Daily Gilgit Baltistan Tv

26/10/2025

پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف عظیم لوگ ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملائیشیا میں خطاب۔۔

26/10/2025

بریکنگ !
پی ٹی آئی کے5وزرا کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان

26/10/2025

" گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026ء کیلۓ ٹکٹوں کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مرکزی پارلیمانی بورڈ صوبائی پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کرے گا۔ مرکزی اور صوبائ پارلیمانی بورڈ بنانے کا اختیار قائد محمد نوازشریف کا ہے۔"

شمس میر
قائم مقام سیکریٹری جنرل
پاکستان مسلم لیگ ن
گلگت بلتستان۔

26/10/2025

پریس ریلیز
گلگت (پبلک ریلیشن آفیسر)

جی بی ہریکین فٹ بال اکیڈمی مینجمنٹ کی زیرِ نگرانی گلگت بلتستان انڈر–16 فٹ بال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے 32 ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔ فائنل میچ جی بی ہریکین اور امپھری 11 اسٹار کے درمیان کھیلا گیا، جس میں جی بی ہریکین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور جیتنے والی ٹیم سمیت تمام شرکاء کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ:
"نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کھیل نہ صرف نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتے ہیں بلکہ معاشرے میں امن و امان کے فروغ کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔ ہمارے نوجوان بے پناہ ٹیلنٹ کے حامل ہیں، جنہیں سامنے لا کر قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔"

ڈپٹی کمشنر نے جی بی ہریکین فٹ بال اکیڈمی کی خدمات کو بھی سراہا اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے صحت مندانہ مقابلے نوجوانوں کو آگے بڑھنے، ٹیم اسپرٹ کو پروان چڑھانے اور مثبت طرزِ فکر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

---

26/10/2025

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف عظیم شخصیات ہیں، ٹرمپ نے ایک بار پھر تعریف کر دی۔۔

26/10/2025

پیپلزپارٹی انے والے انتخابات میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گے لوگ بٹھوکے نظریہ کی ووٹ دینگے حبیبہ شرافت امیدوار حلقہ ٹو استور

26/10/2025

سابق چیف انجینیئر و سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار حلقہ 2 ضلع استور وزیر محمد تاجور صاحب اپنی پوری کابینہ لے کر آج اللہ پاک کے برکت نام سے الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کر دیا

26/10/2025

سابق چیف انجینیئر و سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار حلقہ 2 ضلع استور وزیر محمد تاجور صاحب اپنی پوری کابینہ لے کر آج اللہ پاک کے برکت نام سے الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کر دیا اللہ پاک سب مشکلیں آسان کرے اور ہر کام میں کامیابی نصیب کرے

عوامی نمائندے اسلم انقلابی کا کہنا ہے کہ اگر دو نومبر تک سیلاب متاثرین کی بحالی نہ کی گئی تو طویل دھرنا دیا جائے گاعوامی...
25/10/2025

عوامی نمائندے اسلم انقلابی کا کہنا ہے کہ اگر دو نومبر تک سیلاب متاثرین کی بحالی نہ کی گئی تو طویل دھرنا دیا جائے گا

عوامی نمائندے اسلم انقلابی نے کہا ہے کہ یاسین سے تالیداس تک سرد موسم میں متاثرین شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور حکومت کی بے حسی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ برکلتی، قرقلتی، دپس، خلتی، ہاکس، تھنگی راؤ شن اور دیگر علاقوں کے عوام ابھی تک بحالی کے منتظر ہیں
اسلم انقلابی نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے دو نومبر تک متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات شروع نہ کیے تو وہ تالیداس کے مقام پر طویل دھرنے کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ گزرنے کے باوجود حکومت نے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا۔ لوگ خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں خواتین، بچے اور بزرگ سخت سردی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسلم انقلابی کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر عملی اقدامات نہ کیے گئے تو وہ خواتین، بچوں، بزرگوں، وکلا، سول سوسائٹی، سیاسی رہنماؤں اور نوجوان قیادت کے ہمراہ تالیداس میں طویل دھرنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک عوام کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، مستقل بحالی کا بندوبست نہیں ہوتا، اور غفلت برتنے والے ذمہ داران کا احتساب نہیں کیا جاتا۔

اسلم انقلابی نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، گلگت ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو نومبر سے قبل اپنے قبلے درست کریں اور بحالی کے اقدامات کا فوری آغاز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو دو نومبر کے بعد عوامی طاقت سے طویل دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات عوامی قوت کے ذریعے منوائے جائیں گے۔

ضلع استور میں بھٹو کے سیاسی نظریہ کر گھر گھر پہنچانے کیلیے پارٹی  قیادت جس کسی کوبھی ٹکٹ دیگی ہم بھرہور سپورٹ  کرینگے  ح...
25/10/2025

ضلع استور میں بھٹو کے سیاسی نظریہ کر گھر گھر پہنچانے کیلیے پارٹی قیادت جس کسی کوبھی ٹکٹ دیگی ہم بھرہور سپورٹ کرینگے
حبیبہ شرافت امیدوار حلقہ 2 استور

انسان جب کسی کی عزت اور شہرت سے جلنے لگتا ہے تو وہ بہت گرتا ہے      فینہ ویلی کے نام پہ بغض شمس لون اک فیک آئ ڈی اپنی گٹ...
24/10/2025

انسان جب کسی کی عزت اور شہرت سے جلنے لگتا ہے تو وہ بہت گرتا ہے
فینہ ویلی کے نام پہ بغض شمس لون اک فیک آئ ڈی اپنی گٹھیا اور نیچ سوچ سے صبح شام اپنی تکلیف ظاہر کرتا ہے
وزیر داخلہ شمس لون سلام ہو آپکو آپ کے بڑا پن کو فینہ سے 34 ووٹ ملنے کے باوجود اور بغیر کسی وعدے کے فینہ کے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو سمجھ کے ڈیڑھ کروڈ روپے کی سکیم رکھ کے فینہ روڑ کی دیواریں اور موڈ کشادہ کرویا ویٹنیری ڈسپینسری بنوایا پھر لوگوں کے جملہ ڈیمانڈ پہ فینے کو مونسپل ایریا ڈکلیئر کرویا
اور سب سے بڑی ضرورت فینہ بریج سے پورا فینہ دنل اور فیوچونگ تک میٹل روڑ کی دس کروڑ کی تاریخی سکیم رکھ کے منظور بھی کرایا ہے بہت جلد ایڈمن اپرول لیکر فینہ کا دورہ بھی کرینگے
مردوں کی سیاست بھی اسکی طرح بیباک ہوتی ہے اک اک لفظ چلیج ایبل ہے
اور دسو جعلی سجنو

گلگت۔ ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں...
24/10/2025

گلگت۔ ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ۔۔
پولیس نے ملزمان، 1.ازرام عباس ولد عالم جان ساکن دنیور گلگت اور 2.فیضان اللہ خان ولد ممتاز خان ساکن کنوداس گلگت کو گرفتار کر کے
ملزمان کے خلاف مقدمات علت نمبر 171/2025 اور 134/2025 بجرائم 153A،295A ،298A ،6/7ATA کے تحت درج کیے گئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالتِ مجاز نے دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ضلعی پولیس گلگت عوام الناس، بالخصوص نوجوانوں سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ
سوشل میڈیا کا مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کریں۔
اشتعال انگیز یا نفرت انگیز مواد شیئر کرنے سے گریز کریں اور خود کو اور اپنے والدین کو پریشانی سے محفوظ رکھیں۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Gilgit Baltistan Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share