
12/10/2025
امت ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر خرم رشید کی جانب سے گلگت میں سیلاب متاثرین اور مستحقین کیلئے امداد
گلگت ( پ ر ) اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے امت ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے گلگت کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرہ خاندانوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آج صدر امت ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت فدا حسین کی زیر نگرانی حالیہ دنوں میں دنیور منوگاہ نالہ،سرور کھاری اور سکارکوئی میں لینڈ سلائڈنگ کے متاثرہ خاندانوں میں کھانا اور گرم ملبوسات تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین یوتھ اینڈ سول سوسائٹی حلقہ تین شیخ اکبر حسین اور پولیس اسٹیشن KIU تھانہ کے SHO سید عاشق حسین نے خصوصی شرکت کی اور متاثرین میں گرم ملبوسات تقسیم کیا۔
شیخ اکبر حسین نے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بانی و چیئرمین امت ویلفیئر فاؤنڈیشن، ڈاکٹر خرم رشید کا دلی اور خصوصی شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچا کر حقیقی انسان دوستی کی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امت ویلفیئر فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کے جس جذبے سے کام کر رہی ہے، وہ قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔
امت ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حالیہ دنوں میں دنیور میں خدمتِ انسانیت کی شاندار مثال قائم کی۔ جب سیلاب کے باعث پینے کا پانی اور آبپاشی کا واٹر چینل بری طرح متاثر ہوا تھا، تو امت ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنے رضاکاروں کی مدد سے دنیور کے گھر گھر تک پانی کی فراہمی ممکن بنائی اور عوام کے دل جیت لیے۔ آج فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کے لیے کھانے اور گرم ملبوسات کی فراہمی کے ذریعے ایک بار پھر علاقے کے مستحقین اور متاثرہ خاندانوں کی دعائیں سمیٹی ہیں۔ صدر امت ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت، فدا حسین تبسم کی قیادت میں جاری یہ مہم، بانی و چیئرمین ڈاکٹر خرم رشید صاحب کے ویژن اور رہنمائی کا عملی ثبوت ہے، جن کی سرپرستی میں فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں خدمتِ خلق کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔جس دل میں انسانیت کی خدمت ہو، وہی دل واقعی زندہ ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی گلگت بلتستان کے تمام پسماندہ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسی جذبے کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر انہوں نے صدر امت ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت اور رضاکاروں کی خدمات کو بھی سراہا اور آئندہ بھی شان بشارت سمیت تمام والنٹیئرز کے ساتھ مل کر فلاحی سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا
سکار کوئی کے متاثرہ خاندانوں کے لیے شاہی پولو گراؤنڈ گلگت میں خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاں صدر امت ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت،
فدا حسین تبسم اور ان کی ٹیم نے مستحق خاندانوں میں کھانا اور گرم ملبوسات تقسیم کیا۔فلاح و بہبود کی یہ مہم صدر امت ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت کی قیادت میں کامیابی سے جاری ہے۔
تمام مستحقین نے امداد ملنے پر ڈاکٹر خرم رشید اور بالخصوص صدر گلگت اور ان کی ٹیم کے جذبۂ خدمت کو سراہا اور دعاگو ہوئے کہ یہ نیک سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے۔
خدمتِ خلق ہی ایمان کی پہچان ہے