22/10/2025
واسا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد قرار
گلگت واسا ڈیپارٹمنٹ پر پائپوں کی چوری سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے۔ واسا ذرائع کے مطابق جن پائپوں کی چوری کا الزام لگایا گیا تھا وہ تمام پائپ واسا کے گودام میں محفوظ موجود ہیں
انچارج واسا نے بتایا کہ تمام پائپ اُن کی اپنی نگرانی میں بسین واسا گودام میں رکھے گئے ہیں، جن کی تصاویر سے بھی واضح ثبوت موجود ہیں۔ واسا انتظامیہ نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ بے بنیاد خبروں اور الزامات سے گریز کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی فرد تسلی کرنا چاہے، وہ واسا گودام آ کر اپنی آنکھوں سے صورتحال دیکھ سکتا ہے۔ واسا ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ادارے کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈا پھیلانے سے اجتناب کیا جائے۔