
30/04/2025
پیارے اہلِ تانگیر!
ہم آپ کو دل کی گہرائیوں سے دعوت دیتے ہیں کہ کل سہ پہر 3 بجے تحصیل تانگیر، ضلع دیامر کے تاریخی جگلوٹ پولو گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے پولو میچ کے فائنل میں شرکت فرما کر ہمارے جوش و جذبے کو دوبالا کریں۔
یہ شاندار مقابلہ جگلوٹ A اور جگلوٹ B کے درمیان ہوگا جو یقیناً نہایت دلچسپ اور یادگار ہوگا۔
تمام شائقینِ کھیل سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس خوبصورت موقع پر پرامن اور مہذب انداز میں کھیل سے لطف اندوز ہوں اور علاقے میں امن و محبت کا پیغام عام کریں۔
آپ کی شرکت ہمارا فخر ہے!
شکریہ!