PWD WEB TV

PWD WEB TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PWD WEB TV, News & Media Website, Works secretaries khazana Road, Gilgit.

*ابراہیم کمال کا سکندر اعظم پر مبنی کمال کی ڈاکومنٹری فلم  ۔* ابراہیم کمال خان پاکستان ٹیلی ویژن پر ثقافتی اور سیر وسیاح...
12/04/2025

*ابراہیم کمال کا سکندر اعظم پر مبنی کمال کی ڈاکومنٹری فلم ۔*

ابراہیم کمال خان پاکستان ٹیلی ویژن پر ثقافتی اور سیر وسیاحت کے پروگرام و ڈاکومینٹریز کے استاد مانے جاتے ہیں ، ان کی بنائے ہر پروگرام و ڈاکومینٹری کا شمار سال کے بہترین پروڈکشن میں ہوتا ہے ، کام کے معاملے میں سخت ہیں ، مگر بہت زیادہ دوستانہ روایہ رکھتے ہیں اور کام سے لطف اندوز کرواتے ہیں ، ہر کام کو بہت محنت سے کرتے ہیں ۔

ابراہیم کمال صاحب ایک معروف ڈائریکٹر و سنئیر پروڈیوسر ہیں جنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کر رہے ہیں، خاص طور پر ثقافت اور فنون لطیفہ کے میدان میں، ان کی ڈاکومنٹریاں عموماً پاکستانی ثقافت، تاریخ، اور معاشرتی مسائل پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔

*پروڈکشنز*
ان کی پروڈکشنز میں ہمیشہ ایک منفرد انداز ہوتا ہے،جس میں وہ ضروری معلومات کو دلچسپ انداز میں پیش کرتے ہیں۔ یہ پروگرامز نہ صرف تعلیم دیتے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو تفریح بھی فراہم کرتے ہیں۔ان کے پروگرامز میں مقامی لوگوں کے تجربات، مہمان نوازی کے عناصر اور ثقافتی رسومات کو خوبصورتی سے پیش کیے جاتے ہیں۔

بہت سے لوگ ان کی محنت اور لگن کی وجہ سے ان کے پروگرامز کے مداح ہیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ ہر پروگرام کے ذریعے وہ لوگ اپنے ملک کی ثقافت اور ورثے کو بہتر طور پر جان سکتے ہیں ۔

آج کل ان کا فوکس نئے ثقافتی اور سیاحتی مقامات کی شناخت اور ان کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر ہے۔ وہ مختلف علاقوں کی ثقافت، روایات، اور بہتر سیاحت کے مواقع کو سامنے لانے کے لئے نئے پروگرامز اور ڈاکومینٹریز کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنی ثقافت سے جڑیں اور اپنے ملک کے خوبصورت مقامات کا دورہ کریں تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آئے اور سیاحت کو فروغ ملے۔

*ڈاکومنٹری* *"سکندرِ اعظم* :

"سکندرِ اعظم: ایک" پی ٹی وی کی تاریخ کی ایک منفرد اور اہم ڈاکومنٹری ہے جو سکندر اعظم کی زندگی، اس کے کارناموں اور اس کی سلطنت کی توسیع پر روشنی ڈالتی ہے۔ سکندر اعظم، جو کہ مقدونیہ کا بادشاہ تھا، نے دنیا کی تاریخ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔

اس ڈاکومنٹری میں سکندر کے بچپن، نوجوانی، اور فوجی مہمات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میں سکندر کی سیاسی حکمت عملی، اس کی جنگی مہارت، اور اس کے دور میں ثقافت و علم کی ترقی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ سکندر کی ناقابل یقین فتوحات، جیسے کہ ایران، مصر، اور ہندوستان میں اس کی مہمات، دیکھنے والوں کو اس کی عظمت کا احساس دلاتی ہیں۔

یہ ڈاکومنٹری نہ صرف تاریخی حقائق پر مبنی ہے بلکہ اس میں بصری مواد، نقشے، اور ماہرین کی رائے بھی شامل کی گئی ہے، جو کہ ناظرین کو سکندر کی زندگی میں گہرائی سے جانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس طرح، "سکندرِ اعظم: ایک" ایک تعلیم و تفریح کا جامع ذریعہ ہے جو کہ تاریخ کے شائقین کے لئے انتہائی دلچسپ ثابت ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ شاہکار ڈاکومنٹری واقعی ایک نایاب تخلیق ہے۔ ابراہیم کمال کی مہارت اور وژن نے اسے تاریخ کے مختلف پہلوؤں اور انسانی تجربات کی گہرائی کو اجاگر کرنے کا ایک ایسا ذریعہ فراہم کیا ہے، جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ان کی تخلیق میں تحقیق کی مستند بنیادیں اور بصری فنون کے استعمال نے اسے نہ صرف معلوماتی بلکہ بصری طور پر دلکش بھی بنا دیا ہے۔ یہ ڈاکومنٹری ناظرین کو ماضی کی روایات اور ثقافتی ورثے کی جھلک دکھاتی ہے، جس سے وہ نہ صرف مستفید ہوتے ہیں بلکہ متاثر بھی ہوتے ہیں۔ کیا آپ اس ڈاکومنٹری کے خاص پہلوؤں پر مزید بات کرنا چاہیں گے

*محکمہ تعمیرات عامہ  گلگت بلتستان**پریس ریلیز/ شعبہ ابلاغ و تعلقات عامہ ورکس**مورخہ 19 ستمبر 2023*گلگت۔نئے سیکریٹری‪ ‬تع...
19/09/2023

*محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان*
*پریس ریلیز/ شعبہ ابلاغ و تعلقات عامہ ورکس*
*مورخہ 19 ستمبر 2023*
گلگت۔
نئے سیکریٹری‪ ‬تعمیرات عامہ ‬گلگت‪ ‬بلتستان‪ ‬سبطین احمد ‬نے‪ ‬اپنے‪ ‬عہدے‪ ‬کا‪ باقاعدہ ‬چارج‪ ‬سنبھال لیا ۔ محکمے کے افسران کے ساتھ تعارفی نشست اور محکمانہ بریفننگ کے موقع پر سیکرٹری تعمیرات عامہ ( جی بی ) کو ادارے کے ڈھانچے اور دیگر امور کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جاری تعلیم ، صحت ، روڈ ، بریج (انفسٹکچرز) اور خاص طورپر شاہراہوں ، سڑکوں اور عمارتوں کی بحالی و مرمت سمیت سکیموں کے بقایہ جات کی ادائیگیوں ، آفسران اور دیگر محکمانہ امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔

مزید برآں بریفننگ میں اب تک کئے گئے اقدامات اور درپیش مسائل پر نئے سیکریٹری تعمیرات عامہ کو آگاہ کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ورکس ، ڈپٹی سیکریٹری ورکس ، فنانس آفیسر ، سیکشن آفیسران ، سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔
اس وقت محکمہ تعمیرات کی زیر نگرانی عوامی فلاح وبہبود کے کئی ایک منصوبوں پر اعلی معیار کو یقینی بناتے ہوئے کام تیزی سے جاری ہے جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ اب بھی 50 سے زائد دوسرے سرکاری اداروں کی عمارات کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے ۔

ادارہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،محکمے کی کارکردگی کو جدید خطوط پر مزید بہتر بنایا جائے گا۔اس موقع پر سیکریٹری ورکس نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی استعداد کار اسکو مزید بڑھانے کیلئے اقدامات کئیے جائیں گے ۔

سیکرٹری تعمیرات عامہ گلگت بلتستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم ورک اور مربوط منصوبہ بندی کو بروئے کار لاکر محکمہ تعمیرات عامہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا
محکمہ کو نئے خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور محکمہ کی کارکردگی کو اجاگر کرنے سمیت علاقے کی ترقی اور خطے کے کی فلاح وبہبود کے لئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائیں گے انہون نے محکمانہ سیکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا کہ محکمانہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی تاخیر و سستی نہیں ہونی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کے ملازمین جس جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی کو بجا لارہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔

محکمہ تعمیرات عامہ میرٹ پر کام دیں اور کام کے معیار کو یقینی بنائیں۔ غیرمعیار کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ تعمیرات کام کے دوران محکمے کے آفیسر کی موجودگی یقینی بنائیں۔ غیر معیاری کام کی صور ت میں محکمے کے متعلقہ آفیسران اور ٹھیکیداروں کیخلاف بغیر کسی رعایت کے سخت کارروائی کی جائے گی

سیکرٹری ورکس کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں
کہ وہ اپنے کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنائیں اور محکموں میں شفافیت اور عوام دوست پالیسیوں پر کام کیا جائے تا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مستفید کیا جا سکے اور صوبے میں میرٹ کی بالادستی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ محمکہ تعمیرات کی استعداد کار بڑھانے،کرپشن کی بیخ کنی،اقربا پروری کی حوصلہ شکنی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ۔

31/08/2023

اہم خبر ۔
انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ شغرتھنگ استور روڈ کا ٹینڈر اوپن ہو گیا اج باقاعدہ منصوبے کے ٹیکنیکل بیٹ کے لیے باقاعدہ ٹینڈر اوپن ہو چکے ہیں 12 ٹھیکہ داروں نے ٹینڈر میں باقاعدہ حصہ لیا

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے علاقے میں مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کے لیے ...
29/08/2023

سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے علاقے میں مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کے لیے احکامات جاری

*محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان*مورخہ 29اگست 2023از دفتر ، شعبہ ابلاغ عامہ ورکس سیکریٹریٹ ، گلگت "کے آئی یو تا دینور رو...
29/08/2023

*محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان*
مورخہ 29اگست 2023
از دفتر ، شعبہ ابلاغ عامہ ورکس سیکریٹریٹ ، گلگت
"کے آئی یو تا دینور روڈ عوام کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اور اس میگا پروجیکٹ کی تعمیر میں کسی قسم کا رکاوٹ حائل نہیں ہونا چائیے ۔

سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان کا اچانک متعلق پروجیکٹ کا دورہ ، مختلف سائٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پروجیکٹ پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی ۔
سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان کا پروجیکٹ کی سست رفتاری پر سخت برہمی کا اظہار ۔
محمکہ تعمیرات عامہ کی وضاحتیں مسترد کر دیں
متعلقہ ڈویژن کی ناقص کارکردگی اور منصوبہ کی صحیح مانیٹرنگ نہ ہونے پر محکمہ کے افسران پر بھی برہمی کا اظہار کر تے ہوئے زمہ دار افسروں کے خلاف کاروائی کے علاوہ منصوبے کے کنٹریکٹر کو کام کا معیار بہتر نہ بنانے کی صورت میں بلیک لسٹ کرنے کی وارننگ جاری کی ۔
اور جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

سیکریٹری ورکس نے چیف انجینئر گلگت ریجن اور ایگزیکٹو انجینئر بی اینڈ آر گلگت کے ہمراہ متعلق پروجیکٹ کے مختلف سئائٹس کی معیاری کا جائزہ بھی لیا اور بعض جگہوں پر ناقض تعمیراتی کام پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار ۔
سیکریٹری ورکس نے متعلقہ ٹھیکدار کو ایمرجنسی بنیادوں پر کے آئی یو روڈ کی مرمتی کام میں تیزی لاتے ہوئے معیار کے مطابق پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ۔

ساتھ ہی یہ روڈ دو علاقوں کو ملانے والے انتہائی اہمیتِ کا حامل پروجیکٹ ہے اور اس روڈ کی تعمیر کام نہ ہونا باعث تشویش ہے اور تارکول بچھانے کے لیے ایک ہفتے کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

شعبہ ابلاغ عامہ محکمہ ورکس گلگت بلتستان کے مطابق سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ تعمیرات کے شعبے میں ترقی کے لیے محمکہ تعمیرات عامہ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی کاموں کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لینے سے ہی ہم سڑکیں ، سرکاری عمارتوں و دیگر تعمیراتی کاموں میں اعلی معیار کو برقرار رکھ سکیں گے اس کے برعکس اگر سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں ناقض میڑیل کا استعمال کیے جانے کی صورت میں ہم متعلقہ زمہ داروں سے باز پرس نہ کی تو ہمارے گڈ گورننس اور معیاری کام ہمارے منشور ہے
ایک عرصے سے زیر تعمیر کے آئ یو تا دینور روڈ کا کام جاری ہے، شہر کی ترقی اور شہریوں کی سہولیات کے لیے یہ اقدامات صائب ہیں لیکن ان ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں جس قدر سست رفتاری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔

سکریٹری ورکس جی بی نے ایگزیکٹو انجنئیر محکمہ تعمیرات عامہ کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے ایمرجنسی کے بنیاد پر منصوبے کو ایک ہفتے معیار کے مطابق پائے تکمیل تک پہنچائیں ، ورنہ متعلق ٹھیکدار کے سکیورٹی ضبط کر کے بلیک لسٹ کیا جائے اور ان خلاف قانونی کارروائی عمل لایا جائے گا ۔
سیکریٹری ورکس نے محکمہ تعمیرات حکام کو صاف شفاف اور کام معیار کے مطابق کرنے کی اور غیر معیاری کام مکمل ہٹانے کی ہدایت بھی کی ساتھ اس کام کے نگرانی کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنائے گئے جو کہ روڈ پر کام کی نگرانی بھی کر رینگے ۔

واضح رہے کہ کئی عرصہ سے یہ روڈ ٹریفک آمدو رفت کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا تھا عوام نے وزیر اعلیٰ ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر بحالی کا کام شروع کرے اس پر نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ورکس نے محمکہ تعمیرات عامہ کو فوری روڈ بحالی کا حکم تھا متبادل روڈ تنگ ہونے کی وجہ سے
گاڑیوں کے گزرنے میں بھی دشواری پیش آ رہی تھی بلکہ کئی گاڑیوں کے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں نیز متبادل راستوں کی فراہمی بھی لازم ہے تاکہ شہری بنا کسی رکاوٹ کے سفر کرسکیں ۔

29/08/2023

کے آئی یو تا دینور روڈ عوام کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اور اس میگا پروجیکٹ کی تعمیر میں کسی قسم کا رکاوٹ حائل نہیں ہونا چائیے ۔
سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان کا اچانک متعلق پروجیکٹ کا دورہ ، مختلف سائٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پروجیکٹ پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔سیکریٹری ورکس کا پروجیکٹ کی سست رفتاری پر سخت برہمی کا اظہار ۔

28/08/2023

چیف کورٹ سے رجوع کرنے والے آفیسروں کے حق حکم امتناعی جاری ، نوٹیفکیشن معطل،عہدوں پر برقرار .

28/08/2023

اچھی خبر ۔
سول کورٹ گلگت سے شغرتھنگ روڈ کا ٹینڈر 31اگست کو کرنے کا حکم جاری کیا ۔

24/08/2023

نئے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ غذر انجینئر ضیاء الرحمن نے چارج سنبھالنے کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کے ہمراہ ہاتون آر سی سی پل ضلعی ہیڈکوارٹر گاکوچ سمیت دیگر مختلف سکیموں کا سرپرئیز تفصیلی دورہ کیا۔

22/08/2023

بیوروکریسی میں تبادلے
سیکرٹری تعمیرات عامہ صفدر خان ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تعینات ۔

22/08/2023

سیاحوں کے لیے ایک اور بڑی خبر ۔
گلگت ، سکردو ، ہنزہ جانے کے لیے داسو ڈیم پر ٹنل کی تعمیر مکمل ، اب کسی رکاوٹ کے بغیر سیاح اور مقامی افراد داسو ڈیم سائیٹ سے گزر سکتے ہیں ۔

19/08/2023

اطلاع بابت شاہراہِ قراقرم
چلاس گونر فارم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے شاھراہ قراقرم بند ۔

Address

Works Secretaries Khazana Road
Gilgit
05811

Telephone

+923084455144

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PWD WEB TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PWD WEB TV:

Share