Abshar TV Gilgit Baltistan

Abshar TV Gilgit Baltistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abshar TV Gilgit Baltistan, Media/News Company, Gilgit.

گلگت بلتستان کے باسیوں کا سچا ترجمان۔
آبشار ٹی وی گلگت بلتستان.

بحیثیت صحافی آبشار ٹی وی گلگت بلتستان چینل کے ذریعے گلگت بلتستان کے مسائل اجاگر کرنے کی کوشش کرینگے۔

01/06/2026

حلقہ نمبر 3 کی سیاست میں اہم پیش رفت
آزاد امیدوار عارف سلطان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر عارف سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے فیصلے اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔

قراقرم نیشنل موومنٹ اور ڈاکٹر علی محمد کا اتحاد، ہکچھر سے چھلت تک بڑی ریلینگر-I (حلقہ GBA-4) میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گ...
31/05/2026

قراقرم نیشنل موومنٹ اور ڈاکٹر علی محمد کا اتحاد، ہکچھر سے چھلت تک بڑی ریلی

نگر-I (حلقہ GBA-4) میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں، جہاں قراقرم نیشنل موومنٹ (KNM) اور حلقہ چار کے آزاد امیدوار علامہ ڈاکٹر علی محمد نے وسیع تر قومی مفاد میں باقاعدہ اتحاد قائم کر لیا ہے۔

اسی اتحاد کے تحت ہکچھر سے لے کر چھلت نگر تک ایک بڑی اور تاریخی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اتحاد پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ریلی کے شرکاء نے مختلف مقامات پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور ڈاکٹر علی محمد کے حق میں نعرے بازی کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد نگر کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور خطے کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد کے ذریعے علاقے کو درپیش مسائل کا مؤثر حل نکالا جائے گا۔

علامہ ڈاکٹر علی محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ نگر اور گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں تاکہ ایک مضبوط اور بااختیار نگر کی بنیاد رکھی جا سکے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد اور بڑی عوامی ریلی نے حلقہ GBA-4 میں انتخابی فضا کو مزید دلچسپ اور مقابلہ سخت بنا دیا ہے۔

31/05/2026

حلقہ نمبر 3 کی سیاست میں اہم پیش رفت
آزاد امیدوار عارف سلطان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اقبال کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر منعقدہ شمولیتی تقریب میں خیبر پختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی، پنجاب اسمبلی کے رکن محسن رانجھا، عبدل عباسی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اقبال، آزاد امیدوار عارف سلطان اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
شمولیتی پروگرام سے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے کیا خطاب کیا؟ انتخابی صورتحال پر کیا مؤقف اپنایا گیا؟
دیکھیے ابشار ٹی وی کی خصوصی رپورٹ۔

31/05/2026

حلقہ نمبر 3 کی سیاست میں اہم پیش رفت
آزاد امیدوار عارف سلطان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اقبال کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں خیبر پختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی، پنجاب اسمبلی کے رکن محسن رانجھا، عبدل عباسی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر اقبال، آزاد امیدوار عارف سلطان اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں اتحاد، انتخابی حکمت عملی اور حلقے کی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ سیاسی مبصرین اس پیش رفت کو حلقہ نمبر 3 کی انتخابی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دے رہے ہیں۔

31/05/2026

گلگت بلتستان کی بہادر اور متحرک بیٹی نگینہ بتول، صدر خواتین ونگ استحکامِ پاکستان پارٹی، نے حراموش میں اپنی بھرپور انتخابی مہم کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی۔
گاؤں گاؤں اور گھر گھر رابطہ مہم کے دوران خواتین اور عوام نے کیپٹن (ر) محمد شفیع خان کے حق میں بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
انشاءاللہ عوامی حمایت، مضبوط انتخابی مہم اور کارکنوں کی انتھک محنت کے نتیجے میں آنے والے انتخابات میں کیپٹن (ر) محمد شفیع خان تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
حراموش کا جوش، عوام کا اعتماد اور کارکنوں کا جذبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حلقہ نمبر 3 میں کامیابی استحکامِ پاکستان پارٹی کا مقدر بن چکی ہے۔

الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے نام اہم گزارشالیکشن کے دوران صحافی برادری 24 گھنٹے عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچانے...
31/05/2026

الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے نام اہم گزارش
الیکشن کے دوران صحافی برادری 24 گھنٹے عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچانے میں مصروف رہتی ہے۔ پولنگ کے دن بھی صحافی مختلف پولنگ اسٹیشنز، انتخابی سرگرمیوں اور نتائج کی کوریج میں مصروف ہوتے ہیں، جس کے باعث بہت سے صحافی اپنے حقِ رائے دہی سے محروم رہ جاتے ہیں۔
ہم الیکشن کمیشن سے گزارش کرتے ہیں کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے الیکشن سے قبل خصوصی ووٹنگ یا مناسب متبادل انتظامات کیے جائیں تاکہ وہ اپنا ووٹ بھی کاسٹ کر سکیں اور الیکشن کی شفاف کوریج بھی جاری رکھ سکیں۔
صحافی جمہوریت کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ ان کے ووٹ کا تحفظ بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا ہر شہری کے ووٹ کا۔
الیکشن کمیشن فوری طور پر اس معاملے پر غور کرے اور عملی اقدامات اٹھائے۔

# Election Commissioner Gilgit-Baltistan
# Raja Shahbaz Khan

31/05/2026

بگروٹ سست گسونر پل کے تار ٹوٹ جانے کے باعث پل انتہائی خستہ حال ہو چکا ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
اس صورتحال کے باعث مقامی افراد کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پل کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت یقینی بنائی جائے تاکہ کسی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے اور عوام کو سفری سہولیات میسر رہیں۔

آدمی سے انسان تک کا سفر اور گلگت بلتستان کی حقیقتتحریر: آیان حیدر قریشی دنیا میں ہر شخص آدمی پیدا ہوتا ہے، مگر انسان بنن...
31/05/2026

آدمی سے انسان تک کا سفر اور گلگت بلتستان کی حقیقت

تحریر: آیان حیدر قریشی

دنیا میں ہر شخص آدمی پیدا ہوتا ہے، مگر انسان بننے کا سفر اسے اپنی سوچ، کردار اور عمل سے طے کرنا پڑتا ہے۔ آدمی اور انسان میں بنیادی فرق یہی ہے کہ آدمی صرف اپنے بارے میں سوچتا ہے جبکہ انسان اپنے معاشرے، اپنے لوگوں اور آنے والی نسلوں کی فلاح کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ آج جب ہم اپنے اردگرد کے حالات کا جائزہ لیتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں آدمیوں سے زیادہ انسانوں کی ضرورت ہے۔

گلگت بلتستان اس حقیقت کی ایک واضح مثال ہے۔ قدرت نے اس خطے کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں، شفاف جھیلوں، وسیع گلیشیئرز، زرخیز وادیوں اور بے پناہ آبی وسائل سے مالا مال یہ خطہ پاکستان کا قدرتی خزانہ ہے۔ سیاحت، پن بجلی، معدنیات اور زرعی پیداوار کے میدان میں گلگت بلتستان غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر ان وسائل کو درست منصوبہ بندی کے ساتھ بروئے کار لایا جائے تو نہ صرف یہ خطہ بلکہ پورا ملک معاشی ترقی کی نئی منزلیں طے کر سکتا ہے۔

بدقسمتی سے وسائل کی فراوانی کے باوجود یہاں کے عوام آج بھی بنیادی مسائل سے دوچار ہیں۔ دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں، تعلیمی اداروں کی کمی نوجوانوں کے مستقبل کو متاثر کر رہی ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور کئی علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر ترقی کی رفتار کو سست کر رہا ہے۔ ہر سال قدرتی آفات، لینڈ سلائیڈنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ اتنے وسائل ہونے کے باوجود عوام محرومیوں کا شکار کیوں ہیں؟ اس کا جواب آدمی اور انسان کے فرق میں پوشیدہ ہے۔ جب فیصلے ذاتی مفادات کی بنیاد پر کیے جائیں تو وسائل چند ہاتھوں تک محدود ہو جاتے ہیں، لیکن جب فیصلے انسانیت، انصاف اور اجتماعی فلاح کے اصولوں کے مطابق ہوں تو ترقی کے ثمرات ہر فرد تک پہنچتے ہیں۔

آج گلگت بلتستان کو ایسے افراد کی ضرورت ہے جو صرف عہدوں اور اختیارات کے حامل آدمی نہ ہوں بلکہ حقیقی معنوں میں انسان ہوں۔ ایسے انسان جو عوام کے مسائل کو سمجھیں، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو مضبوط بنائیں اور قدرتی وسائل کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں۔ اسی طرح عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اتحاد، شعور اور اجتماعی مفاد کو فروغ دیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی تقدیر وسائل سے نہیں بلکہ کردار سے بدلتی ہے۔ گلگت بلتستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں، اصل ضرورت ایسے انسانوں کی ہے جو دیانت داری، احساسِ ذمہ داری اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں۔ جب آدمی انسان بن جائے تو وسائل بھی برکت بن جاتے ہیں اور مسائل بھی حل ہونے لگتے ہیں۔

گلگت بلتستان کا روشن مستقبل صرف سڑکوں، عمارتوں اور منصوبوں سے وابستہ نہیں بلکہ ان انسانوں سے وابستہ ہے جو اپنے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر اس عظیم خطے اور اس کے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنا لیں۔
آپ کے قیمتی وقت کا شکریہ

گلگت بلتستان ہمیشہ سے ایک پُرامن خطہ رہا ہے جہاں انتخابات اور دیگر اہم مواقع پر گلگت بلتستان پولیس، قانون نافذ کرنے والے...
31/05/2026

گلگت بلتستان ہمیشہ سے ایک پُرامن خطہ رہا ہے جہاں انتخابات اور دیگر اہم مواقع پر گلگت بلتستان پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی سلامتی کے اداروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں اپنی پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد اور فخر ہے۔
اگر انتخابات کے لیے 5000 اہلکار باہر سے لانے کی اطلاعات درست ہیں تو یہ ایک اہم سوال ہے کہ آخر ایسی کون سی غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث مقامی پولیس اور یہاں موجود سیکیورٹی اداروں کی صلاحیتوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے؟
گلگت بلتستان کے عوام اپنے خطے کے امن، بھائی چارے اور استحکام کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اگر ایسے فیصلوں کے نتیجے میں کسی قسم کی کشیدگی، بداعتمادی یا امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری ان تمام متعلقہ حکام اور فیصلہ ساز اداروں پر عائد ہوگی جنہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
گلگت بلتستان یوتھ مطالبہ کرتی ہے کہ مقامی پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قومی سلامتی کے اداروں پر اعتماد کیا جائے اور انتخابات کو شفاف، منصفانہ اور پُرامن بنانے کے لیے مقامی اداروں کو مرکزی کردار دیا جائے۔
ہمیں اپنی گلگت بلتستان پولیس، سیکیورٹی اداروں اور عوام کے امن پسند کردار پر فخر ہے، اور ہم کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جو خطے کے پُرامن ماحول کو متاثر کرنے کا باعث بنے۔

گلگت اوشکھنداس تروکی کے عوام نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے علاقے کے مسائل اور ترقیاتی...
31/05/2026

گلگت
اوشکھنداس تروکی کے عوام نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے علاقے کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر دیا۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کامیابی کے بعد علاقے کی محرومیوں کے خاتمے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abshar TV Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abshar TV Gilgit Baltistan:

Share