25/07/2025
ضلع نگر کے زیریں علاقے شدید مواصلاتی بحران کا شکار۔۔۔
سکندرآباد، جعفرآباد اور راکاپوشی سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی، موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ مکمل طور پر غائب ہیں۔
شدید گرمی، اندھیرا، اور رابطے کا مکمل خاتمہ۔۔۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔
بعد از نماز جمعہ شہریوں نے شاہراہ قراقرم پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
طلبہ، فری لانسرز اور عام لوگ یکساں متاثر، محکمہ برقیات اور نیٹ ورک کمپنیوں کے خلاف شدید نعرے بازی۔
📽️ مزید جاننے محمد عسکری کی ویڈیو رپورٹ دیکھیں۔
#نگر