
29/05/2025
آج گلگت بلتستان میں جمہوری و عوامی آوازوں کو دبانے کی ایک اور کوشش سامنے آئی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں:
• ممتاز نگری ایڈووکیٹ (چیئرمین قراقرم نیشنل موومنٹ)
• تعارف عباس ایڈووکیٹ (سابق جنرل سیکریٹری KNM و ایڈیشنل سیکریٹری عوامی ایکشن کمیٹی)
• ایڈووکیٹ نفیس (رہنما بلاورستان نیشنل فرنٹ و لیگل ایڈوائزر عوامی ایکشن کمیٹی)
• شیر نادر شاہی (سینئر رہنما عوامی ورکرز پارٹی)
کو آج عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر بغاوت اور دہشتگردی جیسے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے ہیں، جو ریاستی جبر کی ایک خطرناک مثال ہے۔
یہ تمام رہنما عوام کے بنیادی حقوق، معاشی انصاف، اور آئینی تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے تھے۔ ان کی گرفتاری نہ صرف جمہوری اقدار کی پامالی ہے بلکہ یہ گلگت بلتستان کے عوام کو خوفزدہ کرنے کی ایک ناکام کوشش بھی ہے۔
ہم ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ظلم کے یہ ہتھکنڈے ہمیں نہ کبھی دباسکے، نہ آئندہ دبا سکیں گے۔
عوام مزید بیدار ہوں گے اور ہر عوام دشمن فیصلے کو رد کریں گے۔