Sada-e-Ghizer

Sada-e-Ghizer Ghizar Media Network (Sada - E - Ghizer)

غذر(صدائے غذر)معروف نوجوان قانون دان ایڈوکیٹ شمشاد علی سنسنی خیز مقابلے کے بعد غذر بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے واض...
27/06/2025

غذر(صدائے غذر)
معروف نوجوان قانون دان ایڈوکیٹ شمشاد علی سنسنی خیز مقابلے کے بعد غذر بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے واضع رہے ایڈوکیٹ شمشاد علی کے مدمقابل سینئر ایڈوکیٹ عطا الرحمان تھے جو صرف چھبیس ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ انکے مقابلےمیں ایڈوکیٹ شمشاد علی اٹھائیس ووٹوں کی برتری سے غذر بار ایسوسیشن کے صدر منتخب ہوگئے الیکشین میں غذر بار ایسوسی ایشن کے وکلاء برادری نے بھر پور انداز میں شریک رہے نوجوان قیادت کی کامیابی پر وکلاء برادری میں خوشی کی لہریں دوڑ گئی اور امید ظاہر کی معروف قانون دان اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دینگے اور وکلاء برادری کے حقوق کو تحفوظ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

06/06/2025

یاسین(صدائے غذر)
حسب روایت اس سال بھی گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول گندائے میں سپورٹس ویک کے رنگارنگ تقریبات اختتام پذیر اس ایونٹ میں سکول کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لی جسمیں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے اس ایونٹ میں دیگر کھیلوں کے علاؤہ مختلف روایتی کھیلوں بھی اہتمام کر دی گئی تھی جو خصوصی توجہ کا مرکز بنی مزید تفصیلات کیلئے صدائے غذر کی خصوصی رپورٹ۔۔۔۔۔۔

05/06/2025

سپورٹس ویک کے رنگارنگ تقریبات گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول گندائے میں اسوقت جاری

31/05/2025

یاسین(صدائے غذر)
لیزر ہولڈر کمپنی کی جانب سے اکیس نکات پر مشتمل معاہدہ نامے کی مسلسل دھجیاں اور عوام گندائے کو عرصہ نو ماہ سے ٹرخانے کی وجہ سے عوام کی جانب سے 2024 کے معاہدے کو منسوخ کردیا گیا عوامی تحفظات دور کیے بغیر کسی بھی شخص یا کمپنی کو نالوں کسی بھی قسم کے دراندازی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اہلیان علاقہ کا اجلاس کے میڈیا سے گفتگو۔

22/05/2025

ہؤا دار کمرے بااخلاق سٹاف دیسی پکوان اور پُرسکون ماحول سے لطف اندوز ہونے کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر گوپس سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر یاسین داملگن کے مقام پر موجود شاہی باغ ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ کی خدمات حاصل کریں اور اپنے سفر کو یادگار بنائیں
ہماری خدمات حاصل کرنے اور کمروں کی بکینگ کیلئے ہمارے ان نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں
Ph:03554618270,0355523096

17/05/2025

یاسین(صدائے غذر)
یومِ تشکر کے موقعے پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد مدد شاہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

17/05/2025

یاسین(صدائے غذر)
ملک بھر کی طرح گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول گندائے میں یومِ تشکر آپریشن بنیان مرصوص نہایت جوش و خروش سے منایا گیا اس موقعے پر ہائی سکول گندائے سے شاہی باغ داملگن تک ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ کرام سکول کے بچے نے شرکت کی ریلی میں افواج پاکستان ذندہ باد پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے یاسین کی فضا گونج اٹھی اس موقعے پر سکول کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول گندائے جاوید اقبال کا کیا کہنا تھا آئیں سنتے ہیں۔

08/05/2025

یاسین(صدائے غذر)
سیلاب سے متاثرہ گاؤں داملگن کو محفوظ بنانے کی غرض آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کی تعاون سے پروجیکٹ فراہم کردئیے گئے تھے آج پروجیکٹ مکمل ہوا اس حوالے سے صدر وی کیف میر نادر پروجیکٹ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

گوپس پل سے یاسین ریسٹ ہاؤس، اور ریسٹ ہاؤس سے لالک جان شہید مزار تک ہندور روڈ کی خستہ حالی پر عوام سخت اذیت کا شکار – 48 ...
01/05/2025

گوپس پل سے یاسین ریسٹ ہاؤس، اور ریسٹ ہاؤس سے لالک جان شہید مزار تک ہندور روڈ کی خستہ حالی پر عوام سخت اذیت کا شکار – 48 گھنٹے میں کام شروع نہ ہوا تو طاوس چوک تک لانگ مارچ ہوگا.اسلم انقلابی

یاسین: معروف قوم پرست رہنما اسلم انقلابی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی اہم ترین شاہراہوں میں شامل سڑک، جو گوپس پل سے یاسین ریسٹ ہاؤس اور وہاں سے نشانِ حیدر شہید لالک جان کے مزار ہندور تک جاتی ہے، کئی ماہ سے انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے۔ سردیوں سے قبل کام کا آغاز تو کیا گیا، لیکن تعطیلات کے بعد تاحال کام دوبارہ شروع نہ ہونا ٹھیکدار اور ذمہ دار اداروں کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عوام روزانہ اس خستہ سڑک پر سفر کر کے جان جوکھوں میں ڈالنے پر مجبور ہیں۔ ٹھیکدار کی لاپروائی اور انتظامیہ کی مسلسل خاموشی عوام کے لیے ناقابلِ برداشت حد تک تکلیف دہ بن چکی ہے۔

ہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو سختی سے خبردار کرتے ہیں: اگر 48 گھنٹوں کے اندر اس سڑک پر کام دوبارہ بحال نہ کیا گیا تو عوامی طاقت کے ساتھ ہندور سے طاوس چوک تک پرامن مگر فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائے گا۔

یہ سڑک صرف راستہ نہیں، عوام کی زندگی، صحت، تعلیم اور معیشت کی شہ رگ ہے۔ اس کی مسلسل نظراندازی اب کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یاسین(صدائے غذر)گزشتہ روز این سی ایچ ڈی،بی اے سی ای ایس اور سیب اساتذہ کے نمائندہ وفد یاسین ریسٹ ہاؤس میں وزیر قانون و پ...
27/04/2025

یاسین(صدائے غذر)
گزشتہ روز این سی ایچ ڈی،بی اے سی ای ایس اور سیب اساتذہ کے نمائندہ وفد یاسین ریسٹ ہاؤس میں وزیر قانون و پارلیمانی امور غلام محمد سے ملاقات کی اس ملاقات میں اساتذہ نے ریگولیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی وزیر قانون نے ٹیچرز کے مطالبات سننے کے بعد ریگولیشن کے عمل میں تیزی لانے کی یقین دہانی کرائی۔

31/03/2025

چلاس۔
سپریم لیڈر مولانا حضرت نماز عید کے بعد دھرنے سے دبنگ انداز میں خطاب کر رہے ہیں

30/03/2025

صدائے غذر کی جانب سے بلخصوص اپنے تمام کرم فرماؤں کو بلعموم تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی ڈھیروں ساری خوشیاں مبارک ہو۔آمین یارب العالمین۔

Address

Sub Division Yasin Valley
Gilgit

Telephone

+923554137621

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada-e-Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category