SMN sargan media network

SMN sargan media network ۔جہاں بات ہو صرف گلگت بلتستان کی۔۔
آپ کا بااعتماد نیوز پارٹنر۔

گلگت بلتستان کے لیے فخر کا لمحہ نوجوان قانون دان سید علی رضوی نے جامعہ کیمبرج سے بین الاقوامی قانون کا خصوصی کورس کامیاب...
13/05/2026

گلگت بلتستان کے لیے فخر کا لمحہ

نوجوان قانون دان سید علی رضوی نے جامعہ کیمبرج سے بین الاقوامی قانون کا خصوصی کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا وہ اس سے قبل برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم نمایاں کامیابی کے ساتھ حاصل کر چکے ہیں جس کے بعد انہیں اس باوقار پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔
انہوں نے برطانیہ کے معزز ادارے آنریبل سوسائٹی آف لنکنز اِن کی رکنیت بھی حاصل کی جہاں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال جیسے عظیم رہنما بھی وابستہ رہے۔
اس وقت وہ رائل کورٹس آف جسٹس میں عملی قانونی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔









13/05/2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید اقرار حسین رضوی کو بعد از شہادت ستارۂ شجاعت سے نواز دیا۔
ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران یہ اعزاز شہید کے والد امتیاز حسین رضوی نے وصول کیا۔
یہ اعزاز شہید کی بہادری قربانی اور وطن سے لازوال محبت کا اعتراف ہے۔



#پاکستان
#قربانی


لوئر کوہستان کے علاقے دوبیر میں شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ...
12/05/2026

لوئر کوہستان کے علاقے دوبیر میں شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی جس کے باعث کئی گاڑیاں ملبے میں پھنس گئیں جبکہ بعض کو نقصان بھی پہنچا۔
خوفناک صورتحال کے دوران ٹرک ڈرائیور گل بادشاہ (سکنہ مردان) دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے، جبکہ پتھر لگنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔
پولیس اور مقامی افراد نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور نعش کو الشفا ہسپتال دوبیر منتقل کر دیا۔
بازار دوبیر میں بھی چار دکانیں ملبے تلے دب گئیں۔
انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فوری امداد اور بحالی کے اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

#دوبیر #لینڈسلائیڈنگ #بارش #حادثہ #ریسکیو #پاکستان

قرعہ اندازی کے بعد وادیٔ نومل کے متفقہ امیدوار ایڈووکیٹ جرار حسین کو انتخابی نشان کے طور پر "شانتی والی ٹوپی" الاٹ کر دی...
12/05/2026

قرعہ اندازی کے بعد وادیٔ نومل کے متفقہ امیدوار ایڈووکیٹ جرار حسین کو انتخابی نشان کے طور پر "شانتی والی ٹوپی" الاٹ کر دی گئی ہےجو گلگت بلتستان کی خوبصورت ثقافت وقار اور پہچان کی نمائندہ علامت ہے۔
یہ نشان صرف ایک انتخابی علامت نہیں بلکہ علاقائی روایات عوامی وابستگی اور مقامی شناخت کا بھرپور اظہار ہے۔
یہ ایڈووکیٹ جرار حسین کے اپنے خطے کی ثقافت سے گہرے لگاؤ اور محبت کو بھی واضح کرتا ہے جو عوام اور قیادت کے درمیان ایک مضبوط رشتے کی عکاسی ہے۔

#نومل #الیکشن2026 #ثقافت #شناخت

12/05/2026

چیئرمین سپریم کونسل عبدالعلی نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ ہم نہ کسی خفیہ ڈیل کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کریں گے۔ ہمارا عزم صرف عوام کے حقوق عزت اور اصولوں کی پاسداری ہے اور انشاء اللہ ہر فیصلے میں سچ اور حق کا ساتھ دیں گے۔
گلگت حلقہ ون کے متفقہ امیدوار ایڈووکیٹ جرار حسین بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ وہ نہ الیکشن سے دستبردار ہوں گے اور نہ ہی کسی ڈیل کا حصہ بنیں گے انشاء اللہ 7 جون کو عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیابی حاصل کر کے حلقے کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
عوام باشعور ہیں اور اب فیصلہ صرف ووٹ کی طاقت سے ہوگا۔



#عبدالعلی

#الیکشن2026


پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین نے جنرل الیکشن کے لیے 23 حلقوں سے امیدواروں کو نامزد کردیا ایم ڈبلیو ایم 4 حل...
11/05/2026

پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین نے جنرل الیکشن کے لیے 23 حلقوں سے امیدواروں کو نامزد کردیا ایم ڈبلیو ایم 4 حلقوں سے جبکہ تحریک انصاف 19 حلقوں سے میدان میں اترے گی

ایس ایم این نیوذ کی خبر پر صوبائی حکومت اور محکمہ ورکس نے علمدار چوک تا کے کے ایچ یادگار روڈ منصوبے پر کام شروع نہ ہونے ...
11/05/2026

ایس ایم این نیوذ کی خبر پر صوبائی حکومت اور محکمہ ورکس نے علمدار چوک تا کے کے ایچ یادگار روڈ منصوبے پر کام شروع نہ ہونے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ٹینڈر اور اسٹارٹنگ آرڈر جاری ہونے کے باوجود تاخیر پر ایکشن کے بعد متعلقہ ٹھیکیدار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اسی ہفتے بروز جمعرات باقاعدہ کام کا آغاز کرے گا۔
ادھر اہلِ علاقہ نے ان کے مسائل کو اجاگر کرنے پر ایس ایم این نیوز کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

11/05/2026

گزشتہ دنوں سیوریج منصوبے کے تحت سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑ کے بعد کام ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا جس پر سماجی شخصیت عارف میر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کے متعلقہ محکمے کی توجہ مبذول کرائی۔
اس ویڈیو کے بعد محکمہ حرکت میں آیا اور آج سے حیدرپور گلگت میں کام باقاعدہ طور پر دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

وادی نومل سے تعلق رکھنے والے اہم کارکنان جو پہلے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ تھےپارٹی کارکردگی سے مایوس ہو کر مجلس وحد...
11/05/2026

وادی نومل سے تعلق رکھنے والے اہم کارکنان جو پہلے پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ تھےپارٹی کارکردگی سے مایوس ہو کر مجلس وحدت المسلمین (MWM) میں شامل ہو گئے۔
گلگت حلقہ ون سے ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدوار محمد الیاس صدیقی نے نومل میں منعقدہ تقریب کے دوران نئے شامل ہونے والے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

وجود زن ویلفیئر آرگنائزیشن نومل کے زیر اہتمام "ماں تیری عظمت کو سلام" کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں نومل، نلتر، رحیم آ...
10/05/2026

وجود زن ویلفیئر آرگنائزیشن نومل کے زیر اہتمام "ماں تیری عظمت کو سلام" کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں نومل، نلتر، رحیم آباد، جوتل، گورو جگلوٹ اور گوچ کے سرکاری و نجی اسکولوں کے جماعت نہم دہم اور یازدہم میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ماؤں کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے
تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سپریم کونسل نومل جناب ڈاکٹر عبدالعلی جبکہ میرِ محفل الخدمت فاؤنڈیشن کے وائس چیئرمین جناب غلام رضا جعفری تھے۔
مقررین نے تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے علاقے میں تعلیم کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
وجود زن ویلفیئر آرگنائزیشن نومل کی چیئرپرسن مس شکیلہ بیگم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا



#تعلیم

10/05/2026

کون بنائے گا حکومت؟
پردے کے پیچھے کون کھیل رہا ہے؟
اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں سابق وزیر اعلیٰ ؟
سابق وزیر اعلیٰ نے آخرکار کھل کر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے جس کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ان کے بیان نے انتخابی منظرنامے کو مزید دلچسپ اور پیچیدہ بنا دیا ہے۔
کیا یہ بیان حکومت سازی کا رخ بدل دے گا؟
یا پھر یہ صرف ایک سیاسی حکمت عملی ہے؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔

#انتخابات2026

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SMN sargan media network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SMN sargan media network:

Share

Category