے گا تاکہ عوام الناس کو غذائیت سے بھر پور آٹا مہیا ہوسکے. سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان محمد اعظم خان نے عالمی خوراک پروگرام کے تعاون اور محکمہ خوراک کے ساتھ اب تک کیے گئے مشترکہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ خوراک مستقبل میں بھی عالمی خوراک پروگرام کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھتے ہوئے گلگت بلتستان میں غذائی معیار کو مزید بہتر بنانے اور فوڈ سیکیورٹی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھا جائے گا. ملاقات کے آخر میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی مفاد میں مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ریاض علی
پبلک ریلیشن آفیسر
محکمہ خوراک گلگت بلتستان
Food Department GB

صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان خواتین ونگ محترمہ کلثوم مہدی نے گلگت بلتستان اسمبلی میں بطور ممبر حلف اٹھا ل...
22/06/2026

صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان خواتین ونگ محترمہ کلثوم مہدی نے گلگت بلتستان اسمبلی میں بطور ممبر حلف اٹھا لیا..بہت مبارک ہوں
Kulsoom Mehdi




نو منتخب گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کی تقریبِ حلف برداری میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، سابق گورنر و پاکستان پی...
22/06/2026

نو منتخب گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کی تقریبِ حلف برداری میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، سابق گورنر و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ, نیئر بخاری کے علاوہ پی پی کے صوبائی کابینہ اراکین نے شرکت کی۔ تقریب میں جمہوری عمل کے تسلسل اور عوامی نمائندگی کے نئے دور کا آغاز ہوا۔

نو منتخب ممبران گلگت بلتستان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا. ゚
22/06/2026

نو منتخب ممبران گلگت بلتستان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا.






Address

Gilgit
1200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abu Karrar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share