Sherazi Explores

Sherazi Explores 𝐖𝐞 𝐏𝐫𝐨𝐦𝐨𝐭𝐞 𝐄𝐜𝐨𝐭𝐨𝐮𝐫𝐢𝐬𝐦🌈™

Nature | Poetry | Silence 🌿

𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐮𝐩 🥂

Ayeein orr Ice Cream khayeein . Phander Market main Suraj bhai ne apna Ice Cream shop reopen kardia hain . ❤️
16/05/2026

Ayeein orr Ice Cream khayeein . Phander Market main Suraj bhai ne apna Ice Cream shop reopen kardia hain . ❤️

06/05/2026

“دیسی خورا” ہماری روایات اور ثقافت کی ایک خوبصورت مشین ۔

یہ قدیمی دیسی چکی # ہمارے بزرگوں کی محنت، سادگی اور خود کفالت کی علامت ہے۔ ہندارپ سے تعلق رکھنے والے ماہر کاریگر اسلم بیگ کی شاندار کاریگری اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا دیسی ہنر آج بھی زندہ ہے۔ قدیم چیزوں کو دوبارہ تازہ کرنا دراصل اپنی جڑوں اور شناخت کو محفوظ رکھنے کے مترادف ہے۔

اس موقع پر فرمان حیات نے چکی کے مختلف حصوں اور اس کے استعمال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، جس سے نوجوان نسل کو اپنی روایتی ٹیکنالوجی کو سمجھنے کا موقع ملا۔

ہمارے ساتھ ایڈووکیٹ صفدر علی شیرازی اور وادی پھنڈر کی معزز شخصیات کی موجودگی نے اس لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔ یہ سب اس بات کا پیغام ہے کہ ہم اپنی تاریخ، ثقافت اور ورثے کو نہ صرف یاد رکھیں بلکہ اسے آئندہ نسلوں تک منتقل بھی کریں۔

05/05/2026

ایک کوریَن سیاح نے وادیِ پھنڈر کے دلکش مناظر اور قدرتی حسن سے متاثر ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جہاں انہوں نے پُرسکون ماحول میں فشنگ سے بھی لطف اندوز ہوئیں۔ اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے ہنزہ اور پھنڈر کا تقابلی جائزہ لیا، تاہم ان کے مطابق پھنڈر اپنی فطری، غیر مسخ شدہ خوبصورتی اور خاموش دلکشی کی وجہ سے زیادہ متاثر کن ہے۔

انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی کوریا سے پاکستان اور پھر وادیِ پھنڈر تک اپنے مکمل سفر کی روداد تحریر کریں گی، جس میں اس “زمینی جنت” کے حسین مناظر کے ساتھ اپنے جذبات اور احساسات کو بھی شیئر کریں گی۔

Disclaimer:
فشنگ کی تمام سرگرمیاں محفوظ (کنزرویشن) علاقوں سے باہر انجام دی گئی ہیں۔ مقام “شاہی مل” سیاحوں کے لیے کھلا اور مختص علاقہ ہے۔

24/04/2026

شندور پولو فیسٹول 11 سے 13 جون 2026 کو دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور پولو گراؤنڈ (12200فٹ) میں منعقد ہوگا۔

24/04/2026

شندور پولو فیسٹول 11 سے 13 جون 2026 کو دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور پولو گراؤنڈ (12200فٹ) میں منعقد ہوگا۔

Polo Players of Phander Valley Team 💙
22/04/2026

Polo Players of Phander Valley Team 💙

21/04/2026

پراپر پھنڈر میں جشنِ رسمِ تخم ریزی کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی ثقافت اور روایات کی خوبصورت عکاسی دیکھنے کو ملی۔ اس موقع پر پھنڈر پولو گراؤنڈ میں ایک سنسنی خیز پولو میچ بھی کھیلا گیا، جس نے شائقینِ کھیل کو خوب محظوظ کیا۔

21/04/2026

پراپر پھنڈر میں جشنِ رسم تخم ریزی کی مناسبت سے پروقار تقریب ۔
تقریب میں تحصیل پھنڈر بھر سے عمائدین و شائقین نے شرکت کی ۔
HIGHLIGHTS ⚡️

پروگرام میں مہمانِ خصوصی ٹھیکدار شیر مدد شاہ نے بطور خاص شرکت کی، جبکہ دیگر معزز مہمانانِ گرامی میں اُستاد الاساتذہ نواب خان، تحصیلدار پھنڈر، ایس ایچ او پھنڈر، چیئرمین ایل ایس او حاصل مراد اور علاقے کی دیگر باوقار شخصیات شامل تھیں۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی شیر مدد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جدید دور میں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ ہے جسے سیکھنے، آگاہی پھیلانے اور اپنے ہنر کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں کو کاروباری میدان میں آگے بڑھنے، نئے بزنس آئیڈیاز اپنانے اور خود انحصاری کی طرف راغب ہونے کی تلقین کی، تاکہ وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ معاشرے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شیر مدد شاہ 2009 سے 2020 تک شندور کھوار آرٹس کونسل پھنڈر کے صدر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی کاوشوں اور وسائل سے ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ انہوں نے بغیر کسی سرکاری فنڈ کے مقامی ثقافت، روایات اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، جو علاقے کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ ان کی یہ کاوشیں نہ صرف نوجوانوں کو اپنی ثقافت سے جوڑنے کا ذریعہ بنیں بلکہ علاقے کی مثبت شناخت کو بھی اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں۔

مزید برآں، انہوں نے بچوں کی تعلیم پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارومدار معیاری تعلیم پر ہوتا ہے، اس لیے والدین اور معاشرے کے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں اور انہیں ایک روشن مستقبل فراہم کریں۔

انہوں نے سیاسی شعور پر بات کرتے ہوئے اس امر کی نشاندہی کی کہ بعض سیاسی شخصیات صرف انتخابات کے وقت علاقے کا رخ کرتی ہیں، جنہیں انہوں نے موسمی پرندے قرار دیا، اور عوام کو تاکید کی کہ وہ ایسے عناصر کو پہچانیں اور حقیقی خدمت گزار قیادت کا انتخاب کریں۔

آخر میں مہمانِ خصوصی شیر مدد شاہ نے اپنی جانب سے پروگرام کی انتظامیہ کے لیے 190,000 روپے کا اعلان کیا، جبکہ پولو کی فاتح ٹیم کے لیے 10,000 روپے اور رنر اپ ٹیم کے لیے 5000 روپے دینے کا اعلان کیا۔ اسی طرح رسہ کشی (ٹگ آف وار) کی فاتح ٹیم کے لیے 10,000 روپے اور رنر اپ ٹیم کے لیے 5,000 روپے مقرر کیے گئے۔ مزید برآں، رسہ کشی میں شاندار کارکردگی دکھانے پر بہترین کھلاڑی مسٹر ظفر علی شیرازی کے لیے 5,000 روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔

Won the Final Match of tug of war against Serbal ⚡️
20/04/2026

Won the Final Match of tug of war against Serbal ⚡️

20/04/2026

بہترین رقص | تخم ریزی پھنڈر | 19/اپریل/2026

Address

Gahkuch, Ghizar, Street 10
Ghizar
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sherazi Explores posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sherazi Explores:

Share