Voice of Law

Voice of Law Gardian of Constitution.♥️🌍

(گلگت(کورٹ رپورٹرہنزل پاور پراجیکٹ میں غیر معمولی تاخیر،منصوبے کا معاہدہ ختم، ٹھیکدار کو بھاری جرمانہ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ع...
22/04/2026

(گلگت(کورٹ رپورٹر
ہنزل پاور پراجیکٹ میں غیر معمولی تاخیر،منصوبے کا معاہدہ ختم، ٹھیکدار کو بھاری جرمانہ،پروجیکٹ ڈائریکٹر عہدے سے ڈسمس،نئی پروکیورمنٹ شروع کرنے کا حکم
کورٹ ذرائع کے مطابق فرزند گلگت بلتستان بیرسٹر عدیل احمد کی درخواست پر چیف کورٹ کی ڈویژنل بینچ کا جزوی فیصلہ جاری، اونر ایبل جسٹس چیف کورٹ مسٹر جسٹس راجہ شکیل احمد کی سربراہی میں جی بی سی سی کے اونرایبل جسٹس مسٹر جسٹس محمد مشتاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گلگت ہنزل پاور پراجیکٹ کا معاہدہ ختم کرکے نئی شفاف پروکیورمنٹ شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔عدالت عالیہ گلگت بلتستان نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ متعلقہ معاہدہ خلاف ضابطہ اور انصاف کے بنیادی اصولوں سے متصادم اور عوامی مفاد کے خلاف ہے لہذا اسکو منسوخ کیا جاتا ہے۔ معزز عدالت نے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی اور متعلقہ *ٹھیکیدار کی پرفارمنس گارنٹی ضبط(forfeit)کرنے، پروجیکٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے اور 34 ماہ کے بعد وصول کی گئی مراعات/تنخواہ کی ریکوری کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت سے جاری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور تین سال کی مقررہ مدت سے زائد عرصے کے دوران وصول کی گئی تمام اجرت اور مراعات کی ریکوری بھی عمل میں لائی جائے ۔عدالت عالیہ نے پراجیکٹ میں تاخیر کو عوامی مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئےمتعلقہ حکام کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ منصوبے میں تاخیر عوامی مفاد کے منافی ہے اور یہ ہدایت کی ہے کہ ہنزل 20 میگاواٹ ہائیڈل پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے نئے پروکیورمنٹ معاہدے کی کارروائی فوری طور پر شروع کی جائے اور تمام تر صورتحال سے عدالت کو آگاہ رکھا جائے۔مزید برآں فیصلے میں وضاحت کی گئی ہے کہ حکمنامے کی مصدقہ نقل سیکریٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان کو ارسال کیا جائے اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس فیصلے سے متعلق مزید جانکاری کے لیے چیف کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ سے رابطے کرنے پر معلوم ہوا کہ عدالت عالیہ سے جاری فیصلے کی ایک کاپی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری کو بھی عملدرآمد کے لیے بھیجی گئی ہے۔واضح رہے کہ11صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ بینچ کے معزز رکن اونرایبل جسٹس چیف کورٹ مسٹر جسٹس مشتاق محمد نے تحریر کیا ہے۔جاری فیصلے میں منصوبے کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر، کنٹریکٹر کی جانب سے فرائض منصبی سے روگردانی اور تیکینکی کمزوریوں کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔دریں اثنا وائس آف لا گلگت بلتستان سے گفتگو کرتے ہوئے جی بی کے سپوت بیرسٹر عدیل احمد نے کہا کہ شومئی قسمت گلگت بلتستان میں عوامی مفادات کو دیوار سے لگایا گیا ہے اور اس ضمن میں احتساب کے لیے وکلا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی وسائل کا منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔
~وائس آف لا گلگت بلتستان~

14/04/2026

2022 MLD 488
Headman (Lumbardar), appointment of---Hereditary claim---Substitution of findings---Respondent was appointed as headman (Lumbardar) after death of his real uncle---Validity---Number of factors existed which were relevant for appointment of a headman---Hereditary claim of candidates was one of those factors according to which 30 marks were awarded to a candidate falling in first blood---Respondent was nephew of deceased headman and that was the reason he was recommended by Authority concerned to be appointed as village headman on the basis of various preferential reasons including hereditary claim--- High Court while exercising Constitutional jurisdiction could not substitute its findings in order to undertake an exercise for evaluating available material to determine Suit ability of candidates---Competent authorities in revenue hierarchy had already considered merits of petitioner and respondent and after analyzing all pros and cons decided to appoint respondent as village headman instead of petitioner---Order of lower revenue hierarchy was questioned by petitioner up to revisional forum and then a review was filed but he failed to point out any illegality or jurisdictional defect in such orders---High Court declined to interfere in appointment of respondent as village headman as there were concurrent findings of revenue hierarchy and the same were based on proper appraisal of relevant material---Constitutional jurisdiction could only be exercised if it appeared the Court that there was some patent illegality or jurisdictional defect in the order assailed---Constitutional petition was dismissed, in circumstance.

14/04/2026
دیامر میں پولیس فورس پر حملہ، جوانوں کی شہادت، جی بی بارکونسل نے یوم سوگ کا اعلان کردیا۔
14/04/2026

دیامر میں پولیس فورس پر حملہ، جوانوں کی شہادت، جی بی بارکونسل نے یوم سوگ کا اعلان کردیا۔

گلگت بلتستان بار کونسل نے انرول وکلا کی لسٹ جاری کردی۔نتائج کے مطابق مسٹر وقاص یونس ایڈووکیٹ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے...
14/04/2026

گلگت بلتستان بار کونسل نے انرول وکلا کی لسٹ جاری کردی۔نتائج کے مطابق مسٹر وقاص یونس ایڈووکیٹ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیف کورٹ گلگت بلتستان لائسنس انٹرویو میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔جبکہ اس سے قبل بھی انہوں نے سب آرڈینیٹ کورٹس لائسنس انٹرویو میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنی قابلیت اور محنت کا لوہا منوایا ہے۔ہونہار وکیل کے مطابق انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے *ایل ایل بی (5 سالہ پروگرام) مکمل کیا اور بعد ازاں ژونگ نان یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لا، ووہان، چین سے ایل ایل ایم (ماسٹر آف لاز کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت موصوف گلگت بلتستان کی لوئر اور ہائیر جوڈیشری میں بطور وکیل پریکٹس کر رہے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات دیانت داری اور لگن کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔

وائس آف لا گلگت بلتستان

HONOR STANDSSON OF GB.AL SABIRPROUD TRADITIONSPUNJAB REG.DISTINGUISHED RECOGNITION,PRIDE OF NATIONHONBLE MAJOR GEN۔NAIKN...
01/04/2026

HONOR STANDS
SON OF GB.
AL SABIR
PROUD TRADITIONS
PUNJAB REG.
DISTINGUISHED RECOGNITION,
PRIDE OF NATION
HONBLE
MAJOR GEN۔NAIKNAM MUHAMMAD BAIG HUNZAI AWARDED
HILAL-E-IMTIAZ (MILTARY) PAKISTAN.🇵🇰~23/03/2026~
Voice of Law Gilgit Baltistan

01/04/2026

شادی سے طلاق کے دوران خاوند نے جو بھی اثاثےبنائے ،طلاق کی صورت میں بیوی اس میں حصہ دار ہے، بیوی گھریلو ذمہ داریاں ادا کر کے شوہر کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ کما کر اثاثے بنا سکے.جسٹس محسن اختر کیانی

We are proud to announce the appointment of Ms. Umma Hania as the Information Secretary of the Young Lawyers Forum Pakis...
01/04/2026

We are proud to announce the appointment of Ms. Umma Hania as the Information Secretary of the Young Lawyers Forum Pakistan – Gilgit Chapter (Student Wing) for 2026.

A 4th-semester law student at International Islamic University, Islamabad, Ms. Umma Hania has consistently demonstrated excellent organizational skills, effective communication, and a strong commitment to the legal community.

In her new designation, she will manage information dissemination, coordinate communications, and enhance the Forum’s engagement across Punjab.

Please join us in congratulating Ms. Umma Hania on this prestigious appointment!

Official Appointment: Young Lawyers Forum Pakistan (Students Wing – Gilgit Chapter)We are thrilled to announce the appoi...
01/04/2026

Official Appointment:
Young Lawyers Forum Pakistan (Students Wing – Gilgit Chapter)

We are thrilled to announce the appointment of Ms. Meherveen Mumtaz, Law Graduate from Bahria University Islamabad as the Vice President (Female) of the Young Lawyers Forum Pakistan (YLFP) – Students Wing, Gilgit Chapter for 2026.

This appointment recognizes Ms. Mumtaz’s exceptional commitment to legal education and her active involvement in promoting the values of the Forum. Her leadership qualities make her a vital addition to the student wing.

In her role as Vice President (Female), she will lead initiatives across the Gilgit-Baltistan (GB) region aimed at empowering young law students, promoting legal awareness, and fostering a collaborative community within the legal fraternity.

Please join us in congratulating Ms. Meherveen Mumtaz on this significant role and wishing her success during her one-year term!

IUDHR
01/04/2026

IUDHR

جی ایس پی نے گلگت بلتستان میں حالیہ زلزلوں کو “سیسمک سوارم” قرار دے دیاگلگت: پاکستان جیولوجیکل سروے (GSP) نے گلگت بلتستا...
01/04/2026

جی ایس پی نے گلگت بلتستان میں حالیہ زلزلوں کو “سیسمک سوارم” قرار دے دیا

گلگت: پاکستان جیولوجیکل سروے (GSP) نے گلگت بلتستان میں حالیہ زلزلہ جاتی سرگرمیوں کی تفصیلی تکنیکی وضاحت جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ 27 مارچ 2026 کو محسوس کیے گئے جھٹکے ایک قدرتی مظہر “زلزلوں کے جھرمٹ” (Earthquake Swarm) کا حصہ ہیں۔

پاکستان محکمہ موسمیات (PMD) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مختصر وقت کے دوران 12 سے 30 زلزلے ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت 4.2 سے 5.5 کے درمیان رہی۔ سب سے شدید جھٹکے رات تقریباً 2:03 بجے محسوس کیے گئے، جس کے بعد مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کے کئی جھٹکے آئے۔

جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلہ جاتی سرگرمی کا مرکز لوپغر پاس کے قریب، وادی چپورسن کے جنوب میں واقع ہے۔ ماہرین نے واضح کیا کہ یہ صورتحال کسی ایک بڑے زلزلے کی نشاندہی نہیں کرتی بلکہ یہ چھوٹے زلزلوں کا ایک سلسلہ ہے جو ٹیکٹونک عمل کے باعث تیزی سے وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔

ارضیاتی نقطہ نظر سے گلگت بلتستان ایک نہایت متحرک ٹیکٹونک زون میں واقع ہے، جہاں بھارتی اور یوریشین پلیٹیں باہم تعامل کرتی ہیں۔ اس عمل کے نتیجے میں مختلف فالٹ لائنز پر توانائی مسلسل جمع اور خارج ہوتی رہتی ہے، جس سے یہ خطہ بار بار زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں بڑے فالٹ سسٹمز موجود ہیں، جن میں تھرسٹ فالٹس، نارمل فالٹس اور اسٹرائیک سلِپ فالٹس شامل ہیں، جو زمین کے لرزنے کا سبب بنتے ہیں۔ چپورسن جیسے پہاڑی علاقوں میں یہ ارضیاتی حالات جھٹکوں کی شدت کو بڑھا سکتے ہیں اور ثانوی خطرات، خصوصاً لینڈ سلائیڈنگ، کے امکانات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

جیولوجیکل سروے نے وادی چپورسن کی ارضیاتی حساسیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کی زمین، جو ڈھیلی مٹی اور کھڑی ڈھلوانوں پر مشتمل ہے، زلزلوں کے اثرات کو بڑھا سکتی ہے، حتیٰ کہ درمیانے درجے کے جھٹکے بھی زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ جی ایس پی کے مطابق موجودہ سیسمک سوارم کسی بڑے زلزلے کے فوری خطرے کی علامت نہیں ہے، بلکہ یہ ایک جاری قدرتی ٹیکٹونک عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ تاہم، علاقے کی جغرافیائی ساخت کے باعث چھوٹے جھٹکوں کے بھی نمایاں اثرات ہو سکتے ہیں۔

جی ایس پی اس صورتحال کی مسلسل نگرانی گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (GNSS) اسٹیشنز کے ذریعے کر رہا ہے، جو زمین کی حرکت کو ریکارڈ کر کے ٹیکٹونک سرگرمیوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔ تاہم، حکام کے مطابق زلزلوں کی درست اور طویل مدتی پیشگوئی اب بھی سائنسی طور پر ایک مشکل کام ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فی الحال کسی بڑے زلزلے کے فوری امکان کے واضح شواہد موجود نہیں ہیں، لیکن چپورسن جیسے ٹیکٹونک طور پر متحرک علاقوں میں فعال فالٹ لائنز کی موجودگی کے باعث خطرہ نسبتاً زیادہ رہتا ہے۔

مقامی آبادی، خصوصاً حساس علاقوں میں رہنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چوکس رہیں، غیر محفوظ عمارتوں سے گریز کریں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔ عوام کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر مستحکم ڈھلوانوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے والے مقامات سے دور رہیں اور ممکنہ آفٹر شاکس کے لیے تیار رہیں۔

جیولوجیکل سروے نے نتیجہ اخذ کیا کہ مسلسل نگرانی، عوامی آگاہی اور پیشگی تیاری خطرات کو کم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں، کیونکہ حالیہ جھٹکے گلگت بلتستان کے معروف ارضیاتی رویے کے عین مطابق ہیں۔

~Src.PT۔~

Address

High Court Road GB. Headquarters Gilgit
Gilgit

Telephone

+923132911192

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Law posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Law:

Share