Voice Of Karakoram

Voice Of Karakoram Showing the positive face of Pakistan to the world is my mission. Positive Pakistan, Bright Pakistan. My voice the positive message of Pakistan.

Let the world see the true and beautiful face of Pakistan. 🇵🇰

23/08/2026

تمام اساتذہ 10 دنوں میں اپنے متعلقہ اسٹیشن پر حاضر ہو جائے ورنہ ان کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین آذر

خنجراب پاس کے ذریعے درآمدی محصولات 14.93 ارب روپے، سوسٹ ڈرائی پورٹ سے 2.8 ارب روپے کی برآمداتسوسٹ: پاکستان کسٹمز نے مالی...
23/08/2026

خنجراب پاس کے ذریعے درآمدی محصولات 14.93 ارب روپے، سوسٹ ڈرائی پورٹ سے 2.8 ارب روپے کی برآمدات

سوسٹ: پاکستان کسٹمز نے مالی سال 2025-26 کے دوران خنجراب پاس کے ذریعے درآمدات پر 14.93 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا، جو گزشتہ مالی سال کے 13.67 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

اسی عرصے کے دوران سوسٹ ڈرائی پورٹ کے ذریعے ٹی آئی آر (TIR) نظام کے تحت پاکستان سے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو تقریباً 2.8 ارب روپے مالیت کی اشیا برآمد کی گئیں۔

برآمد ہونے والی اشیا میں چاول، ملبوسات، چمڑے کی مصنوعات، قالین، دستکاری، پھل، قیمتی پتھر اور دیگر مقامی مصنوعات شامل تھیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں اور نگرانی کا عمل بھی مزید مؤثر بنایا گیا۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 317 اسمارٹ فونز، چینی شراب کی 3,500 بوتلیں اور 1,500 کلوگرام خنزیر کا گوشت ضبط کیا گیا، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 15.8 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

اگرچہ پاک چین سرحدی تجارت میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا ہے، تاہم مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی جانب عائد پابندیاں، ضابطے اور تجارتی طریقہ کار پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے اب بھی مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔

خنجراب پاس اور سوسٹ ڈرائی پورٹ کو پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا اہم زمینی راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں تجارت میں اضافے کے ساتھ تاجروں کو سہولت فراہم کرنا بھی ایک اہم ضرورت بن چکا ہے۔

گلگت تا تاؤبٹ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، جو گلگت بلتستان، منی مرگ، گریز اور وادی نیلم کو آپس میں ملائے گا۔ منصوبے سے سف...
23/08/2026

گلگت تا تاؤبٹ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، جو گلگت بلتستان، منی مرگ، گریز اور وادی نیلم کو آپس میں ملائے گا۔ منصوبے سے سفری سہولیات، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملنے کے ساتھ مقامی افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

23/08/2026

آزاد کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ ٹریفک رواں دواں، تعلیمی ادارے فعال، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں، جبکہ شہری معمول کے مطابق اپنی روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی گلگت بلتستان کی آن لائن ای کچہری، مستحقین کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایتگلگت: ڈائریکٹر جنر...
23/08/2026

ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی گلگت بلتستان کی آن لائن ای کچہری، مستحقین کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

گلگت: ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) گلگت بلتستان، محمد عالم نے آن لائن ای کچہری کا انعقاد کیا، جس میں بی آئی ایس پی کے مستحقین اور عام عوام نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے شرکاء کو غور سے سنا اور متعلقہ امور کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے عوام کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات اور پروگرامز کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی، بالخصوص BISP Hunarmand پروگرام اور BISP Social Protection Wallet Account کی اہمیت، افادیت اور طریقۂ کار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مستحقین کو آگاہ کیا کہ سوشل پروٹیکشن والٹ اکاؤنٹ کو بروقت کھلوانا اور فعال (Activate) کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ بی آئی ایس پی کی مالی معاونت اور دیگر سہولیات شفاف، محفوظ اور بروقت انداز میں مستحقین تک پہنچائی جا سکیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے والٹ اکاؤنٹ کی ایکٹیویشن کے عمل کو مکمل کریں اور کسی بھی دشواری کی صورت میں متعلقہ بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں۔

ڈائریکٹر جنرل نے بی آئی ایس پی کی آپریشنل اور مینجمنٹ ٹیم کو سختی سے ہدایت کی کہ ای کچہری کے دوران موصول ہونے والی شکایات اور عوامی مسائل کو مزید تاخیر کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور شکایات کے ازالے کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بی آئی ایس پی گلگت بلتستان مستحقین کو بروقت سہولیات کی فراہمی، شفافیت اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

گلگت بلتستان کے علاقے پڑی بنگلہ سے تعلق رکھنے والے کم عمر فٹبالر محمد زیدان ولد شہباز لون نے چین میں منعقدہ پیس کپ 2026 ...
23/08/2026

گلگت بلتستان کے علاقے پڑی بنگلہ سے تعلق رکھنے والے کم عمر فٹبالر محمد زیدان ولد شہباز لون نے چین میں منعقدہ پیس کپ 2026 میں انڈر 16 پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرکے گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔

محمد زیدان کی قیادت میں پاکستان نے پیس کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَمحمد شعیب گوہر آباد، (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انڈسٹریز، لیبر اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ) ہ...
23/08/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

محمد شعیب گوہر آباد، (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انڈسٹریز، لیبر اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ) ہفتے کے روز رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

22/08/2026

گلگت؛سب ڈویژن جگلوٹ پیدن کے مقام پر کتوں کاحبیب اللّٰہ نامی نوجوان پر جان لیوا حملہ،شدید زخمی ۔واضح رہے کہ کتوں نےنوجوان کے چہرے آنکھ کے اوپر بھی بری طرح کاٹا ہے لہذا حساسیت کے پیش نظر تصویر شائع نہیں کی جارہی

ہنزہ ۔ دنیا کے بلند ترین سرحدی مقامات میں سے ایک پاک چین خنجراب بارڈر پر سیکیورٹی اور نگرانی کی ذمہ داریاں گلگت بلتستان ...
22/08/2026

ہنزہ ۔ دنیا کے بلند ترین سرحدی مقامات میں سے ایک پاک چین خنجراب بارڈر پر سیکیورٹی اور نگرانی کی ذمہ داریاں گلگت بلتستان پولیس بخوبی انجام دے رہی ہے۔

خنجراب سیکیورٹی پولیس (KSP) کے جوان اس اہم بین الاقوامی سرحد پر ہر وقت سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ مقامی افراد اور بین الاقوامی سیاحوں کی رہنمائی اور معاونت بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

خنجراب پہنچنے والے سیاحوں کی مدد، مشکل حالات میں معاونت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا پولیس کے فرضِ منصبی کے ساتھ ساتھ ہماری مہمان نوازی کی روایت بھی ہے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

بلدیاتی انتخابات ایک سال ملتوی ہونے کی خبر بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر بل...
22/08/2026

بلدیاتی انتخابات ایک سال ملتوی ہونے کی خبر بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن

گلگت: الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر بلدیاتی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کیے جانے کی خبر کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ کمیشن کے مطابق انتخابی پروگرام فی الحال سات روز کے لیے معطل ہے، ملتوی نہیں کیا گیا۔

حکومت گلگت بلتستان نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم اور ضروری قانون سازی مکمل کرنے کے لیے سات روز کی مہلت طلب کی تھی، جس کے پیش نظر انتخابی پروگرام عارضی طور پر معطل رکھا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سات روزہ مدت مکمل ہونے کے بعد قانون اور آئینی تقاضوں کے مطابق آئندہ انتخابی پروگرام جاری کیا جائے گا۔

کمیشن نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 27 ستمبر 2026 کو مقرر کی گئی تھی اور حتمی معلومات کے لیے صرف الیکشن کمیشن کے سرکاری اعلامیے کو مستند سمجھا جائے۔

Address

Gilgit

Telephone

+923466085481

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Karakoram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Karakoram:

Shortcuts

Share

Category