Suji Media Network Gilgit Baltistan

Suji Media Network Gilgit Baltistan گلگت بلتستان کے سنگلاخ پہاڑوں پر زندگی بسر کرنے والے مظلوم عوام کی آواز و ثقافت کا امین
(3)

10/09/2025

سوست میں دھرنے اور پولیس پر حملے کا معاملہ، دو چائنیز شہری اور ایک پاکستانی سیاح گرفتار۔
گرفتار پاکستانی سیاح کا تعلق پنجاب سے ہے۔

10/09/2025

ایس پی ہنزہ کے تبادلہ کے بارے سوشل میڈیا پہ چلنے والی خبر فیک ہے لہذا ایسے افواہوں سے گریز کریں۔
پولیس ہنزہ

10/09/2025

سیلاب سے مکمل تباہ ھونے والے گھروں کے مالکان کو معاوضہ 3 لاکھ روپے دیا جائے گا جزوی نقصان پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کا اعلان

10/09/2025

نیپال کے وزیراعظم کی بیوی کو زندہ جلا دیا گیا۔زرائع

چلاس پروفیسر ہاسٹل پر قبضہ، علم کے چراغ بجھانے کی کوششچلاس میں گزشتہ 24 سال سے قائم پروفیسر ہاسٹل، جو گلگت بلتستان کے دو...
10/09/2025

چلاس پروفیسر ہاسٹل پر قبضہ، علم کے چراغ بجھانے کی کوشش

چلاس میں گزشتہ 24 سال سے قائم پروفیسر ہاسٹل، جو گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے اساتذہ کا واحد سہارا اور محفوظ رہائش گاہ ہے، آج انتظامیہ کی ناانصافی کا شکار ہے۔

ڈپٹی کمشنر دیامر نے اس ہاسٹل کو، جہاں اہل سنت، شیعہ، اسماعیلی اور نوربخشی اساتذہ برادرانہ ماحول میں رہتے ہوئے تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں، اچانک ایک فرد واحد کے نام الاٹ کر دیا، وہ شخص جو چلاس شہر کا رہائشی اور ذاتی مکان کا مالک ہے!

یہ قدم نہ صرف اساتذہ کو بے گھر کرنے کی سازش ہے بلکہ پورے تعلیمی ماحول پر کاری ضرب ہے۔ عدالت کے نام پر یہ ناانصافی کر کے انتظامیہ علم کے چراغ جلانے والوں کو اندھیروں میں دھکیل رہی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

پروفیسر ہاسٹل کی حیثیت بحال کی جائے،

اور اساتذہ کو دربدر کرنے کے بجائے، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ صرف ایک مکان کا مسئلہ نہیں، بلکہ علم، امن اور مستقبل کا مسئلہ ہے۔
اساتذہ کے ساتھ یہ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی!
---پریس ریلیز

#پروفیسرہاسٹل #چلاس #دیامر #اساتذہ کا تحفظ

ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ محب اللہ اور ٹیم کا بگروٹ کے مختلف علاقوں کا دورہِ عوامی سطح پر کمیٹیاں بنا کر ایمرجنسی کام کو مکمل ک...
10/09/2025

ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ محب اللہ اور ٹیم کا بگروٹ کے مختلف علاقوں کا دورہِ عوامی سطح پر کمیٹیاں بنا کر ایمرجنسی کام کو مکمل کرنے کی یقین دہانی مختلف گاؤں سے متفقہ طور پر کام کے لئے نمائندے مقرر کئے گئے

10/09/2025

کے آئی یو کی بھاری بھرکم فیسیں، ایچ ای سی اور صوبائی حکومت سے ملنے والا گرانٹ کہاں جاتا ہے آڈٹ کرایا جائے۔
رکن اسمبلی سعدیہ دانش

نگراں وزیراعلی کے لیے جوہر علی راکی سب مضبوط امیدوار قرار۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزارت اعلی شب کے لئے مقتدر حلقوں نے غور ...
10/09/2025

نگراں وزیراعلی کے لیے جوہر علی راکی سب مضبوط امیدوار قرار۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزارت اعلی شب کے لئے مقتدر حلقوں نے غور شروع کردیا، اب تک کی اطلاعات کے مطابق چار نام زیر غور ہیں۔

کچھ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جوہر علی راکی اس دفعہ وزارت اعلیٰ کی منصب کے لئے سب سے فیورٹ امیدوار کے طور پہ سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے موجودہ حکومت کی مدت 26 نومبر 2025 کو پوری ہوگی اسکے بعد نگراں حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مسائل کی دلدل میں پھنسے گلگت بلتستان کےعوام۔     تحریر۔۔امتیاز گلاب بگورو گلگت بلتستان آج ایک بار پھر انتظامی کشمکش اور ...
10/09/2025

مسائل کی دلدل میں پھنسے گلگت بلتستان کےعوام۔ تحریر۔۔امتیاز گلاب بگورو

گلگت بلتستان آج ایک بار پھر انتظامی کشمکش اور سیاسی رسہ کشی کی لپیٹ میں ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار مرزا کے درمیان جاری سرد جنگ نے پورے خطے کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ایک طرف عوامی مسائل ہیں جو دن بہ دن بڑھ رہے ہیں، دوسری طرف حکومتی مشینری ہے جو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھتی جا رہی ہے۔
سوست دھرنے سے شروع ہونے والا احتجاجی سلسلہ اب گلگت بلتستان کے طول و عرض میں پھیل چکا ہے۔ تاجر برادری پر کریک ڈاؤن، پولیس اور وکلاء کے دھرنے، اساتذہ کے مطالبات اور سیلاب متاثرین کی محرومیاں یہ سب ایک ابلتے لاوے کی مانند ہیں۔ عوام یہ سوال کرنے پر مجبور ہیں کہ اگر ان کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے تو حکومت اور انتظامیہ کس کام کی؟
قارئین کرام وزیراعلیٰ نے نئے تحصیلوں اور ایڈیشنل اضلاع کے قیام کے اعلانات تو کر دیے، مگر ان پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث عوامی اعتماد بری طرح مجروح ہو چکا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ سب سیاسی نعروں کے سوا کچھ نہیں۔ دوسری جانب سیلاب متاثرہ علاقوں کے الگ الگ دورے صرف نمائشی اقدامات ثابت ہو رہے ہیں۔
یہ حقیقت ہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار مرزا کے رویے نے بھی صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔ ایک طرف وفاقی نمائندگی رکھنے والے افسران اپنے عہدوں پر برقرار ہیں اور نیٹکو جیسے ادارے کو ذاتی مراعات کے لیے استعمال کر رہے ہیں، دوسری طرف مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی پیش رفت نہیں کی جا رہی۔ سابق سیکرٹری خزانہ جمالی کا وفاق تبادلہ ہوئے مہینے گزر گئے مگر وہ تاحال ایم ڈی نیٹکو کے اضافی چارج پر براجمان ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ادارے کس قدر غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہیں۔محترم قارئین کرام گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا کہ احتجاجوں کے دوران ’’پاکستان مردہ باد‘‘ کے نعرے لگے۔ یہ نہ صرف تشویشناک بلکہ ایک خطرناک رجحان ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ رویہ اس بات کا اشارہ ہے کہ عوام کی محرومیاں اور غصہ اب ریاست کے خلاف زہر اگلنے لگا ہے۔ اگر یہی روش برقرار رہی تو یہ صرف گلگت بلتستان نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتی ہے۔
اصل مسئلہ ذاتی انا اور اختیارات کی جنگ ہے جس میں نقصان صرف عوام کا ہو رہا ہے۔ اگر وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری دونوں اپنی ضد پر قائم رہے تو گلگت بلتستان مزید مسائلستان بنتا جائے گا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وفاق فوری مداخلت کرے، انتظامی بحران ختم کیا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔ بصورتِ دیگر احتجاجوں کا یہ سلسلہ نہ صرف حکومت بلکہ پورے ریاستی ڈھانچے کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

10/09/2025

سوست:چائنیز مسافروں کا سوست میں جاری دھرنے پر دھاوا بولنے کی کوشش۔
روکنے پر پولیس پر بھی حملہ آور۔
پولیس جوانوں کی وردی بھی پھاڑ دی
یاد رہے سوست دھرنے کے مظاہرین نے گزشتہ پیر کو امیگریشن کو مطالبات کی منظوری تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جا کی وجہ سے چین جانے والے مسافر اور طلباء پھنسے ہوئے ہیں۔

10/09/2025

🔶خبری ذرائع: نیٹو F-35 لڑاکا جہازوں کے ذریعے پولینڈ میں گھسنے والے روسی ڈرونز کا تعاقب کر رہا ہے

Address

Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suji Media Network Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Suji Media Network Gilgit Baltistan:

Share